affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sabha Sehar
Showing posts with label Sabha Sehar. Show all posts
Showing posts with label Sabha Sehar. Show all posts

Monday, 21 October 2019

Barasti sham em tanha by Sabha Sehar

برستی شام میں تنہا یونہی بے سبب رونا
تمھاری یاد میں آنسو مجھے اچھا نہیں لگتا
سلگتی آگ میں تنہا کبھی جلنا کبھی بجھا
محبت انتہا نہ ہو مجھے اچھا نہیں لگتا
پریشان کیوں کیا تم نے جدائی مانگ کر ہم سے
محبت میں جدائی ہو مجھے اچھا نہیں لگتا
کیا وعدہ تھا تم نے یہ ہمیشہ ساتھ چلنے کا
کھڑا ہوں راہ میں تنہا مجھے اچھا نہیں لگتا
کوئی پوچھے اگر مجھ سے محبت فلسفہ کیا ہے
کہوں میں بے وفائی ہے مجھے اچھا نہیں لگتا
کی تھی دعا میں نے خدا سے یہی اول
جسے تم ٹوٹ کر چاہو ملے تم کو وہی صبحا
شکستہ تم کو دیکھوں میں مجھے اچھا نہیں لگتا
            صبحا سحر

Tuesday, 24 September 2019

Mumkin by Sabha Sehar

نظم
کہاں ممکن یہ سب کچھ تھا
اس کو بھول جاتے ہم
نئ دنیا بساتے ہم
نئے رشتے نبھاتے ہم
   کہاں ممکن یہ سب کچھ تھا
مگر پھر یوں ہوا ہمدم
میں اس کو بھول بیٹھی ہوں
اک دنیا بسائ ہے
بہت رشتے نبھاے ہیں
     مگر اک بات ایسی ہے
مجھے سب لوگ کہتے ہیں
میں اکثر جھوٹ کہتی ہوں
میں اکثر جھوٹ کہتی ہوں
کہاں ممکن یہ سب کچھ ہے
کہاں ممکن یہ سب کچھ ہے۔
                  صبحا سحر.