affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Rooh e bashar
Showing posts with label Rooh e bashar. Show all posts
Showing posts with label Rooh e bashar. Show all posts

Wednesday, 4 October 2023

Khawabo me kuch to dekhti ho gi by rooh e bashar

خوابوں میں کچھ تو دیکھتی ہو گی؟
تم بولتی بہت ہو کچھ تو سوچتی ہوگی؟ 
چلو مان لیا میں نے کچھ درد نہیں تم کو 
یہ جو ہر وقت ہنستی ہو کچھ تو سہتی ہو گی؟
مانا بہت مصروف رہتی ہو گی
مگر تمہاری یہ آنکھیں کچھ تو کہتی ہوں گی؟
اعتراف کر لیا تم نے کہ تم تک نہیں آئی ہو گی
پر میرے ہاتھ پر بھی لکیریں کہیں تو جاتی ہو گی
اچھا چلو مان لیتا ہوں اعتبار کر لیتا ہوں 
سنو !!! مگر زندگی ہے کچھ تو کہتی ہو گی؟؟؟
                         روح بشر

Kabhi kabhi lagta hay by rooh e bashar

کبھی کبھی لگتا ہے 
کہ خواب ادہورے رہ جائیں گے 
کہ ساتھ ادہورے رہ جائیں گے 
چلنے والے ساتھ کہیں پیچھے رہ جائیں گے 
کبھی کبھی لگتا ہے
کہ دوست بھی دور ہو جائیں گے 
اور دشمن پاس آ جائیں گے 
کبھی کبھی لگتا ہے
کہ اپنے غیر ہو جائیں گے 
اور غیر اپنے فرض نبھائیں گے
کبھی کبھی لگتا ہے
کہ زخم دل جلائیں گے
اور یادیں آگ لگائیں گی 
پر آنسو ساتھی بن جائیں گے 
کبھی کبھی لگتا ہے
کی سب ہی رک جائیں گے 
پر یہ زندگی کی دوڑ ہے
سبھی دوڑتے چلے جائیں گے 
کبھی کبھی لگتا ہے
کہ کیا یہ غم سہہ پائیں گے؟
پر یہ وقت کا چکر ہے 
سب غم بھرتے چلے جائیں گے