affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sana Iqbal Khan
Showing posts with label Sana Iqbal Khan. Show all posts
Showing posts with label Sana Iqbal Khan. Show all posts

Saturday, 12 June 2021

Zra der ki to baat thi by Sana Iqbal Khan

گر کہ رک جاتے تم ، ذرا دیر کی تو بات تھی

بہل جاتا یہ دل ، ذرا دیر کی تو بات تھی

 

آس  لگ  کر  بیٹھے  تھے  تیرے  در  پر  ہم

گر آس ہماری نبھا جاتے ، ذرا دیر کی تو بات تھی

 

وہ   پل   آیا ،  رُ کا   اور   گزر   گیا

اُ س پل میں اپنا بنا لیتے  ، ذرا دیر کی تو بات تھی

 

بچھڑے لمحے ، حجر کی باتیں ، غم کی یادیں

جو اک مسکان دے جاتے ، ذرا دیر کی تو بات تھی

 

ہم  کو  ہم سے لے کر ، ہمیں ہی  دے  گئے

اگر جو  اپنا بنا لیتے ، ذرا دیر کی تو بات تھی

 

ثناء اقبال خان

Sunday, 30 May 2021

Dil laga liya by Sana Iqbal Khan

دل لگا لیا تھا بے وفا سے

ہم ہم نہ رہے ہو گئے جدا سے

 

دل نے باندھ لیا ہے بندہ

کہ کھل نہ جائے یہ در ہوا سے

 

مل جاتا وہ جو اک بار

یوں اٹھتا نہ اعتبار وفا سے

 

چھوڑ جاتا گر نہ سرِ راھ

ملے تھے جو رستے ہوتے نہ جدا سے

 

دیکھے تھے کھلی آنکھوں سے خواب جو

ہونے لگے ہیں تحلیل ہوا سے

 

ثناءاقبال خان

 

Saturday, 15 May 2021

Tum yaad aye by Sana Iqbal Khan

غزل

 تم یادآئے

 از ثناءاقبال خان

 

ہوئی جو آنکھ نم ، تم یادآئے

رکھا جو ہاتھ دل پر ،تم یادآئے

 

کی تھی دل نے فریاد جب تم سے ملنے کی

یاد آیا وہ جو حجر کا لمحہ ،تم یادآئے

 

ملتے ہیں لوگوں سے دلِ شاداں ہو کر

بیٹھے جو تنہائی میں ،تم یادآئے

 

خود سے خود کو جدا  کر کے خودی میں بیٹھے ہیں

دیکھا جو خود کو اک بار  ،تم یادآئے

 

بڑے مان سے کہا تھا گزار لے گے ہجر کی راتيں

اب وہ مان بھی ٹوٹا تو ،تم یادآئے

 

ثناءاقبال خان

Monday, 10 May 2021

To woh chal diye by Sana Iqbal Khan

اپناکہاانہیں،تو وہ چل دئیے

مانگا جو عمر بھر کا ساتھ، تو وہ چل دئیے

اسکی باتوں کو جھٹلاتی رہی بار ہا میں

ہوئی جو اس راہ پر گامزن،تو وہ چل دئیے

تا عمررکھا دل کو زندان میں قید

کھلی کتاب جب دل کی، تو وہ چل دئیے

کہا تھا ساتھ نبھائیں گیں عمر بھر کا

جو یاد کروایاانہیں، تو وہ چل دئیے

لے آیا کہاں مجھے مقدر میرا

جب تنہارہ گئی میں ، تو وہ چل دئیے

ثناءاقبال خان‎