وہ
مجھ سے پوچھتی ہے کہ اداسی کب یہ کم ہو گی؟
میں
بولا جب کبھی غم میں میں تم کو یاد آؤں گا!!
وہ
مجھ سے پوچھتی ہے رات کو تارے کیا کرتے ہیں؟
میں
بولا چاند تنہا ہے ستارے ساتھ دیتے ہیں!!
وہ
بولی رات کو سائے کیوں تنہا چھوڑ جاتے ہیں؟
میں
بولا غم نہیں کرنا ہمیشہ ساتھ دوں گا میں!!
وی
بولی بارشوں میں مور کیوں یہ رقص کرتا ہے؟
کہا
میں نے کہ ساون میں ملن کی رُت جو آتی ہے!!
وہ
بولی رات کو اکثر مجھے وحشت ستاتی ہے!
میں
بولا جب مجھے تم یاد کرتی ہو تو ڈر کیسا!!
وہ
بولی تیرگی سے میں ہمیشہ خوف کھاتی ہوں!
کہا
میں نے ڈرو نہ تم میں جگنوں لے کے آتا ہوں!!
وہ
مجھ سے پوچھتی ہے کہ سدائیں ختم کب ہوں گی؟
میں
بولا جب تمنا دل کے اندر دفن ہو گی تب!!
وہ
بولی عشق میں مجھ کو جدائی راس نہ آئی!
میں
بولا وصل جب ہو گا تو سب کچھ بھول جاؤ گی!!
وہ
بولی ناز! دل میں کچھ عجب سے خار چبھتے ہیں!
میں
بولا غور کر پگلی یہاں ہی پھول کھلتے ہیں!!
وہ
بولی عشق میں اور شاعری میں فرق کتنا ہے!
میں
بولا شاعری اور عشق بلکل ایک جیسے ہیں!!
وہ
بولی شاعری تو کچھ دِوانے لوگ کرتے ہیں!
میں
بولا ان دِوانوں میں مرا بھی نام آتا ہے!!
وہ
بولی ناز! تم کیوں شاعری میں ڈوب جاتے ہو!
میں
بولا شعر کہنے سے مجھے راحت سی ملتی ہے!!
حسیب
ناز
������
ReplyDeleteبہت محبت
ReplyDeleteواہ واہ جیوووو
ReplyDelete❤️
ReplyDelete