affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Bewafa november ki pehli dastak by Amina maqsood Razi

Saturday, 2 November 2024

Bewafa november ki pehli dastak by Amina maqsood Razi

عنوان :

بے وفاء نومبر کی پہلی دستک..

از:آمنہ مقصود راضی..

اور نومبر کی کیا یہ ..

بےوفا خوبصورتی ہے...

ہلکی ہلکی ہوا ...

مہکتے سے پھول...

بہکی سی آرزو..

زرد پتو پر خوبصورتی ..

تھوڑی تھوڑی سردی ..

ہوا میں بے تابی..

اک ہاتھ کی دستک کا ..

کسی محبت بھرے ہاتھ سے دستبرداری ..

 

اور کچھ تم ،اور کچھ ہم..

اور کچھ وہ یادیں..

 

آج پورے اک برس کے بعد بھی ..

تیری یہ یادیں میری کتاب میں ...

مہکتی اک تازہ پھول بن کر ہیں..

اور یہ آج نومبر کا پہلا ہی دن ...

بہت بےوفاء خوبصورت بن کر

میری زندگی کا ...

سب سے برا اور ..،

درد ناک گزرا ہے...

ہاں وہ اک حادثہ ہی تھا ..

وہ شام آج بھی میرے ..

سینے پر نقش ہے..

جب تم نے وعدہِ بےوفائی کیا تھا..

میں پھر ملوں گی مگر ...!

اور پھر وہ پھر ملنے کا دن

آج تک کبھی نہیں آیا..

 

اور کچھ تم اور کچھ ہم

دونوں ہی کچھ درد بھری آہوں کی...

ہم دم بن گئیں..

میں پھر ملوں گی..🌸

خدا-حافظ..!

 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

No comments:

Post a Comment