affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Rahat Pari Jan
Showing posts with label Rahat Pari Jan. Show all posts
Showing posts with label Rahat Pari Jan. Show all posts

Thursday, 17 October 2019

Nened by Rahat Pari Jan



گُزرگئی یہ شب بھی
نیند مگر کوسوں دور رہی
بڑھا سورج،ہوا اُجالا
روشنی میری زندگی سے مگر دور رہی
عادی ہو گئی میں اندھیرے میں رہنے کی
رات کی تاریکی مگر ڈستی رہی
تھک گئی آنکھیں راہ تکتےتکتے
میں مگر انتظار کرتی رہی
بند ہو گئے ہِلتے ہِلتے میرے یہ لب
مگر میں فریاد کرتی رہی
سُنا ہے بہت سکون ملتا ہے
%راحت%
فقط اسی لئے میں دعا کرتی رہی

Rothi hai Zindagi by Rahat Pari Jan

کیوں خفا خفا سی ہے؟
روٹھی ہے زندگی
*تڑپاتی ہے،چھوڑتی نہیں
ساتھ یہ زندگی
*اُداسیاں ہیں ،تنہایاں ہیں
اکیلی ہے زندگی
*بے چینیاں ہیں ہے،سکوں نہیں کچھ
بد مزہ ہے زندگی
*ناساز ہیں حالات،خاموش ہے طبعیت
بے کیف ہے زندگی
*کتنے ہیں خواب آنکھوں میں،مگر
بے خواب ہے زندگی
*کیا بتاؤں ہم نشیں!
کیسی ہے زندگی؟
*دُکھیار ہے زندگی
بےکار ہے زندگی

Mujhy ilzam na do by Rahat Pari Jan


مجھے الزام نہ دو
میں نے دلی محبت کی ہے
مجھے الزام نہ دو
میرے اندر وفا ہی وفا ہے
مجھے الزام نہ دو
مجھے دولت سے سروکار نہیں کچھ
مجھے الزام نہ دو
میں نے صورت کو ترجیح نہ دی
مجھے الزام نہ دو
میں نے مطلب کچھ سوچا نہیں ہے
مجھے الزام نہ دو
میں بس اظہارِ محبت نہ کر پائی
مجھے الزام نہ دو
کہ میں نے بے وفائی کی ہے
کیوں کہ یارا۔۔۔
میں نے دلی محبت کی ہے
مجھے الزام نہ دو
مجھے الزام نہ دو


Barsat by Rahat Pari Jan


اب آئی ہے برسات
سنگ لائی تیری یاد
* کروں تجھ سے باتیں ڈھیر
دل میں ہے خواہش عجیب
*تجھ سے ملنے کی ہے آس
دکھ ہے سب میرے پاس
*رو رو کر بُرا ہے میرا حال
ہر وقت ہے تیرا خیال
*تجھے بتانی ہے ہر بات
تنہائی کے گزر رہے ہیں لمحات
*اداسیاں ہیں چاروں اطراف
مجھکو بس تیرے ہی خیالات
*چین مجھکو آتا نہیں
کوئی دل بہلاتا نہیں
*کاش!تو سمجھ پاتا میرا پیار
بس تجھ کو ہی مانا تھا اپنا یار
*اب آئی ہے برسات
سنگ لائی تیری یاد
*آنکھوں میں آنسو
ہونٹوں پہ فریاد
اب آئی ہے برسات
سنگ لائی تیری یاد