affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sadia Ishaq
Showing posts with label Sadia Ishaq. Show all posts
Showing posts with label Sadia Ishaq. Show all posts

Saturday, 21 August 2021

Mohabbat by Sadia Ishaq

کسی کے دل میں جگہ بنانی ہو تو اس کی اولاد کو چاہو۔

یہی سوچ کر انکو گلے لگایا

کھیلایا ، کھلایا، بہلایا، بہکایا

دھت ری قسمت اس دلنشین، مہ جبیں، ناز آفریں، نے ھمیں "ماموں" کہلایا

اچھا محبت نے ھمیں بکرا بنایا۔

سعدیہ اسحاق

Thursday, 19 August 2021

Aankhen by Sadia Ishaq

غزل جیسی غزالی آ نکھیں

چنچل و شوخ سوالی آنکھیں

آ نچل میں سمیٹے رنگ بہاروں کے

وو جلترنگ بکھرتے لفظ اور مخملی آ نکھیں

آ نچل سنبھالے تو بجتی چوڑیاں

اور قیامت خیز پائل سے ٹکراتی دھڑکنیں

کالی بادلی رنگ زلف گلابی لبوں کے پیالے

 

سنہری رنگت اور بھوری کالی آ نکھیں

سب رنگ خود میں سنبھالے

غزل جیسی غزالی آ نکھیں

چنچل و شوخ سوالی آنکھیں

سعدیہ اسحاق

Follow me on insta

@fatimayies

Utary jaen gy by Sadia Ishaq

زندگی کانٹے چنتے چنتے جن پھولوں کیلئے گزاری ہے

وہ پھول میری قبر پر سنوارے جائیں گے

 

 

احساس سے جن کے ابھی ذہن ہیں عاری

وہ۔ آنسو میرے جنازے پر نکھارے جا ئیں گے

 

ھم دل کے پھپھولے سمجھ بیٹھے تھے

وہ زخم روح میں اتارے جائیں گے

 

زندگانی جھنم سی گزاری ھو تو پتہ چلا

ابھی کچھ عذاب آخرت میں اتارے جائیں گے

سعدیہ اسحاق

Follow me on insta

@fatimayies

Rabba by Sadia Ishaq

ربا

سونے کی کان میں تانبے سے پیار ہو گیا

ہوا بھی یوں کہ بے شمار ہو گیا

 

ہائے او ربا

محبت کی دعائیں مانگتی رہی

محبت محبوب کا کاروبار ہو گیا

 

 

پھر سوہنیا تیرا کرم ہوا

میں ہر غم کا سزاوار ہو گیا

 

ہر جا عشق دکھنے لگا

جب سے تیرا طلب گار ہو گیا

سعدیہ اسحاق

Follow me on insta

@fatimayies