affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Anmol Rana
Showing posts with label Anmol Rana. Show all posts
Showing posts with label Anmol Rana. Show all posts

Tuesday, 3 September 2019

Kashmir by Anmol Rana

                           
شاعر : انمول رانا

نظم : کشمیر

پاکستان  کے چاروں صوبوں کی ہے زنجیر
ہمارا  تھا   ہمارا  ہے ہمارا ہی  رہے  گا کشمیر
کب تک ظلم کی زد میں آۓ گیں بےگناہ اسیر
کب تک وہ  چپ کرواتے رہیں گے راست گیر
نا  جانے  کب  سنیں  گے  ہم اپنی آواز ضمیر
کبھی  تو  پاکستان  میں  شامل ہوگا کشمیر
یہ  بے  گناہ  کب تک ہوں گے ایسے ہی شہید
ہم   مزہبوں  کو  جب  سکون  نہ  ہو  میسر
تو   سوتے   ہیں   ہم  کیسے  تان  کر  بستر
کون  جانے  کیسے  ختم  ہوگا  یہ  سارا  شر
نکالنی ہو گی ہمیں  ساری  برائیوں  کی جڑ
ابھی  تو بہت  سے  کام  دینے ہوں گے ترتیب
اپنے جوانوں کی پھر سے کرنی ہو گی تعمیر
پھر  سے  پیدا  کرنے  ہوں  گے   ہمیں  کچھ
لالک  جاں  راشد  منہاس   اور   میجر  عزیز
کچھ  ایسی   ہو   جاۓ   یہ   ہماری   تقدیر
ہندوستان کے نقشے سے مٹے کشمیر کی تصویر

Wednesday, 14 August 2019

Sazaey mout by Anmol Rana

نظم: سزاۓ موت
شاعر: انمول رانا
محبت میں بے وفائ کی سزا....!
سزاۓ موت ہے لیکن .....!!
کسی کے دل سے اتر جانا 
کسی کی نظر سے گر جانا
سزاۓ موت سے بھی بدتر ہے
سزاۓ موت سے بھی بدتر ہے

Friday, 9 August 2019

Ao ek ghazal hayat likhen by Anmol Rana


نظم: آؤ اک غزل حیات لکھیں
شاعر: انمول رانا
آؤ اک غزل حیات لکھیں
تم ہی بتاؤ کہ...
تمھاری بے وفائ
تمھاری بے رخی
تمھاری لا پروائ
یا پھر کیسے ہوئ
ہماری رسوائ
بتاؤ کہ پہلے کونسی بات لکھیں??
لاکھ برے ہوں گیں
چلو ہم مان لیتے ہیں
لا پروائ بے رخی
ہم نہیں کرتے جب!!
کسی کو اپنا مان لیتے ہیں
چلو اک کام کرتے ہیں
یہ بات کہتے ہیں
نہ تم تھے بے وفا
نہ ہم ہوۓ رسوا
نہ تم برے نہ ہم اچھے
پھر تم ہی کہو
اس عنوان میں کس کی ذات لکھیں??
ہر شخص یہاں پہ ظالم ہے
ہر شخص یہاں پہ مغروربھی
کہو نا کیا تحریر کریں??
دل تو چاہتا ہے کچھ محسوسات لکھیں
پھر سوچتی ہوں تمھاری ستم گری سے
جو پیدا ہوۓ وہ حالات لکھیں
چلو ہم کچھ نہیں کرتے
اب ہم نہیں لکھتے
نہ کسی رسوائ کو
نہ کسی بے وفائ کو
جسے پڑھ کر محبت کی آگ میں نہ سلگے گا کوئ
چلو اب کی بار کچھ ایسے خیالات لکھیں
کسی حسین پہ نا مرنا تم کسی کا  دم  نا بھرنا تم
راہ عشق پہ نا چلنا تم
خود کو رسوا نا کرنا تم
کہ اس دنیا میں...
ہمراز نہیں ملتا
آسانی سے یو نہی
کوئ جانباز نہیں ملتا
کہ سایہ بھی اپنا نہیں ہوتا
سفر زندگی میں کوئ کسی کا نہیں ہوتا
چلے آو کہ جنون محبت کی وفات لکھیں
آؤ اک غزل حیات لکھیں