affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mehsoos by Mirza Nigar Saif

Monday, 28 October 2024

Mehsoos by Mirza Nigar Saif

میں نے محسوس کیا ہے!

بے جان قہقہوں کو!

بے نور آنکھوں کو!

بے لباس ذہنوں کو!

بد رنگ روحوں کو!

اپنے قریب

اپنے بہت پاس

شاید! یہی وجہ ہے

جو میرا دل!

غم کی چادر میں

لپٹ کر، سہم کر

کسی اندھیرے

کونے کی تلاش میں ہے!

میری روح کا سفر متغیر ہے!

کسی اجلے، روشن منظر

کسی نئے جہان یا

پرانی بستی میں

امیدوں کے دوام تلاشتی،

میری روح کا سفر متغیر ہے!

 

از قلم مرزا نگار سیف

*************

No comments:

Post a Comment