affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Haseeb Naz
Showing posts with label Haseeb Naz. Show all posts
Showing posts with label Haseeb Naz. Show all posts

Thursday, 19 May 2022

Herat hai by Haseeb Naz

مجھ کو دیکھا اور مسکایا ، حیرت ہے

اس نے اپنا نام بتایا ، حیرت ہے

 

مجھ آوارہ اور دیوانے لڑکے کو

اس نے اپنے پاس بٹھایا، حیرت ہے

 

نالہ گریہ بھول گیا میں یکسر ہی

ایسا اس نے گیت سنایا ، حیرت ہے

 

دل جن کا پتھر ہے ان لوگوں نے بھی

غم پر میرے اشک بہایا ، حیرت ہے

 

اک جوکر ہے درد ہے اس کے سینے میں

پھر بھی ہم کو خوب ہنسایا ، حیرت ہے

 

 

حسیب ناز

Sunday, 5 December 2021

Mein jeet'ta hoon ya seekhta hun by Haseeb Naz

غزل

کبھی کہیں بھی نہیں میں ہارا!!

میں جیتتا ہوں یا سیکھتا ہوں!!

 

وہ مسکراتی ہے رنج میں بھی!!

ہے ضبط والی میں جانتا ہوں!!

 

حسین آنکھوں پہ کیوں ہیں حلقے؟

سبب ہے کیا میں یہ سوچتا ہوں!!

 

ملی نہیں وہ کہیں بھی مجھ کو!!

میں جس کو خوابوں میں دیکھتا ہوں!!

 

اداس پنچھی شجر ہیں سوکھے!!

یہ کیسے منظر میں دیکھتا ہوں!!

 

 مجھے محبت نہیں ہے تم سے!!

یہ جھوٹ تم سے میں بولتا ہوں!!

 

کروں میں سچ کو بیاں زباں سے!!

میں عزم اتنا سا چاہتا ہوں!!

 

حسیب ناز

**********************

Friday, 12 November 2021

Mere jeeny ka maqsad by Haseeb Naz

کہا اس نے کہاں تک ساتھ چلنے کا ارادہ ہے

میں بولا عشق ہے اس کا سفر تو جاری رہتا ہے

 

 

کہا اس نے کہ تیرا دل تو اک بنجر زمیں سا ہے

میں بولا مسکرا دو تم بہاریں لوٹ آئیں گی

 

 

کہا اس نے کہ خوابوں میں مجھے تم روز ملتے ہو

میں بولا خواب ہیں خوابوں پہ میرا بس نہیں چلتا

 

 

کہا اس نے کہ لیلیٰ قیس کی کیسی کہانی تھی

میں بولا مختصر بولو تو پاگل تھے دِوانے تھے

 

 

کہا اس نے کہ مجھ کو بھول جانے میں بھلا غم کیا

میں بولا بھول جاؤں تو مرے جینے کا مقصد کیا

حسیب ناز

****************

Tuesday, 26 October 2021

Ishq by Haseeb Naz

وہ بولی عشق کیسا ہے مجھے یہ تم بتاؤ نا!

میں بولا عشق لفظوں میں بیاں تو ہو نہیں سکتا!!

 

وہ بولی عشق میں تم کو کیا محسوس ہوتا ہے!

میں بولا عشق تو جذبات کا بھنڈار ہوتا ہے!!

 

وہ بولی عشق میں تو درد ہے غم ہے جدائی ہے!

میں بولا عشق والے تو یہ ہنس کر جھیل جاتے ہیں!!

 

وہ بولی ناز! گر یہ عشق تم کو ہو گیا تو کیا؟

میں بولا عشق ہو جائے تو سمجھوں گا غنیمت ہے!!

 

وہ بولی عشق جب ہو گا پتا کیسے چلے گا یہ!

میں بولا عشق ہو گا جب وہ اپنا رنگ لائے گا!!

 

 حسیب ناز

Wednesday, 20 October 2021

Hiko by Haseeb Naz

اردو شاعری کی صنف "ہائیکو" میں پہلی کوشش۔

 

دیکھو میرا حال

روٹھے ہو تم جب سے یار

جیون ہے سنسان

 

ناچ رہے ہیں مور

پھول کھلے ہیں چارو اور

ساجن گائے گیت

 

چودھویں چاند کی رات

کر لیتے ہیں پیار کی بات

رک جاؤ کچھ دیر

 

پریوں کا ہے دیس

بادل برسیں چاروں اور

آ جا تو بھی دیکھ

 

دیکھ کے تجھ کو یار

چاند ستارے کرتے ہیں

بس تیری ہی بات

 

پکڑو میرا ہاتھ

لے چلتا ہوں میں تم کو

سات سمندر پار

 

حسیب ناز

Tuesday, 19 October 2021

Yad aun ga by Haseeb Naz

وہ مجھ سے پوچھتی ہے کہ اداسی کب یہ کم ہو گی؟

میں بولا جب کبھی غم میں میں تم کو یاد آؤں گا!!

 

وہ مجھ سے پوچھتی ہے رات کو تارے کیا کرتے ہیں؟

میں بولا چاند تنہا ہے ستارے ساتھ دیتے ہیں!!

 

وہ بولی رات کو سائے کیوں تنہا چھوڑ جاتے ہیں؟

میں بولا غم نہیں کرنا ہمیشہ ساتھ دوں گا میں!!

 

وی بولی بارشوں میں مور کیوں یہ رقص کرتا ہے؟

کہا میں نے کہ ساون میں ملن کی رُت جو آتی ہے!!

 

وہ بولی رات کو اکثر مجھے وحشت ستاتی ہے!

میں بولا جب مجھے تم یاد کرتی ہو تو ڈر کیسا!!

 

وہ بولی تیرگی سے میں ہمیشہ خوف کھاتی ہوں!

کہا میں نے ڈرو نہ تم میں جگنوں لے کے آتا ہوں!!

 

وہ مجھ سے پوچھتی ہے کہ سدائیں ختم کب ہوں گی؟

میں بولا جب تمنا دل کے اندر دفن ہو گی تب!!

 

وہ بولی عشق میں مجھ کو جدائی راس نہ آئی!

میں بولا وصل جب ہو گا تو سب کچھ بھول جاؤ گی!!

 

وہ بولی ناز! دل میں کچھ عجب سے خار چبھتے ہیں!

میں بولا غور کر پگلی یہاں ہی پھول کھلتے ہیں!!

 

وہ بولی عشق میں اور شاعری میں فرق کتنا ہے!

میں بولا شاعری اور عشق بلکل ایک جیسے ہیں!!

 

وہ بولی شاعری تو کچھ دِوانے لوگ کرتے ہیں!

میں بولا ان دِوانوں میں مرا بھی نام آتا ہے!!

 

وہ بولی ناز! تم کیوں شاعری میں ڈوب جاتے ہو!

میں بولا شعر کہنے سے مجھے راحت سی ملتی ہے!!


حسیب ناز