عنوان:
چائے
عائشہ یٰسین
چائے!
یعنی
عشق...
اشرف
المشروبات!
جیسے
درد کا تعلّق دِل سے ہے،
ویسے
ہی چائے کا تعلّق سکون سے ہے!
زِندگی
کی ایک حسین دوستی،
جو
غم میں چائے سے ہو چلتی ہے!
بظاہر
تو یہ صِرف پینے کی شے ہے،
مگر
اس کو سمجھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کِس طرح دِل میں سکون طاری کرتی ہے،
کِسی
کی یاد میں،
کِسی
غم میں مبتلا،
بیماری
میں،
سردی
میں،
شدید
گرمی میں،
پریشانی
میں،
جب
سب چھوڑ جائیں ،
یعنی
تنہائی میں،
چائے
واحد وفادار ساتھی ہے
جو
ہر وقت ہمارا ساتھ نبھاتی ہے۔
تو
پھر میں کیوں نا چائے سے عشق کروں؟
جب
کہ یہ میری پریشانی مِٹاتی ہے،
میرے
درد کی شِدّت کو کم کرتی ہے،
صِرف
چائے!
بہت
سے کڑواہٹ بھرے الفاظ جب یاد کروں ،
ماضی
کے غموں میں کھو جاؤں،
تو
دِل و دماغ تک کڑواہٹ ہی گھل جاتی ہے،
یہی
چائے ہوتی ہے تب
جو
اس کڑواہٹ کو ایک ہی گھونٹ میں حلق میں اُتارتی ہے۔
چائے!
درد
لکھنے ہوں،
تخیّل
بننے ہوں،
ایک
طرف قلم، کاغذ،
ایک
طرف گہری سوچ،
کِتنے
حسیں لگتے ہیں..
قلم،
خیالات اور ایک کپ چائے۔۔!!
*************
Waaooo Kamal yr best poet girl
ReplyDelete💗💗💗
ReplyDeleteWaoo nice yar bohat achi poetry ha
ReplyDelete❤️😍🥰
ReplyDeleteYou became a bright poetess in future
ReplyDelete