affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Aanii Malik
Showing posts with label Aanii Malik. Show all posts
Showing posts with label Aanii Malik. Show all posts

Sunday, 31 March 2019

Adab e muhabbat by Aanii Malik








کوئی چاند سے کیوں نہیں سیکھتا
آدابِ محبت
وہ جو اندھیروں میں بھی
روشنیاں بکھیرتا ہے.


Love by Aanii Malik








I'm embarrassed
On my every act
On my every talk
On my every thought
I'm embarrassed
In front of your love
In front of your trust
In front of your forgiveness
I'm embarrassed
On my false promises
On my hypocrisy
On my envy
I'm embarrassed
Actually
I'm not worthy of your love
I'm not worthy of your kindness
I'm not worthy for anything
Neither of your love nor your h
By Aanii malik

Monday, 4 March 2019

Khayal by Aanii Malik

وہ جو سب کی خوشیوں کا خیال تھا
وہی خیال تو ہم کو کھا گیا...



By Aanii malik

Woh jo hami tha by Aanii Malik

وہ جو حامی تھا
ساتھ مرنے جینے کا
جنت تک ساتھ لے جانے کا
وہ جہنم تلک ہی چھوڑ گیا
لیکن اب کے برس وہ
آیا بھی تو
جنت تک ساتھ لے جانے کے لیے
تو ہم کہہ دیں گے
کہ یہ جہنم
ہمیں
تم سے زیادہ پیاری ہے

Jis ko deed ka nasha ho by Aanii Malik

جس کو دید کا نشہ ہو
اُس کے لیے،
دنیا کیا،
جنت کیا،
دوزخ کیا،
مسلمان کیا،
کافر کیا،
نیکی کیا،
گناہ کیا.
٠جو تیری نظر کا گھائل ہوں
اُس کے لیے
ہر شخص،
ہر چیز بےوقعت ہے.

Woh jo mohabbat rooh se krta hay By Aanii malik

وہ جو محبت روح سے کرتا ہے
بس وہی کیوں دور رہتا ہے
وہ جو خود بارش کی طرح ہے
وہ صحرا سا کیوں لگتا ہے
وہ جو خوشیاں بکھیرتا ہے
وہ اداسیاں ہی کیوں چنتا ہے
وہ جو فرشتہ سا ہے
وہ منافق کیوں دِکھتا ہے
وہ جو پھول کی مانند نازک ہے
وہ فولاد کیوں لگتا ہے
وہ جو چالیں چلتا ہے
دِکھاوے کی
وہ یہ سمجھتا کیوں ہے
کہ کوئی سمجھتا نہیں
بس تبھی تو فضول لگتا ہے

Iqrar by Aanii Malik

وہ جو ہم محبت بھولے بیٹھے تھے
یاد کروا بیٹھے تم
وہ جو زخم سِی بیٹھے تھے ہم
وہ اُدھیڑ بیٹھے تم
ہ جو باندھا تھا ہم پُل اشکوں پہ
وہ توڑ بیٹھے تم
وہ جو انکاری تھے ہم محبت کے
وہ اقرار کروا بیٹھے تم.

Chlo ik kaam kerty hain by Aanii Malik


چلو اِک کام کرتے ہیں
تیری یادوں کی تصویریں بناتے ہیں
پھر ان تصویروں پہ اشک بہاتے ہیں
پھر انہی سوکھے اشکوں کا عطر بناتے ہیں
پھر اِسی عطر کو زخموں پہ لگاتے ہیں
پھر ان زخموں سے بہتا رس
تیری یاد دلائے گا
صرف تیرے ہی خواب دکھائے گا
چلو پھر صرف یہی کام کرتے ہیں
تیری یادوں کی تصویریں بناتے ہیں.

Saturday, 2 March 2019

Mohabbat Asmani hay by Aanii Malik

محبت آسمانی ہے
محبت رب کی کہانی ہے
محبت کر ہی وہی سکتا ہے
جو خود پاکیزہ ہوں
یہ وہ احساس ہے 
جو ہر چیز سے پاک ہے
یہاں ہر کسی کی رسائی ممکن نہیں
یہاں صرف وہی آسکتے
جوچٌنے جاتے ہیں
محبت کو شروع اور ختم بھی
صرف وہی کر سکتا
جس کی یہ کہانی ہے
محبت صرف رب کی کہانی ہے
یہ فَرش کی نہیں 
عرش کی کہانی ہے۔

Barish by Aanii Malik

عرش کی بارش دسمبر کی
تیرے سنگ پیام لائی ہے
کہ جس کو تو نے 
پلکوں پہ بٹھایا 
دل میں چپھایا 
سانسوں میں بسایا 
موتیوں میں پرویا
وہ آج تیرے سنگ پیام لائی ہے
کہ اگلی بار وہ
عرش کی بارش کے
ہمراہ ہی آئے گا
اور سنگ اپنے تجھے بھی لیں جائے گا
کہ پھر وہ تجھے
پلکوں پہ بٹھائے گا
دل میں چھپائے گا
سانسوں میں بسائے گا 
موتیوں میں پرؤئے گا
بس یہی پیام
تیرے سنگ عرش کی بارش لائی ہے.

Woh bhooli hoi yaden by Aanii Malik

وہ بھولی ہوئی یادیں
وہ بچھڑے ہوئے لوگ
وہ بہتے آنسو؛
وہ موسم کی بارش
وہ ہوا کی شوخیاں
وہ تیری قربت کا خمار
وہ تیرے اپنے ہونے کا احساس
مہکائے رکھتا ہے
بہکائے رکھتا ہے
بہلائے رکھتا ہے.

Aadat by Aanii Malik

اُس کے ہر عکس کو ہر عکس میں تلاشنا
عادت ہے ہماری
اُس کے نام کو اپنے نام کے ساتھ جوڑنا
عادت ہے ہماری
اُس کی ہر عادت کو اپنی عادتوں میں دیکھنا
عادت ہے ہماری
اُس کے نام کو اپنے لبوں ہر لانا 
عادت ہے ہماری 
بس اُس کی ہر عادت کو اپنا بنانا
عادت ہے ہماری.

Friday, 1 March 2019

Barish he to sath nibhati hay by Aanii Malik

بارش ہی تو ساتھ نبھاتی ہے
جب میری آنکھ روتی ہے
میرے دل کے خالی صحرا کو
اپنے ہاتھوں سے بھگوتی ہے
میرے زخموں پہ مرہم رکھتی ہے
بارش ہی تو پاگل ہوتی ہے
جب جب میں روتی ہوں
تب تب ساتھ روتی ہے