affiliate marketing Famous Urdu Poetry: July 2023

Sunday, 30 July 2023

Wohi galiyan wohi koochy by asma mirza

بارش

 وہی گلیاں وہی کوچیں
اور انتہا کو پہنچتی گرمی
آفتاب کی تمازت سے جلتے جسم
یکایک 
بادل کے بنتے تکیے 
نمودار ہوتی ابر رحمت 
سرسراتی ٹھنڈی فضا 
جھوم کر آتی سیاہ گھٹا 
خاموشی اور اڑتے زرد پتے 
پرندوں کی چہچہاہٹ 
بادلوں کی گرج 
موسلا دھار بارش 
مٹی کی سوندھی خوشبو 
کتاب، چاۓ، کھڑکی اور میں
 

عاصمہ مرزا

Nam hay is ka mahi by sehar moiz

"نظم"
"نام ہے اس کا ماہی"
سحر معیز،کراچی
کچھ سوئی سوئی سی
کچھ کھوئی کھوئی سی
کبھی بے جہجک ہنس دینے والی
کبھی دل ہی دل میں رو دینے والی
نام ہے اس کا ماہی
کبھی وہ اپنی حسین آنکھوں میں کچھ خواب سجانے والی
کبھی اپنے ہی آنسووں سے ان خوابوں کو توڑ دینے والی
نام ہے اس کا ماہی
مشکل حالات میں رب کو پکارنے والی
پھر انہی حالات میں وہ سب کو سمجھانے والی
نام ہے اس کا ماہی
سب کو ہنسانے والی
دوستوں کا دل بہلانے والی
نام ہے اس کا ماہی
دیکھو کتنی پیاری ہے میری ماہی
یہ نظم اپنی بہت ہی پیاری دوست ماہین امجد کے نام۔

*******

"غزل"
"قربان"
سحر معیز،کراچی
میری شام تیرے نام
میں تجھ پہ قربان
میری جان تیرے نام
میں تجھ پہ قربان
یہ موسمِ بہار تیرے نام
میں تجھ پہ قربان 
روحِ یارم یہ غزل تیرے نام
میں تجھ پہ قربان۔
یہ غزل کسی خاص کے نام

*****

Saturday, 29 July 2023

100 important masagea from Quraan by Rimsha Kanwal

*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*
 

*1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

*2  غصے کو قابو میں رکھو*
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

*3  دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،*
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

*4  تکبر نہ کرو،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر 23 

*5  دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 22

*6  لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،* 
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*7  اپنی آواز نیچی رکھا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*8  دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

*9  والدین کی خدمت کیا کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*‏10  والدین سے اف تک نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*11  والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،*  
سورۃ النور، آیت نمبر 58

*12  لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

*13  کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،*  
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

*14  اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

*15  سود نہ کھاؤ،*  
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

*16  رشوت نہ لو،*  
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

*17  وعدہ نہ توڑو،*  
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

*‏18  دوسروں پر اعتماد کیا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*19  سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

*20  لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،*  
سورۃ ص، آیت نمبر 26

*21  انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،*  
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

*22  مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

*23  خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

*24  یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

*‏25  یتیموں کی حفاظت کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 127 

*26  دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

*27  لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

*28  بدگمانی سے بچو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*29  غیبت نہ کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*30  جاسوسی نہ کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*31  خیرات کیا کرو،* 
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

*32  غرباء کو کھانا کھلایا کرو*
سورة المدثر، آیت نمبر 44

*33  ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* 
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

*34  فضول خرچی نہ کیا کرو،*
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

*‏35  خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،*
سورة البقرۃ، آیت 262

*36  مہمانوں کی عزت کیا کرو،*
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

*37  نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

*38  زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* 
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

*39  لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 114

*40  صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*41  جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*‏42  جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،* 
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

*43  مذہب میں کوئی سختی نہیں،*
سورة البقرة، آیت نمبر 256

*44  تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

*45  حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

*46  بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* 
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

*47  جنسی بدکاری سے بچو،*
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

*48  حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

*49  کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 286

*50  منافقت سے بچو،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر  14-16

*‏51  کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* 
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

*52  عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* 
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

*53  بعض رشتہ داروں سے  شادی حرام ہے،*  
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

*54  مرد خاندان کا سربراہ ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 34
*55  بخیل نہ بنو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  37

*56  حسد نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

*57  ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  29

*58  فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  135

*‏59  گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  2

*60  نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*61  اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  100

*62  صحیح راستے پر رہو،* 
سورۃ الانعام، آیت نمبر  153

*63  جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  38

*64  گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* 
سورۃ الانفال، آیت نمبر  39

*65  مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

*‏66  شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  90

*67  جوا نہ کھیلو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  90

*68  ہیرا پھیری نہ کرو،* 
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر  70

*69  چغلی نہ کھاؤ،* 
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر  1

*70  کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* 
سورۃ الاعراف، آیت نمبر  31

*71  نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* 
سورۃ الاعراف، آیت نمبر  31

*72  آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* 
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر  6

*73  طہارت قائم رکھو،* 
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر  108

*74  اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،*  
سورۃ الحجر، آیت نمبر  56

*‏75  اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  17

*76  لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر  125

*77  کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،*
سورۃ فاطر، آیت نمبر  18

*78  غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر  31

*79  جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر  36

*‏80  کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر  12

*81  اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 27

*82  اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،* 
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

*83  زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،* 
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

*84  اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔* 
سورة توبہ، آیت نمبر 105

*85  اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،* 
سورۃ الکہف، آیت نمبر  110 

*‏86  ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،* 
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

*‏87  حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،* 
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

*88  زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

*89  عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 31

*90  اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

*91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* 
سورۃ زمر، آیت نمبر  53

*92  برائی کو اچھائی سے ختم کرو،* 
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

*93  فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،* 
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

*‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

*95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔* 
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

*96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،* 
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

*97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،* 
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

*98 خود کو لالچ سے بچاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

*99  اللہ سے معافی مانگو  وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر  199

*100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،* 
سورۃ الضحی، آیت نمبر  10

*اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہے۔*

*جزاکم اللہ خیرا خیرا کثیرا*

*وبارك الله فيكم*

Meri khamosh sadaon pe by rimsha kanwal

نام         رمشاء کنول
   شہر           کھچی والا

      ┄┅═══❁ 🌎 ❁═══┅┄


میری  خامو ش  صد اؤں  پہ کن کہہ دے 

             یارب🕋 

میرےالفاظ میری کیفیت کاساتھ نہیں دے رہے۔
😞🥺
 
********

نام        رمشاء کنول۔
  شہر۔     کھچی والا
 

۔*✿❀࿐≼ ۔۔۔چاہت دیدار❍••══┅┄*

    اپنی  قدرت  کے  ہر رنگ
       میں نظر  آتا  ہے  تو

              یارب  🕋 
 
       مگر تجھے دیکھنے کی
      چاہت پھر بھی بہت ہے مجھے

 ☞By𓆩⃝Rimsha kanwal👑𓆩๏𓆪☜...✍️
     ┄┅═══❁ 🦋 ❁═══┅┄ ۔


Friday, 28 July 2023

Ghazal by Sehr Mohiz

"غزل"

"وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے۔"

سحر معیز،کراچی

دودھ جیسی اس کی رنگت ہے

چاند جیسی اس کی صورت ہے

وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے

جب وہ کہتی ہے تو سب کے دل میں گھر کرتی ہے

کتنی پیاری اس کی سیرت ہے

وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے

اس کے لمبے لمبے گھنے گھنے بال

وہ جب انہیں سمیٹتی ہے

وہ جب خود میں سنورتی ہے

وہ جب اپنی بھوری بھوری خوبصورت آنکھوں کو دیکھتی ہے

پھول کھل اٹھتے ہیں

جب وہ چلتی ہے

سفید گلاب جیسی اس کی صورت ہے

وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے

جب وہ اپنی نرم و نازک کلائی میں پھولوں کا کنگن پہنتی ہے

چاروں طرف پھول خوشبووں سے بکھر جاتے ہیں جب وہ مسکراتی ہے

یہ پھول بھی کتنا خوش قسمت ہے

وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے

وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے

یہ غزل ایک بہت ہی پیاری لڑکی "جویریہ ملک" کے نام۔

سحر معیز

*********

Woh larki boht khoobsurat hay by sehar moiz

"غزل"
"وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے۔"
سحر معیز،کراچی
دودھ جیسی اس کی رنگت ہے
چاند جیسی اس کی صورت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
جب وہ کہتی ہے تو سب کے دل میں گھر کرتی ہے
کتنی پیاری اس کی سیرت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
اس کے لمبے لمبے گھنے گھنے بال
وہ جب انہیں سمیٹتی ہے
وہ جب خود میں سنورتی ہے
وہ جب اپنی بھوری بھوری خوبصورت آنکھوں کو دیکھتی ہے
پھول کھل اٹھتے ہیں 
جب وہ چلتی ہے
سفید گلاب جیسی اس کی صورت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
جب وہ اپنی نرم و نازک کلائی میں پھولوں کا کنگن پہنتی ہے
چاروں طرف پھول خوشبووں سے بکھر جاتے ہیں جب وہ مسکراتی ہے
یہ پھول بھی کتنا خوش قسمت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
یہ غزل ایک بہت ہی پیاری لڑکی "جویریہ ملک" کے نام۔

Wednesday, 26 July 2023

Aur ik barsat ne mera boht nuqsan kia tha by Aqsa Bilal

*اور اِک برسات نے میرا بہت نقصان کیا تھا*
 *مجھ سے میرا کوئی اپنا چھین لیا تھا* 
 *مشکل میں ہر دم جس نے میرا ساتھ دیا تھا* 
 *آنسوؤں میں بھی جس نے مجھے ہنسا دیا تھا* 
 *دوستی کا ناتا بھی خوب نبھا گیا تھا* 
 *انسانیت کا مکمل حق ادا کر گیا تھا* 
 *اور اِک برسات نے میرا بہت نقصان کیا تھا* 
 *مجھ سے میرا کوئی اپنا چھین لیا تھا* 
 *وقت نے بچپن میں جسے بڑا بنا دیا تھا* 
 *ہر رشتہ ہی وہ خوب نبھا گیا تھا* 
 *حالات کا جس نے ڈٹ کے سامنا کیا تھا* 
 *کئی راز اپنے ساتھ چھپا لے گیا تھا* 
 *اِک برسات نے میرا بہت نقصان کیا تھا* 
 *مجھ سے میرا کوئی اپنا چھین لیا تھا**
*(اقصیٰ بلال )*
*******

*اے بارش تو برس اور بہا لے جا*
*غموں کو اور دُکھوں کو*
*اذیتوں کو اور تلخ یادوں کو*
*جھوٹے وعدوں کو اور ہر جھوٹ کو*
*کافروں کو اور ہر منافق کو*
*اے بارش تو برس اور بہا لے جا*
 *خواہشوں کو اور خوابوں کو*
*ناکامیوں کو اور بربادیوں کو*
*بھٹکے قدموں کو اور خالی آنکھوں کو*
*میرے وجود کو اور  چھنی روح کو*
*اے بارش تو برس اور بہا لے جا*
*(اقصیٰ بلال)*
********

*وہ ایک رات جب تو جدا ہوا عبداللہ ذہن نشین ہے مجھے غمگین آسماں* 
 *آنسوں ٹپکتے رہے اور بادل برستے رہے*
*(اقصیٰ بلال)*
*******

*میں تیری یاد سے غافل ہونے ہی۔                                             لگتی ہوں عبداللہ کہ یہ مِیھ برس جاتا*۔                                                                                *(اقصیٰ بلال)*

Tuesday, 25 July 2023

Bandar ki fitrat by Rimsha Kanwal

نام رمشاء کنول۔

 

( نظم )

بندر کی فطرت

 

جنگل میں جب بارش آئی

چرند پرند نے دھوم مچائی

 

بادل کا لے  اور   ہوائیں

ٹھنڈی بوندیں برستی جائیں

 

چڑیا  ،کوا  ،مینا ، طوطا

ہر کوئی گھونسلے میں تھا بیٹھا

 

چڑیا چوں چوں کرتی جائے

پانی چونچ میں  بھرتی جائے

 

آیا وہاں اک  بھیگا  بندر

دیکھا اس نےجب یہ منظر

 

ہوا  پھر  وہ  آگ  بگولا

چیخا  اور   چلایا  بولا

 

میں بارش میں بھیگا ہوں

خوش اتنی ہے چڑیا کیوں

 

چھلانگ لگائی  اور دوڑا

آ کے اس نے گھونسلا توڑا

 

بیچاری چڑیا ہوئی أداس

گھر جو تھا نہ اس کے پاس

 

ننھے ننھے  پیارے  پیارے

بھیگ گئے پنکھ چڑیا کے سارے

 

🥀🦋٭٭٭٭٭٭٭٭

Sunday, 23 July 2023

Mohabbat to sirf jazba hay by Aqsa Bilal

*محبت تو محض جزبہ ہے تو, تو فطرت ہے میری*
*اور ضرورت تو وقتی شے ہے تو،تو عادت ہے میری*
*اقصیٰ بلال*

*****

*میرے سیاہ فلک پہ چمکتا واحد ستارہ ہے تو۔*
*تیرا نام اور تو ، میرا ہی سارے کا سارا ہے تو۔*
*میرے ادھورے قصوں میں مکمل داستان ہے تو۔*
*میری زندگی کے ہر پنے کا اِکلوتا عنوان ہے تو۔*
*میری صبح میری شام ،میرا گزرتا ہر لمحہ ہے تو۔*
*میرے سیاہ فلک پہ چمکتا واحد ستارہ ہے تو۔*
*میری آنکھوں کے ہر منظر میں ، میری باتوں کا ہر ذکر ہے تو۔*
*میری قلم جو لکھتی ہے ، میری شاعری کی ہر تحریر ہے تو۔*
*میں مسافر تیرے نقش کے پیچھے ، میرا راستہ میری منزل ہے تو۔*
*کچھ نہیں ہے یہ دنیا مجھے، میرے جینے کا ایک ہی مقصد ہے تو۔*
*میرے سیاہ فلک پہ چمکتا واحد ستارہ ہے تو۔*
*تیری محبت سمندر ہو گی بلال ، پر میرے لیے تو پوری کائنات ہے تو۔*
*تیرے لیے میں بس ایک ذریعہ ہوں میرے تو جینے کی وجہ ہے تو۔*
*تو مسکرا دیتا ہے میری نادانیوں پہ، میرے لیے خوشی اور تسکینِ قلب ہے تو۔*
*اب کے جو ہُوا ہے یہ احساس الگ ہے صرف محبت و عشق نہیں میرا جنون اور سکون ہے تو۔*
*(اقصیٰ بلال)۔*♥️

*****

اک امید جاگتی ہے
🥀
اور دفن ہو جا تی ہے
🥀
نام میرا سن کے۔۔۔۔۔۔۔۔
🥀
ہر خوشی لوٹ جا تی ہے 
🥀۔                                                                                                  اقصیٰ بلال

*****


Tuesday, 4 July 2023

Kabhi dil me utar kar by kumail sagir

کبھی دل میں اتر کر کبھی خوابوں میں ڈھل کر

ستاتی ہے یاد تمہاری کیا کیا روپ بدل کر

محمد کمیل ساگر

Saturday, 1 July 2023

Yeh jo khawab hain poetry by Bint e Asghar

یہ جو خواب ہیں سب بچے کچھے

انہیں پاس رکھ تو سنبھال کر

کہ یہی تو اک جواز ہیں

تیری زندگی کے کمال کے

یہ جو آئینے کی ہیں کرچیاں

انہیں جوڑ پھر سے اے بے خبر

کہ یہی تو تجھ کو دکھائیں گی

تیرے سارے عیب نکال کر

بنتِ اصغر