affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Subas Fatima
Showing posts with label Subas Fatima. Show all posts
Showing posts with label Subas Fatima. Show all posts

Thursday, 1 November 2018

Sar e sham he ghar gea mahi by Subas Fatima


سرِ شام ہی  گھر گیا ماہی
نشہِ آوارگی آخراتر گیاماہی
اک  شخص  تھا  سرِآ ئینہ
میں خود سے ڈر گیا ماہی
میں نے سچ بولا تھا ابھی
اس کےدل سےاترگیاماہی
زندگی کی  دوڑسےاب  کہ
جی ہی اپنا ، بھرگیا   ماہی
کوئی رشتہ  ٹوٹنےنہیں  دیتا
میں اندرسےچاہےمرگیاماہی
جو صدیوں سےمحوِسفر تھا
اس کی دہلیز پہ گر گیا ماہی
آنکھ کوزمانہ ہوااسےدیکھے
چہرہ جونظرمیں ٹھہرگیاماہی

                   شاعرہ: سباس فاطمہ بٹ

Bichra humsafar by Subas Fatima


"بچھڑا ہمسفر"
اک منظر سا رکا ہے آنکھوں میں
وہ دل سے اترا ہے نہ نظروں سے
دل کی شوریدہ ہلچل میں
سوچ کے بہتے تسلسل میں
وہ چھلکتا ہے میری ذات  کے رنگوں سے
ماضی ہو کہ بھی حال ہے یوں
وہ گزرا ہے میرے سنگ ہر لمحوں میں
وہ کتابوں میں پھول رکھنے والا
وہ آنکھوں میں خواب بننے والا
سنا ہے ہنس کے گزرا ہے یار کی گلیوں سے۔۔۔ 
          شاعرہ:سباس فاطمہ بٹ

Mohabbat humsafar meri by Subas Fatima


"محبت ہمسفر میری"

سنا تھا محبت ہے پرلطف ہواؤں جیسی
صحرا میں مہرباں چھاؤں جیسی
گھپ اندھیرے میں اجالوں جیسی
مگر وقت کے ظالم لمحوں نے
یہ باور کروا دیا ہمیں یارو
کہ محبت تو درد کی آندھی ہے
چھاوں نہیں ، کڑکتی دھوپ ہے یہ
جس میں جھلس گۓ سارے ارماں میرے
کہ اس کی ڈالی ڈای پہ بسیرا صرف غموں کا ہے
اس کی اوٹ نے صرف ہمیں ہجر کی بلا ہی دی
موتی سجاۓ پلکوں پہ اس نے
درد کی اس نے دوا نہ کی
پھر بھی دیکھو دیوانوں کا حال کہ اب بھی ہے
محبت ہمسفر میری