affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Dua by Haiqa Shah

Wednesday, 6 November 2024

Dua by Haiqa Shah

دعا

ازقلم : حائقہ شاہ

 

رحمٰن ہے تو رحیم ھے،

تیری ذات سب سے عظیم ھے۔

تیری شان جلہ جلالہ،

تو علیٰ قلِ شیءٍ قدیر ھے۔

 

تیرے ایک کُن کی ہیں منتظر ،

میرے نفس کی یہ بیڑیاں۔

گر پناہ تو دے،جو سنوار دے،

درِ توبہ پر تو بلا مجھے۔

میں فقیر ہوں تیرے دربار میں

میرے قلب کو تو جِلہَ دے۔

 

 

تیری رحمتوں کی طلب ہمیں،

جن کی سنیں ہیں آیتیں۔

دے سہارا ، نہ کر کنارہ،

تیرے در سے بھٹکے ہوئے ہیں ہم

یہ ہاتھ اٹھیں تیرے سامنے،

ہمیں بخش دے تو کریم ھے۔

 

 

تو وَحدَہُ لَا شریک ھے،

میں ذائقة الموت ہوں۔

گناہگار ہم ، خطاوار ہم،

تجھ سے نہ کچھ بھی بعید ہے۔

ہیں غفلتوں میں غرق ہم،

تو مالکِ ذوالجلال ھے۔

***************

 

No comments:

Post a Comment