affiliate marketing Famous Urdu Poetry

Tuesday, 1 June 2021

Dunya by Amna shaheen iqbal

”دہکتا  کوئلہ  ہے  ۔۔۔ دنیا

تم اس کہ پاس مت رہنا ”

سیاہ ہونا  پڑے گا  پھر

خدا کھونا پڑے گا پھر!

یہ جتنے زخم دیتی ہے۔۔

یہ سارے تم ہی مت سہنا

آنسو پونچھ لینا تم۔۔

کہیں دور ہو جانا۔۔ گم”

تم اس کے پاس مت آنا

زخم دل کے نہ دکھانا!

”دہکتا  کوئلہ  ہے   ۔۔۔دنیا

تم اس کے پاس نہ رہنا”

ظالم ہے  ، یہ جابر ہے۔۔

رحم کی بھیک مت مانگو!

تمہارا سب ہی ،ظاہر ہے

گریباں میں، مت ۔جھانکو

یہاں بس شہد ہی بِکتا ہے

اور بس کاغذ ہی لکھتا ہے!

کیا ۔۔مقدر؟ کیا ۔۔فلاحی

کیا۔۔ اجالا؟ کیا۔۔ سیاہی

”دہکتا  کوئلہ  ہے ۔۔۔ دنیا

تم اس کے پاس مت رہنا”

اگر ” تم بھولے بھالے ہو

نہ ۔۔ان کی مثل کالے ہو

سچ ! بولو ۔۔تو  یہ کرنا

زہر    ۔۔۔پی کہ فقط مرنا

جان   لینا!  حقیقت تو”

مول  ،لینا  مصیبت  کو

چاہو !  خوش ۔۔اگر رہنا

تو پھر  ،دھوکے  میں آجانا

”دہکتا  کوئلہ  ہے۔۔۔ دنیا

تم اس کے پاس مت رہنا”

ہمت۔۔ و ۔۔جان  رکھتے ہو

اگر !  ۔۔۔ایمان رکھتے ہو

تو سنو !مسافر ہو، مسافر تھے

مسافر !  بن کے ۔۔لوٹ جانا

اگر!   تم  پہنچ  گئے  بہشت”

”حیاؔء ،کو بھی ہو ۔۔نصیب آنا

”دہکتا  کوئلہ  ہے ۔۔۔ دنیا

تم اس کے پاس مت رہنا!

‪) م ‪-حؔ ‪-ب ‪-ی ‪(

Sunday, 30 May 2021

Dil laga liya by Sana Iqbal Khan

دل لگا لیا تھا بے وفا سے

ہم ہم نہ رہے ہو گئے جدا سے

 

دل نے باندھ لیا ہے بندہ

کہ کھل نہ جائے یہ در ہوا سے

 

مل جاتا وہ جو اک بار

یوں اٹھتا نہ اعتبار وفا سے

 

چھوڑ جاتا گر نہ سرِ راھ

ملے تھے جو رستے ہوتے نہ جدا سے

 

دیکھے تھے کھلی آنکھوں سے خواب جو

ہونے لگے ہیں تحلیل ہوا سے

 

ثناءاقبال خان