affiliate marketing Famous Urdu Poetry: October 2020

Wednesday, 28 October 2020

Man lejeay meri raey by Sehar Awan






























Hamary alfaz nahe rakhty koi ehmiyat by Zoya Naz

"ہمارے الفاظ نہیں رکھتے کوئی اہمیت"
          $ ناز $
"اب ہم نے بھی خاموش رہنا سیکھ لیا ہے"..

********

"پیچھے مڑ کر جب دیکھا میں نے"
        ناز
    "میرے اپنے ہی میرے دشمن بنے کھڑے تھے"..

*******

"اس امید سے روٹھے ہیں کہ کوئی مناۓ گا"
"رونے لگتے ہیں اس آس سے کہ کوئی چپ کراۓ گا"
"ہمیں کیا معلوم تھا کہ لوگ دل بھی دکھاتے ہیں"
پر امید یہ نہ تھی کہ!!
"ہمارے دل میں رہنے والا ہی ہمارا
دل توڑ جاۓ گا"۔۔

*********

"کیوں لگتا ہے کہ ہمیں استعمال کر رہا ہے کوئی"!
"کیوں کوئی جاتے ہوئے حال میرا بے حال کر رہا ہے کوئی"!
"مجھے خوشی ہوئی یہ جان کر کہ میرے اپنوں میں سے ہی"
°میرے مرنے کی دعا کر رہا ہے کوئی°...

*******

خاک ہو جائیں جب ہم تو ہمیں اس راہ میں اٌڑا دینا..$
            #:ناز:#
$جہاں ہم  برسوں سے تمہارا انتظار کرتے رہے..$

********

ایک وقت تھا کہ تم نے ہمیں اس دنیا کے لیے ٹھکرادیا تھا۔۔۔
اب وہ وقت آئے گا کہ ہم تمہیں ٹھکرائے گے
{اس دنیا کے رب کی خاطر}
    🌹  انشاء اللّٰہ 🌹

*******

وہ جانتے تھے کہ ہمارے دل میں وہی ہیں
        ناز
مگر پھر بھی دل کو ٹوڑ کے دیکھا اس نے ہمارا..

******

•لوگ کہتے ہے کہ انسان ٹوٹ کر اور مظبوط ہو جاتاہے•
          ناز🌹
"مگر مجھے تو تمہاری یاد ہر روز اور کمزور کر دیتی ہے"..

**********

٫٫٫کتنے ظالم ہے نہ تیرے الفاظ
روز میرے زخموں کو تازہ کرتے ہیں٫٫٫

*********

ہماری زندگی کے اندھیروں میں روشنی کر دے کوئی
            ناز
ورنہ فاتحہ بھی ہماری نہ پڑھے کوئی۔۔۔۔

******

؛الفاظ کیسے استعمال کرلے ہم 
یہاں تو ہماری خاموشی سب کو چبتی ہے"..

*******

٫٫٫دلاسے مت دو مجھے میں نے خود کو کھوتے دیکھا ہے٫٫٫
           .......      ناز.  .......
٫٫٫اپنے اندر کے درد کو بھی درد ہوتے دیکھا ہے^
                ٫٫٫خود کو اپنے لیے روتے دیکھا ہے^
  تم کیا جانو کہ میں نے کس کس اپنے کو غیر ہوتے دیکھا ہے""...

*******

بدلے گے ہم خود کو اتنا 
                کہ تم پہچان نہ سکوں گے۔۔۔
                      ۔۔۔۔   ناز ۔۔۔۔
ہم جو درد چھپاتے ہیں تم سے
      جان جاؤگے تو مسکرا نہ سکوں گے۔۔

******

کتنے عجیب ہوتے ہیں کچھ اپنے!!!
    مار کر مٹی میں ملانا بھول جاتے ہیں..
                                                        ۔۔ ناز ۔۔
    مار تو دیتے ہیں خوشی سے مگر!!! 
           مار کر خوشیاں منانا بھول جاتے ہیں...

**********

میں نے جینا نہیں ہے بلکہ مرنا ہے
اب میرے حق پر بھی تو میرا حق ہے نہ
             ۔۔۔     ناز۔   ۔۔۔
   اب مجھے اس حق کے لیے بھی تو لڑنا ہے۔۔۔

*******

اب ہم نے ہر کسی سے روٹھ جانا چھوڑ دیا ہے* 
جب ہمیں ہی نہیں مناتا کوئی تو!!!!
     اب ہم نے بھی ہر کسی کو منانا چھوڑ دیا ہے...

*********

Wednesday, 14 October 2020

Ik zara si uljhan by Wajiha Asif

سنو! ایک ذرا سی الجھن سلجھا دوں

میری محبت شدید ہے یا

ان کی محبت پر زور

میرا ان سے خون کا رشتہ ہے یا

صرف فرض و احسان کے امتیاز کا

وہ مجھے اپنی جان کہتے ہیں

میں انہیں اپنا مان گردانتی ہوں

 پھر بھلا یہ پرآئے دھن کا شور کیوں گونج رہا ہے

 وہ مجھے اپنا غرور کہتے ہیں اپنا

 میں انہیں معتبر جانتی ہوں

 وہ کہتے ہیں میں رونق ہو اس گھر کی

 اور میں ان کو اپنا گھر مانتی ہوں

  پھر میرے اگلے گھر کی فکر کیوں کھائے جا رہی ہے

  سنو! تم جانتے ہو تو یہ پہیلی تو ذرا سلجھادو

کوئی نئی رت چلا دو کوئی حل لا دو

سنو تم جانتے ہو!

وہ مُجھ پہ زیادہ غور کرنے لگے ہیں

اور میرا دھیان ان پہ ٹھہرنے لگا ہے

وہ میری بڑھتی عمر کو دیکھ رہے ہیں

اور میں ان کی جھکتی کمر کو

 

وہ میری مصروفیت پر نظر رکھنے لگے ہیں

مجھے ان کی فراغت نظر آنے لگی ہے

وہ مجھے ایک نئی مصروفیت تھما دینا چاہتے ہیں

میں ان کو اپنی مصروفیت بنا لینا چاہتی ہوں

وہ میرے لئے نئے خواب دیکھ رہے ہیں

مجھے ان کی گمنام خواہشوں کا احساس ہونے لگا ہے

وہ میرے لئے نئے سہارے کی تلاش میں ہے

میں ان کے لئے خود کو مضبوط کرنے لگی ہوں ہو

اب میری باری ہے انہیں تھام لینے کی

وہ چاہتے ہیں میں ایک نیا ہاتھ تھام لو

میں ان کی پرچھائی بننا چاہتی ہوں

وہ میرے لئے اپنی پرچھائی تلاش کر رہے ہیں

میں جیت لینا چاہتی ہوں ان کی ہر مُسکراہٹ کو

وہ مجھے مسکرانے کی نئی وجہ دینا چاہتے ہیں

سنو!

اب میں تسلیم کرنے لگی ہوں

لڑکا ہوتا تو باپ کا سہارا ہوتا

سنو!

میں وہ متائے جاں ہوں جو لٹا دیا جاتا ہے

وہ غرور ہوں جو نظر جھکا کے تھما دیا جاتا ہے

 

میں دو قدموں پر کھڑی کمزور ہستی ہوں

میں وہ اڑان ہوں جو محض خواب وگماں ہو

میں وہ خوشی ہو جواندیشوں کی زد میں ہوں

وہ کوشش ہوں جو سحر کے اثر میں ہوں

سنو! میں ایک لاڈلی بیٹی ہوں

Bas ek tum he to ho jo nahe smajhty by Ulfat Rehmat

میرے حُسن پر جو تبصرہ کرتے ہو تم۔ ♥️💥
کبھی آکر میری سادگی بھی دیکھو تم۔😍✨

Ulfat Rehmat

*******

بس ایک تم ہی تو ہو جو نہیں سمجھتے۔😕
باقی سب سمجھ کر ہے اوروں کو سمجھاتے۔😒

******

جب احساسوں کا جنازہ نکل جائے۔💔🔥
تو بہتر ہے کہ بندہ بے حس ہی ہوجائے۔🖤🔥

*******

اب کی بار تو یہ بارش مسلسل برس رہی ہے۔🌧️✨

اب کی بار یہ بارش تیری یاد کے مثل ہورہی ہے۔🌨️♥️

*******

عجب ظلم کی گھڑی ہے کہ ظالم بھی ہے اب یہ کہتا۔!!
یہاں سانپوں کی کیا ضرورت انسان ہے انسان کو ڈستا۔!!

****

یہ جو تمہارے لفظوں کے مٹھاس کا ہے سحر۔!!
مجھے پتہ ہے دراصل یہ تمہارے دل کے نفاق کا ہے زہر۔!!

******

رونقِ محفل میں ہو ہمیشہ قیام تمہارا۔❤️✨
صدا خوش رہو ہمیشہ یہ دعاء ہے ہمارا۔ 😘😍

**********

یہ وطنِ  پاکستان  ہے  فلک ہمارا 🇵🇰🌍
اور میں ہوں اُسکی انمول ستارہ😌✌️

*********

اشارو اشارو میں اپنے دل کی جذبات بیاں کردیتے ہو تم۔✨♥️

اور میں سمجھ کر بھی نہ سمجھوں وہ بھی کوشش کرتے ہو تم۔💥🤍

یہ راز ہے ہم راز ہمارے درمیاں یہ کیوں نہیں سمجھتے ہو تم۔✨💝

محبت تم بھی کرتے ہو یہ بات دنیا سے کیوں چُھپاتے ہو تم۔📎🖤

اشارو اشارو میں اپنے دل کی جذبات بیاں کردیتے ہو تم۔✨♥️

اور میں سمجھ کر بھی نہ سمجھوں وہ بھی کوشش کرتے ہو تم۔💥🤍

چلو آؤ سارے شکوے مٹاکر اظہار محبت کرتے ہیں میں اور تم۔😍💕

دو بول بول کر محبت کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں میں اور تم۔🖇️♥️ 

*********

محبت تو اب بھی  برقرار ہے۔✨❤️
بس تیرے اظہار کا انتظار ہے۔💥🌚

*******

تیرا دل یہ  اتنا  کیوں بے قرار  ہے۔🔥♥️
یہ تیرے غلط  فہمیوں کا آثار  ہے۔🙃🖤
ورنہ محبت تو اب بھی برقرار ہے۔✨❤️
بس اب تیرے اظہار کا  انتظار ہے۔💥💖

********

خاموش کیوں ہو تم مجھے اداس اداس سے لگتے ہو۔
آنکھوں میں آنسوں چھپائے ہونٹوں سے مسکراتے ہو۔ 
بہار کے اس موسم سے تم روٹھے روٹھے سے لگتے ہو۔
اس قوس وقزح کے منظر کو بےرنگ سے محسوس کرتے ہو۔
محفل بھری خوشیوں سے تم  کنارہ کئے سے رہتے ہو۔ 
خاموش کیوں ہو تم مجھے اداس اداس سے لگتے ہو۔
شجر کے سایہ میں کھڑے تم مجھے بے سایہ سے لگتے ہو۔ 
خوشبوآتی پھولوں پر بیٹھے تتلیوں سے شکایت کرتے ہو۔
مجھ سے کچھ نہیں کہتے پر تم خود سے جھگڑتے ہو۔
بہت اہتمام سےدل میں نیک جذبات دبائے سے رہتے ہو۔
خاموش کیوں ہو تم مجھے اداس اداس سے لگتے ہو۔
روشن جو ہو پھر تم دیا بُجھانے کی کوشش کرتے ہو۔ 
اندھیرا نہ ہو پھر بھی تم اندھیرے میں ہی رہتے ہو۔ 
رونقِ جہاں سے تم مجھے منہ موڑے سے لگتے ہو۔ 
اُجالا زندگی ہو تمہاری تم ایسا کیوں نہیں چاہتے ہو۔
خاموش کیوں ہو تم مجھے اداس اداس سے لگتے ہو۔
وادی کو بھی اب تم آتش فشاں جیسے تصوّر کرتے ہو۔
پھولوں کے نرسری جو آئے تو تم رستہ بدل لیتے ہو۔
مرنے کا شوق ہے کیا جو قبرسان کے پاس سے گزرتے ہو۔
بڑے خلوص سے زندگی سے بیزار بیزار سے لگتے ہو۔
خاموش کیوں ہو تم مجھے اداس اداس سے لگتے ہو۔

*********

ایک اور آزمائش نے ہمیں گہرا ہوا ہے۔!!
اس سے بھی بس خدا ہی کی پناہ ہے۔!!

*******

میرے نہ ہونے سے جو تمہیں فرق  پڑتا ہے۔✨
یہ فرق وفکر مجھے بہت ہی اچھا لگتا ہے۔♥️

*******

ایک چائے کا ہی تو نشہ ہے۔🤞
جسکی ہمیں اجازت ہے۔😋☕

********

یہ آہ وفغاں کیا میں ہوں ایک درد کا دریا۔!!
جو اپنے ہی آنسوؤں میں ہوں  بھیگ چُکا۔!!

*********

مجھے اسنے چاہا جسکے چاہنے والے ہزار تھے۔!!♥️🤞
حسد کرے مجھ پر سب ہر طرف یہی آثار ہے۔!!🌚✌️

*******

ہم دوسروں کے نقل کرنے سے باز رهتے ہیں۔!!😎🤞
ہم اپنا ہی ایک  الگ جمیل انداز رکھتے ہیں۔!!😌✌️

********

ہمیں سمجھانے کی کیا ضرورت اہل دانش ہمارے اشاروں سے ہی ہے سنبھل جاتے۔!!

اور باقی سب تو نا اہل حسد کے مارے ہماری تصویر دیکھ کر ہی ہے جل جاتے۔!!

********

انسان کے ہاتھ میں کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں وہ تو بےبس ہوتا ہے۔!!🤍🤍

انسان کوشش کے بعد بھی اللّٰہ رب العزت کے کن فیکون کا محتاج ہوتا ہے۔!!❤️❤️

*********

بس ایک آرزو ہے اے خدا۔!!🤞

وہ  سنگ رہے میرے صدا۔!!♥️

*********

میں پورا خیال رکھوں گی اسکی ضرورتوں کا۔!!😌🤞

انشااللّٰہ وہ عادی ہوجائے گا میری شرارتوں کا۔!!😉😜

********

میں اس پر اپنے پیار کا کالا رنگ چڑھاؤں گی۔🥱🖤

تاکہ وہ اپنا رنگ  تو نہ  بدل سکے پھر کبھی۔😉😂

******

دل اور دماغ کے درمیاں اب تو جنگ سی چڑھی ہے۔!!🔥
 
اس سے محبت نہیں پھر کیوں میری چاہت وہی ہے۔!!♥️

********

مجھے دوسروں کی خوشی میں خوش رہنا اچھا لگتا ہے۔!!😇

تب ہی تو شوق سے شاعریاں لکھنے کو بھی دل کرتا ہے۔!!♥️

***********

میری جان _ بستی ہے۔!!♥️
ایک ننھی سی جان میں۔!!🌹

******

میں تو عشق کے بھی سارے حدود توڑ  ڈالوں۔!!♥️🔥
تجھے اتنا چاہوں کہ تجھے بھی پاگل کر ڈالوں۔!!😉😂

********

تیرے عشق کے دنیا میں میرا  جہاں سما گیا۔!!♥️🌎
مجھے منزل کی کیا خبر راہ میں گھر بسا لیا۔!!💞🦋

******

مغلوب نہیں روحِ حیات ہے میری محبت کا کریشمہ۔!!🤍
میرے درد میں ہم درد لمس ہے جیسے ہو مجسمہ۔!!💗

********

کیا بتاؤں تمہیں المیہ ایک عکس ہے میرے روبرو پر ہے میرے نظروں سے اوجھل۔!!🤍
میرے ساتھ نہیں پھر بھی میرے ساتھ ہے جیسے ہو میری آنکھوں___کا کاجل۔!!💗

********

ہر گھڑی اِک امتحان ہے۔!!💥
بن تیرے جینا محال ہے۔!!🔐

********

میں اس کے خوبصورت جذباتوں کے آگے ہار جاتی ہوں۔!!♥️💥
کیوں کہ میں اس کے_جذباتوں سے سنور جاتی ہوں۔!!😍🦋

********

مشکل گھڑی میں تیرے انگلیوں سے میں اپنے انگلیوں کو الجھاؤں۔!!🖇️
اور زندگی کے ہر دشتِ الجھن کو تیرے ساتھ مل کر میں سلجھاؤں۔!!♥️

******

شاعر فی العربیة

اؑ اتخذک خالصاً لی؟♥️
افطرات فی نفسی۔!🔥

اسکی اردو میں شاعری

کیا میں تمہیں خود سے زیادہ اہمیت دوں؟♥️
یہ تو میرا خود کے ساتھ زیادتی کرنا ہوگا۔!🔥

********

آزمائش جو نہ ہو پھر اب کے مسلمان عبادت کہاں کرتے ہیں۔!!
عبادت تو صرف عالم و علماء کے لئے ہے یہی سوچ رکھتے ہیں۔!!

*********

آزمائش جو نہ ہو پھر، یہ اب کے مسلمان عبادت کہاں کرتے ہیں۔!!
عبادت تو صرف، عالم و علماء کے لئے ہے یہی سوچ رکھتے ہیں۔!!

*******

جنہیں ہم دعا دیتے رہے۔!!🥀
وہی ہمیں دغا دیتے رہے۔!!🔥

*********

تجھ سے بچھڑ کر ظالم یہ درد دل بھی ہے  مسکراتے۔!!🖤
بعد بچھڑ کر بھی ہے تیرے نام ہی سے یہ راحتیں۔!!♥️

********

وہ میرے صبر کو آزما رہا ہے۔!!🔥
خود کو مجھ سے دور کر کے۔!!🖤

********

شاعر فی العربیة 

ھو    موف   بعھدہ   دائمًا۔♥️
ولکن قد یوذی ذلک احیانًا۔🔥

اسکی اردو میں شاعری

وہ ہمیشہ اپنے عہد کو پورا کرتا ہے۔♥️
لیکن وہ کبھی کبھی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔🖤

********

اے حیوان ناطق کون کرتا ہے تمہارے شخصیت کو مجروح۔!!🖤

علم ہوگا جب کروگے اپنے اعمال کے محاسبہ کی طرف رجوع۔!!🥀

********

تو جو لا حاصل تو میں مجھ میں ہوں کہاں۔🥀
متلاشی ہوں تیرے تلاش میں کہ تو ہے کہاں۔🦋

******

جنہیں محبت گھیر لے پھر وہ کہاں حدود کے ہیں پابند رہتے۔🥀🌚
وہ سب سے پرے ہو کر محبت کے فضاء میں ہیں گھر بساتے۔🦋♥️

*********

محبت کے دُشمن ہے دنیا یہ کوئی نئی بات تو نہیں ہے۔🔥🔥

پر افسوس ہے کہ ان دشمنوں کو عقل آج بھی نہیں ہے۔😒😏

********

میں نے جب جب اپنوں کو اپنا سمجھنے کی کوشش کی۔🍂🥀
انہوں نے شدّت سے احساس دلایا کہ وہ میرے اپنے نہیں۔🔥🖤

********

مسئلہ پوچھتے ہو میری جو ہوئی آنکھیں نم۔🥺
جو نہ چاہتا تھا انکی ہوئی آج دل سے قدر کم۔🔥
وہ منزولِ دل کبھی تھے عزیز بس یہی ہے غم۔🖤

*******

مسئلہ پوچھتے ہو میری  جو ہوئی آنکھیں نم۔🥺
جو نہ چاہتا تھا انکی ہوئی آج دل سے قدر کم۔🔥
وہ منزولِ دل کبھی تھے عزیز بس یہی ہے غم۔🖤

*********

پہلے میں ہمیشہ خوش وخرم اور بے فکر رہتی تھی۔🤞🏻
اور اب اکثر اداس اور کبھی کبھی خوش رہتی ہوں۔🙂

 کچھ یوں بھی داستانِ سانحہ کے جزء میرے زندگی کے ہے۔🌚
پر بدلے گا یہ وقتِ دشوار بھی یہ امید مجھے اب بھی ہے۔ ✨

********

Monday, 12 October 2020

watan ke nam poetry by Falak Meer

وطن کے نام:
از: فلک میر
اے وطن میں تمھارا ھوں
میں فقط تمھاراہی تو ھوں
سر سے لے کر پاؤں تک
مری ہر جستجو ترے لیے ھے
آغاز سے لے کر انجام تلک
مری خوشی میں ترا ذکر ھے
پالینے سے لیکر کھو دینے تک
مرے جسم میں گردش کرتا
ھر قطرہ لہو کا تمھاراہی تو ھے
مجھے زندہ رکھتی سانسیں 
اور زندگی دیتی روح مری
سب تمھارا ہی تو ھے
مرا ھر رستہ،ھر اک منزل
ھر ٹھوکر،ھر کٹھن مرحلہ
ترے واسطے ہی تو جھیلتا ھوں
اے وطن یہ میر تمھارا ہی تو ھے
سانس آنے اور سانس جانے تلک

*****

اے مرے کم نصیب !!!
اے مرے واحد رقیب!!!
ہندوستان کے نام سے
مری سرحدوں پر!!
بتلائے بنا ہی
دھاوا بولنے والے!!
تم کشمیر کے اپنے ٹھرے
چلو تم باوفا!!!
اور ھم بے وفا
تم پارسا!!
ھم کج روا!!
فرق بس اک حرف کا
پھر کیوں ترے من کا
کوئی بھی گوشہ
آسودہ نہیں!!!
میں پرسکوں ھوں
تم بے چین کیوں؟؟؟
یہ فرق بھی تو ملا نہیں
ترے ھاتھوں میں
ھتھاروں کی جگمگاہٹ
مرے ھاتھ میں قلم کی زینت
تم مار دینے کے قائل 
اور میں سکوں کا متحمل

*******

مرے شہر کے اداس لوگو!!!
اداس رہنا اب چھوڑ دو تم
کہ وقت اب تو بدل چکا ھے
کوئی بھی تم کو اداس پا کر
کبھی نہ پوچھے گا کیا ھوا ھے
زمانے کی نظروں میں خود کو نہ حقیر جانو
کہ شہدا کا لہو تم سے حساب مانگے
ھمیں لوٹا دو وطن ھمارا!!!
جاؤ اداسی میں رہنے والو!!!

********

میں نے دیکھا تجھے کبھی بھی نہیں
پھر بھی تم کو چاہا ھے
یہ فلسفہ تو پھر غلط ٹھرا
کہ محبت آنکھوں کے رستے
دل میں اتر جایا کرتی ھے
تو نے جو کچھ کہا 
میں نے مان لیا
تو یکتا ھے،تو تنہا ھے
مرا تجھ پر ہی ایماں ھے
تو محبت ہی محبت ھے
مرا یقین محکم ھے
تو سمیع ھے ھر اک صدا کا
تو مصور ھے سارے جہاں کا
تو نے کہا تو عرش پر ٹھرا
اور مرا دل بہت اداس ھوا
اور جب مجھے احساس ھوا
کہ تو ،تو شہ رگ سے بھی قریب تر ھے
تو مرا دل خوشی سے جھوم اٹھا

*******

ایک نوٹ
کاش کہ میں ترے ھاتھ کا
اک کڑ کڑاتا ھوا نوٹ ھوتا
تو بڑے مان سے اور چاؤ سے
اک خزانے کی طرح مجھے سنبھالے پھرتی
گردش دوراں کے زیر اثر
جو تو نا امیدی میں گھری ھوتی
پھر فقط میں اور بس میں
تری امیدوں کا واحد مرکز ھوتا
تو مجھے کسی متاع کی طرح
اپنے ھاتھوں میں تھامے پھرتی
ترے ھر اٹکے کاموں پر
پھر اچانک مرا نکلنا ھوتا
تو جس شے پر ھاتھ رکھتی
وہ فقط تیری ھو جاتی
جو اگر میں تری تجوری میں
بڑے مان سے پڑا ھوتا

******

یہ تم ھر بار کیوں؟؟
مری اداسیوں کو
عشق کی نامزدگی کا 
چولہ پہنا کر
ان گنت سوال کرتے ھو
تم کیوں سمجھتے ھو؟؟
کہ مری روح جن زخموں سے
ھر بار گھائل رہتی ھے
وہ ناکامی عشق کے
چلائے گئے وار ھونگے
مری آنکھوں کے 
اشک بار ھونے کو
کیوں تم ھر بار؟؟
کسی کے چھوڑ جانے کا
صدقہ سمجھتے ھو؟؟
یہ روح تو!!!
انسانیت سے عاری درندوں کی
معصوموں کیساتھ ظلم کے
نئے باب کھولنے والوں کی
فتنہ پروری سے 
گھائل رہتی ھے
یہ اشک تو اہل وطن کی
بے حسی اور نادانی پر بہتے ہیں
یہ ھاتھ تو اب بھی لرزتے ہیں
سماعتیں اب بھی شکوہ کناں ہیں
مجھے عشق کی سزا کا
حقدار سمجھنے والو!!!
سنو!!!
میں شہیدوں کے لہو سے ھر روز
شرمندگی سی محسوس کرتا ھوں