affiliate marketing Famous Urdu Poetry: November 2024

Tuesday, 26 November 2024

Tere firaq me gin gin ke poetry by Filza Gul

تیرے فراق میں گن گن کے گنوائے ہیں جو میں نے، وہ قیمتی اوقات ہو۔

تیرے ہجر میں معلوم نہ ہو مجھ کو اور پھر دن سے رات ہو۔

تجھ کو پانے کی التجا میں میرا وجود ہوا ہے دھول ۔

پھر خواب میں بھی میسر مجھے تیری دھندلی ملاقات ہو۔

ستائش ہے میری کہ ہو تجھ سے کوئی ایسی بھول۔

کہ مسکرائے تو اور پھر مجھ سے غموں کی نجات ہو۔

تیرے ہجر کے سوگ میں زندگی کٹتی جائے اور۔

پھر تجھ پھول کی ایک جھلک ہی میری موت کی سوغات ہو۔

محفلِ حسن ہو اور لُطفِ عشق کی بات ہو۔

پھر اِس راہِ دشت میں فلزہ، تباہی ذکر پہ میری ذات ہو۔

 

شاعرہ: فلزہ گُل

**********

Thursday, 14 November 2024

Poetry by Ammar Ali Mustafvi

تھانہ لازم تم پر وفائے محبت کرنا

تمنا تھی کہ پیار کا کچھ مان رکھ لیتے

2_ہم پہ ہے لازم فرض محبت ادا کرنا

ترے نام سے محبت کی نماز ہوا کرتی ہے

3نہ حال دل سنا سر زمانہ اس کو

رسوا کر دے گا زمانہ نادان دل کو

( عمار علی مصطفوی )

**

مختصر سا ہے اسباب زندگی مرا

بس تیرا نام ہے تری یاد ہے اور کچھ نہیں

**********

اس آتش کو جلائے رکھتا ہوں

تیری یادوں کو دل میں بسائے رکھتا ہوں

2_تیرا وجود ہے میرے دل میں نقش

تیری خوشبو کو سانسوں میں رکھتا ہوں

( عمار علی مصطفوی )

*********

Tuesday, 12 November 2024

Poetry by Ayat Fatima

ہاں میں نے کہا تھا کہ وہ

میرا یار نہیں ہے

ہاں میں نے کہا تھا کہ وہ

میرا یار نہیں ہے

میں نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ

اس سے پیار نہیں ہے

ارے کیسے نکالوں دل سے میں اس کو

مالک ہے اس کا کراۓ دار نہیں

Ayat fatima

**************

یہ میری زندگی کی حقیقت ہے....!

میں نا ایک اچھی بیٹی بن سکی نہ ایک اچھی بہن نہ ایک اچھی دوست نہ ایک اچھی  پیار کرنے والی  لوگ مجھ سے  کبھی خوش نہیں ہوۓ

یہ میری زندگی کی حقیقت ہے

Ayat fatima

*************

Wednesday, 6 November 2024

Poetry by Ayat Fatima

عاشق اتش

پانے اور کھونے میں اہم وہ نہیں ہوتا جو پایا ہو، جو کھو دیا ہو

اس کا درد زیادہ محسوس ہوتا ہے۔۔۔"

Ayat Fatima

************

آسان تو نہیں ہےناں اس شخص سے دور رہنا🥺

جس شخص کے پاس رہنے کے لیے😩🫶🏻

اپ سجدوں میں روے ہو۔🕊️🙌🏻

Ayat fatima

**************

کوئی غزل سنا کر کیا کرنا

یوں بات بڑھا کر کیا کرنا

 

تم میرے تھے تم میرے ہو

دنیا کو بتا کر کیا کرنا

 

تم خفا بھی اچھے لگتے ہو

پھر تم کو منا کر کیا کرنا

 

تیرے در پر آگر بیٹھے ہیں

آب گھر بھی جا کر کیا کرنا

 

دن یاد سے اچھا گزرے گا

پھر تم کو بھلا کر کیا کرنا

Ayat fatima

************

عاشق اتش

پانے اور کھونے میں اہم وہ نہیں ہوتا جو پایا ہو، جو کھو دیا ہو

اس کا درد زیادہ محسوس ہوتا ہے۔۔۔"

Ayat Fatima

************

آسان تو نہیں ہےناں اس شخص سے دور رہنا🥺

جس شخص کے پاس رہنے کے لیے😩🫶🏻

اپ سجدوں میں روے ہو۔🙌🏻

Ayat fatima

**************

کوئی غزل سنا کر کیا کرنا

یوں بات بڑھا کر کیا کرنا

 

تم میرے تھے تم میرے ہو

دنیا کو بتا کر کیا کرنا

 

تم خفا بھی اچھے لگتے ہو

پھر تم کو منا کر کیا کرنا

 

تیرے در پر آگر بیٹھے ہیں

آب گھر بھی جا کر کیا کرنا

 

دن یاد سے اچھا گزرے گا

پھر تم کو بھلا کر کیا کرنا

Ayat fatima

***********

برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا

ٹوٹا ہوا اقرار وفا ساتھ لیے جا

 

اک دل تھا جو پہلے ہی تجھے سونپ دیا تھا

یہ جان بھی اے جان ادا ساتھ لیے جا

 

تپتی ہوئی راہوں سے تجھے آنچ نہ پہنچے

دیوانوں کے اشکوں کی گھٹا ساتھ لیے جا

 

شامل ہے مرا خون جگر تیری حنا میں

یہ کم ہو تو اب خون وفا ساتھ لیے جا

 

ہم جرم محبت کی سزا پائیں گے تنہا

جو تجھ سے ہوئی ہو وہ خطا ساتھ لیے جا

Ayat fatima

**********

Dua by Haiqa Shah

دعا

ازقلم : حائقہ شاہ

 

رحمٰن ہے تو رحیم ھے،

تیری ذات سب سے عظیم ھے۔

تیری شان جلہ جلالہ،

تو علیٰ قلِ شیءٍ قدیر ھے۔

 

تیرے ایک کُن کی ہیں منتظر ،

میرے نفس کی یہ بیڑیاں۔

گر پناہ تو دے،جو سنوار دے،

درِ توبہ پر تو بلا مجھے۔

میں فقیر ہوں تیرے دربار میں

میرے قلب کو تو جِلہَ دے۔

 

 

تیری رحمتوں کی طلب ہمیں،

جن کی سنیں ہیں آیتیں۔

دے سہارا ، نہ کر کنارہ،

تیرے در سے بھٹکے ہوئے ہیں ہم

یہ ہاتھ اٹھیں تیرے سامنے،

ہمیں بخش دے تو کریم ھے۔

 

 

تو وَحدَہُ لَا شریک ھے،

میں ذائقة الموت ہوں۔

گناہگار ہم ، خطاوار ہم،

تجھ سے نہ کچھ بھی بعید ہے۔

ہیں غفلتوں میں غرق ہم،

تو مالکِ ذوالجلال ھے۔

***************

 

Palestine poetry by Haiqa Shah

میں فلسطین دنیا کی مقدس سرزمین

 

ہو تم خاک مگر سینے میں پتھر کے دل ہوں گے

 

میں مظلوم بے کس اور بے سہارا بھی

 

تم میں تو بہادر جوان ہوں گے

 

میں مفلس  تنگدست ابترحال بھی

 

تم میں تو کوئی عرفہ و خوشحال ہوں گے

 

ہم نے پکارا تھا کئی بار تمہیں اے نوحِ انسانی

 

ہمیں لگا تھا کہ کہیں تو احساس ہوں گے

 

حشر برپا ہے اور تم آنکھیں میچے ہو

 

عجب حیوان ہو یار  کوئی تو انسان ہونگے

 

قیامت کی نشانی ہے یہ قرآن میں موجود

 

مسلمان تو ہوں گے مگر اہلِ ایمان نہ ہوں گے

 

روزِمحشر آواز  آئے گی  امتی میرے امتی

 

مگر یاد رکھو! باخدا ہم راستے کی دیوار ہوں گے


از قلم  حائقہ شاہ

***************

Saturday, 2 November 2024

Bewafa november ki pehli dastak by Amina maqsood Razi

عنوان :

بے وفاء نومبر کی پہلی دستک..

از:آمنہ مقصود راضی..

اور نومبر کی کیا یہ ..

بےوفا خوبصورتی ہے...

ہلکی ہلکی ہوا ...

مہکتے سے پھول...

بہکی سی آرزو..

زرد پتو پر خوبصورتی ..

تھوڑی تھوڑی سردی ..

ہوا میں بے تابی..

اک ہاتھ کی دستک کا ..

کسی محبت بھرے ہاتھ سے دستبرداری ..

 

اور کچھ تم ،اور کچھ ہم..

اور کچھ وہ یادیں..

 

آج پورے اک برس کے بعد بھی ..

تیری یہ یادیں میری کتاب میں ...

مہکتی اک تازہ پھول بن کر ہیں..

اور یہ آج نومبر کا پہلا ہی دن ...

بہت بےوفاء خوبصورت بن کر

میری زندگی کا ...

سب سے برا اور ..،

درد ناک گزرا ہے...

ہاں وہ اک حادثہ ہی تھا ..

وہ شام آج بھی میرے ..

سینے پر نقش ہے..

جب تم نے وعدہِ بےوفائی کیا تھا..

میں پھر ملوں گی مگر ...!

اور پھر وہ پھر ملنے کا دن

آج تک کبھی نہیں آیا..

 

اور کچھ تم اور کچھ ہم

دونوں ہی کچھ درد بھری آہوں کی...

ہم دم بن گئیں..

میں پھر ملوں گی..🌸

خدا-حافظ..!

 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭