affiliate marketing Famous Urdu Poetry

Tuesday, 20 May 2025

Zindagi Poetry by Sana Ijaz

 

ازقلم ثناء اعجاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

       ” زندگی  “

 

                  زندگی بہت حسین ہے ,

کبھی موسمِ خزاں کے جھڑتے

ہوۓ پتوں کو بغور یکھنا

                

               زندگی بہت حسین ہے,

کبھی ان پیلے سوکھے ہوۓ پتوں پر چل

کر اپنے قدموں کی آہٹ محسوس کرنا

             

            زندگی بہت حسین ہے ,

کبھی دسمبر کی پڑی ہوٸی دھند میں رات کے کسی پہر اپنے گھر کی چھت پر خود سے ملنا

           

               زندگی بہت حسین ہے ,

کبھی موسمِ بہار میں کھیلتے ہوۓ پھولوں کے پاس جاکر آنکھیں بند کر کے دل کی آنکھوں سے

 ان کھیلتے ہوۓ پھولوں کی نزاکت کو دیکھنا

                

               زندگی بہت حسین ہے,

کبھی موسمِ گرما کی خاموش تپتی ہوٸی دوپہر میں کسی بوڑھے سایہ دار درخت کے نیچے بیٹھ کر بلبل اور کوٸل کی آوازوں کو سُنانا

              

               زندگی بہت حسین ہے ,

کبھی جا کر سر سبز پہاڑوں کی آغوش میں اونچے قہقے مار کر خوب ہسنا پھر ان قہقے کی واپس لوٹتی ہوٸی آواز کو مسکراتے ہوۓ سُنانا

 

            سچ میں زندگی بہت حسین ہے ,

کبھی اسے ہر فکر فقر سے آزاد ہو کر حد میں رہے کر بے حد جی کر تو دیکھنا زندگی بہت حسین ہے

$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$

ہم دل کی دُنیا پر انحصار کرتے ہیں

وہ جو ہو ویران تو پھر اس باہر کی

دُنیا کے پُرکیف نظارے بھی ہم

بہت پریشان کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                      

                       ”    کچھ    ”

کچھ کہانیاں کبھی تحریروں میں نہیں اُتاری جاتی ,

کچھ درو کبھی چہروں پر عیاں نہیں ہوتے ,

کچھ راستے منزل کو نہیں جاتے بس بھٹکاتے ہیں ,

کچھ خوابوں کا ٹوٹنا اٹل ہوتا ہے ,

کچھ ہاتھوں کا بیچ راستے چھوٹنا مقدر ہوتا ہے,

کچھ قصے بس ادھورے رہے جاتے ہیں ,

کچھ باتیں خود ہی زہن نشین ہو جاتی ہے ,

کچھ سوالوں کے جواب بس خاموشیاں ہوتی ہے ,

کچھ گلے شکوے اندار ہی دب جاتے ہیں ,

کچھ اُداسیاں بے وجہ ہوتی ہے ,

کچھ باتیں لبوں پر آتے آتے رہیں جاتیں ہیں ,

کچھ قہقے صرف شور ہوتے ہیں ,

کچھ لوگ کچھ نہ ہو کر بھی بڑے انمول ہیں ,

کچھ راز راز ہی رہے جاتے ہیں ,

کچھ لوگ دور جا کر بھی پاس ہی رہے جاتے ہیں ,

کچھ حاصل بھی لاحاصل ہی رہتے ہیں ,

کچھ محبتیں اور اپنٸیات صرف  دکھاوۓ کی ہوتی ہے ,

کچھ چہرے فقط باہر سے حسین ہوتے ہیں ,

کچھ لوگ دل کے بہت چور ہوتے ہیں ,

 

یہ زندگی ہے جب کوٸی یہاں کہے نہ کہ کچھ نہیں ہوا تو سمجھ جاۓ کے بہت کچھ ہو گیا ہے ,

 

*************************************************************

 

 

“عنوان “

 

زندگی جیسے جس کو ملی اُس نے زندگی کا وہی عنوان لکھا۔۔۔

 

کسی نے اس کو سُکھ تو کسی نے اسے دُکھوں کا جہاں لکھا۔۔۔۔

 

کسی نے اس کو خراں تو کسی نے اسے گلِ بہار  لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

زندگی جیسے جس کو ملی اس نے زندگی کا وہی عنوان لکھا۔۔۔۔

 

کسی نے اس کو قلبِ سکوں تو کسی نے اسے دردِ روح لکھا۔۔۔۔۔

 

کسی نے اس کو جیت تو کسی نے بن کھیل کے اک ہار لکھا۔۔۔۔۔

 

کسی نے اس کو تھکان تو کسی نے اس کو تحفہ خدا لکھا۔۔۔۔۔۔۔

 

زندگی جیسے جس کو ملی اُس نے زندگی کا وہی عنوان لکھا۔۔۔

 

کسی نے اسے صبر کی داستاں تو کسی نے اسے قصہ شکر لکھا۔۔۔۔۔۔۔

 

کسی نے اسے پانی کی اک لہر تو کسی نے اسے اک سمندر لکھا۔۔۔۔۔۔۔

 

کسی نے اسے پہاڑ تو کسی نے اسے ہتیھلی سے گرتی ہوٸی ریت لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

زندگی جیسے جس کو ملی اُس نے زندگی کا وہی عنوان لکھا۔۔۔۔

 

 

کسی نے اسے مکمل کہانی تو کسی نے اسے ادھورا قصہ لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

کسی نے اسے اُمید کی اک کرن تو کس نے اسے فقط سیاہ بخت لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

کسی نے اسے بے اعتبار سی ڈور تو کسی نے اسے مضبوط سہارا لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

زندگی جیسے جس کو ملی اُس نے زندگی کا وہی عنوان لکھا۔۔۔

 

کسی نے اس کو اک حسین خواب تو کسی نے اسے تلخ حقیقت لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

کسی نے اس کو گہرا زخم تو کسی نے اسے تمام زخموں کا مرہم لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

کسی نے اس کو بے چینی کی زنجیر تو کسی نے اسے چین کی گھڑی لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

زندگی جیسے جس کو ملی اس نے زندگی کا وہی عنوان لکھا۔۔۔۔

 

کسی نے اسے تپتی ہوٸی دھوپ تو کسی نے اسے گہری چھاٶں لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

اور ہم سے کیا پوچھتے ہو کہ

 ہم نے اسے کیا لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ہاۓ ہم نے تو اسے اک پنجرے میں بند پرندہ لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

جسے آزاد تو چھوڑ گیا لیکن

پر کاٹ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

اگر وہ جو کرتا پرواز تو اپنے خوابوں کے شہر تک بھی نہ پہنچ پاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

تو ہم نے اسے ٹوٹے ہوۓ خوابوں اور ادھوری خواہیشوں کا اک سلسلہ لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

زندگی جیسے جس کو ملی اس نے زندگی کا وہی عنوان لکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

شاعرہ۔۔۔۔ثناء اعجاز۔۔۔۔

******************************************

Hum roye nahi humy rulaya gaya Poetry by Eman Rashid

ہم روئے نہیں ہمیں رُلایا گیا

پیار کر کے ہمیں ٹھکرایا گیا

بہت حساس تھے ہم پھر بھی

خاک میں ہمیں ملایا گیا

چھوڑ دیا ہمیں پاگل کہ کر

اف یوں ہمیں ستایا گیا

جس کی جان تھے ہم

اپنے لیے ہمیں قربان کر گیا

ایک چہرا کب تک برداشت کرتا

اس لیے وہ ہمیں تنہا کر گیا

وہ ملاقات آخری تھی

وہ بتا کر ہمیں نہیں گیا

جو وعدے آپ نے کیے تھے

وہ وعدے ہمیں پاگل کر گئے

ہر ملاقات کا انجام جدائی کیوں ہے

اب تو ہر وقت یہی بات ستاتی ہے ہمیں

 

ایمان راشد

Monday, 12 May 2025

Pakistan ke noujawan Pak foj zinda dalalan Poetry by Kinza Afzal

"پاکستان کےنوجوان،،پاک فوج زندہ دلاں"

یوں نا سمجھو دشمنوں ہمارے نوجواں،،

آو سامنے اگر ہے ہمت آزمانے ہمارے زندہ دلاں ،،

تمہیں ازالہ کرنا ہو گا،،

تمہیں ہمارے ہاتھوں بے موت مرنا ہوگا،،

تمہیں قیمت چکانی ہوگی اگر ہوا ہماری قوم کا زرہ بھی نقصاں،،

ہمیں تو غم نہیں شہادت نصیب ہو اگر،،

یوں ہی ہوگی ضیاع  تمہاری جاں،،

ہمیں ملے ہزار بار زنگی تو ملک عزیز پر کریں قرباں،،

مگر یہ جان لو تیرا مٹا دیں گے نام و نشاں،،

ہم دھمکیاں نہیں دیں گے ہم چھوٹ نہیں کہیں گے،،

ہم کر دیکھاں گے،،

تمہیں مار گرانیں گے،،

ہوگا سچ ہر لفظ جو کہہ ہماری زباں،،

یہ ملک ہمارا ہے ہمیں جاں سے پیارا ہے،،

چلو دیکھو تم مقابلہ ہم سے کر  کے،،

سنو ہار جاوگے یہ جنگ ہم سے لڑ کے،،

ہمارے شیر جواں ہیں،،

پاک فوج زندہ دلاں ہیں،،

کیوں انہیں پکارا ہے،،

تم نے یوں ہی ہمیں للکارا ہے،،

ہمارے ظرف کو مت آزماو،،

یوں جان سے مت جاو،،

احمق لوگو"

تم ہار جاو گے،،

پھر کیا کر پاوگے،،

"Kinza Afzal"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌹

Meri nakam mohabbat Poetry by Kinza Afzal

میری ناکام محبت

شہر آگرہ

محبت کا شہر

عشق کی زمین

تاج محل کا دبدبہ

مغل کے چھاپ

 

تاج محل کی سفید روشنی

میرے برابر بیٹھی لڑکی پر پڑ رہی تھی

میری نظروں کا تعاقب

تاج محل کی دیواروں سے ہو کر

اس کے چہرے پر آ کر رکا

بہت ہی عمدہ

تاج محل سے بھی زیادہ خوبصورت

حسین دلکش

عام سا انار کلی لباس

ہوا میں تیرتے بھورے بال

چمکتی آنکھیں

لمبی دارز ناک

اور مشک کی خوشبو

 

وہ ہنس پڑی

مجھے خود کو دیکھتا پا کر

میں ایک بار پھر

کھو گیا اس کی ہنسی میں

" شاید عشق اسے کہتے ہیں"

 

میرے تبصرے پر وہ چونکی

" کسے کہتے ہیں"

اس نے عام سے لہجے میں دریافت کیا

میں نے ایک گہری سانس لی

" تمہیں"

میں نے اس کے بالوں میں

انگلیاں پھیرتا ہوا بول پڑا

وہ مزید سرخ ہوئی

آفتاب مزید سرخ نظر آنے لگا

 

" آخر کب تک دل جیتو گے"

اس نے مسکرا کر

شاہ جہاں کے مقبرے کو دیکھ کر کہا

" جب تک پا نہ لوں"

" پا تو لیا ہے"

اس نے کندھے اچکائے

جیسے وہ واقع میری تھی

 

کچھ دیر یوں ہی

تاج محل کو دیکھتے

میں اس کو دیکھتا

وہ ممتاز کو دیکھ کر

رشک کھاتی

زمانے کی بھاگ دوڑ نے

تاج محل کی رونق کو

مند ضرور کر دیا تھا

مگر اندر مدفون

دو اشخاص نے

عشق کو اس قدر

درج کیا تھا کہ

کوئی ہوا

پانی

دھوپ

اسے نہ مٹا سکی

 

پورے دو مہینے بعد

ہماری ملاقات ہوئی تھی

رات کے وقت اس کی یاد

شدت سے آئی

ایک پل کے لیے

آنکھیں نم ہوئیں

لب ساکت ہو گئے

دل نے چیخ کر

اپنے محبوب کی مانگ کی

مگر فاصلہ........

 

رات بھر فون پر

بان کرکے

صبح دیر سے آنکھ کھلی

تیار ہو کر کام پر جانا چاہا

مگر جسم درد اور بخار سے

تپ رہا تھا

فون پر اطلاع

دے کر میں

واپس بستر میں لیٹ گیا

 

قریب ایک بجے میں

بیدار ہوا

آنکھیں رگڑتا ہوا

آئینہ کے سامنے آیا

چہرے پر لال لال

دانے دیکھ کر

حیرانی ہوئی

اتنے میں میری

جانِ جہاں کا فون آیا

"آج کام پر کیوں نہیں آئے"

غصہ, فکر, حیرانی

ايک جملے میں نظر آئی

میں کھانسا تو

اس کے اعصاب نرم پڑے

" بیمار ہو"

" ہاں"

میں نے بس فقط اتنا کہا۔

اس نے مجھے ڈانٹا

پھر کہا

" تیار رہو میں آ رہی ہوں

ہاسپٹل چلتے ہیں"

میں بے اختیار مسکرایا

" کوئی بات نہیں میں ٹھیک ہوں"

وہ مزید خفا ہوئی

 

 

اف اف یہ محبت

تو اب مجھے تیار ہونا تھا

شفا سے ملنے

مرحم سے ملنے

میرے محبوب سے ملنے

بیماری ایک بہانہ بن گیا تھا

 

ڈاکٹر سے مجھے ڈانٹ کھلوا کے

میڈم جی نے

ڈاکٹر سے دوائیاں لی

میرے بازو میں

اپنا ہاتھ ڈالتے

وہ میرے برابر چل رہی تھی

عام سی الرجی تھی

" کیا تمہارے لئے میں اتنا اہم ہوں

کہ تم سب چھوڑ چھاڑ کر آگئی"

وہ برابر چلتی ہوئی رکی

میرے طرف متوجہ ہوکر

"بہت زیادہ"

اس نے نظریں اور

ہاتھ ملا کر کہا

کتنا اچھا ہوتا ہے

کسی کے لیے اہم ہونا

میں واقع خوش قسمت ہوں

 

عرصہ گزرا

میں صحت یاب تھا

آفس میں کام کرتے ہوئے

بار بار

اپنی محبوبہ کو دیکھتا

اور زنده ہو جاتا

آج وہ کچھ سنجیده تھی

 

" کیا ہوا سب ٹھیک ہے"

میں نے آخر کار پوچھ ہی لیا

" تم کیا کروگے"

ہر بار کی طرح وہی جواب

" صحیح بات ہے میں کیا کر سکتا ہوں"

میں نے مایوسی سی کہا

میں واقع کچھ بھی کرنے کے

قابل نہیں ہوں

 

وہ دیر رات

کھڑکی سے لگی

سوچ کے سمندر میں

غوطے لگاتی رہی

ایک آنسوں

پھسل کرنیچے گرا

دل سینکڑوں حصوں میں

بٹ چکا تھا

ایک انجانہ سا خوف

اس کے دل اور

دماغ پر حاوی تھا

اس کے درد کو

سب دیکھ پا رہے تھے

سوائے میرے

 

اگلے دن

اس کی سنجیدگی

تلخی میں بدل گئی

وہ بے رخی سے

پیش آنے لگی

اب خوفزدہ ہونےکی

باری میری تھی

بھلے ہی یہ عام تھا

مگر........

 

سارا دن وہ مجھ سے

بے وجہ نظریں چراتی رہی

جیسے وہ مظلوم

ہو یا ظالم

 

رات دیر گئے

بستر پر لیٹتے

چھت کو گھورتے

خیالوں میں ڈوبے

میں جاگتا رہا

جیسے کوئی منتظر

 

درمیانی پہر تک جاگنے کے بعد

میں نے آخر کار

اسے فون کر ہی دیا

تین چار رنگ کے بعد

کال موصول ہوئی

 

اس کی آواز میں تھکن تھی

روہانسی درد بھری

شاید وہ بہت زیادہ روئی ہوئی تھی....

 

" تم مجھے بتا سکتی ہو آخر میں کس لئے ہوں"

میری فکر مندی سے وہ

بے اختیار رو پڑی

میں مزید پریشان ہو گیا

" ایسے مت کرو میری جان نکل رہی ہے بتا دو"

التجا! التجا کر رہا تھا میں

اسی درد سے

جس درد سے وہ رو رہی تھی.....

 

" میں نے تم سے کہا تھا کہ

لڑکیوں کے پاس وقت نہیں ہوتا"

اور میری سانسیں اٹکنے لگی

ریت کی مانند دل سے خارج ہونے لگی

"میری شادی طئے ہو گئی ہے"

مجھ پر سات آسمان

ایک ساتھ آ گرے

محبت کا سمندر

ایک پل میں خشک ہو گیا

 

وہ روتی رہی

پوری شدت سے

" کچھ کرو پلیز"

اس نے منت کی

بھیک مانگی

میں ساکت

خاموش

حیران

اور شاک میں تھا

 

" بتاؤ کیا کروں"

میرے سوال پر اس کا رونا رکا

"کیا کروں کا کیا مطلب ہے مجھے لے جاؤ"

وہ ایک پل کے لئے نڈر سنائی دی

"بھگا کر"

بے وقوفانہ سوال تھا

" جیسے بھی مانگ کر بھگا کر چھین کر"

میں زخمی ہنس پڑا

" تمہیں یہ سب مذاق لگ رہا ہے"

وہ خفا ہوئی

 

" میں کر سکتا تو بہت پہلے کر دیتا"

اس کو میرے جملے پر یقین نہیں آیا

" تو محبت کیوں کی"

یک دم سے لہجہ بدلا

" وہ تو ہوگئی"

 

" میری شادی کسی اور سے ہو رہی ہے"

اس نے مجھے یاد دلانے کی کوشش کی

مگر بات ایسی تھی کہ

ساری عمر نہ بھول پاؤں

 

" تم مجھے اتنی آسانی سے چھوڑ دوگے"

"کیا وہ سب وعدے قسمیں جھوٹی تھیں"

 

میں خود کو سنبھالتے ہوئے

بیڈ پر بیٹھ گیا

میرے ہاتھ اور پیر کانپ رہے تھے

" تم منع کر دو"

میں نے حل پیش کیا

وہ طنزیہ طور پر ہسنے لگی

 

" لڑکیوں کی رائے نہیں لی جاتی

لڑکیوں کو فیصلے لینے کا حق نہیں دیا گیا

خدا کی رحمت کی اوقات دو کوڑی کی کردی ہے

بیٹیوں کو پل پل مارا جا رہا ہے

اور تم کہتے ہو منع کر دوں"

وہ سماج کا آئینہ بتا رہی تھی

 

"مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا"

میں نے جھنجھلا کر کہا

طویل خاموشی کا وقفہ

سانسوں کی آواز

کمرے میں شور کر رہی تھی

 

" تم شادی کر لو"

میری آواز سے نہ صرف خاموشی کو توڑا بلکہ

یقین

بھرم

دل

محبت

سب توڑ دیا

وہ خاموش تھی

اسے خود پر رنج ہوا

میں اس کا غلط فیصلہ ثابت ہوا

 

" میں نہیں لڑ سکتا

مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے"

ہاں مجھ میں کچھ نہیں تھا

میں خالی تھا

 

" ٹھیک ہے

محبت میں ہر بات مان لی

اس بات پر بھی لبيک

آخری بار"

وہ آخری جملہ تھا جو

میں نے سنا اور اس نے کہا

 

عشق کا محل

زمین برابر ہو گیا

تاج محل میں مدفون

شاہ جہاں

میرے جھوٹے وعدوں پر ہسنے لگا

ممتاز

میری بزدلی پر ہسنے لگی

سارا شہر

مجھ پر ہسنے لگا

 

ایک مہینے تک

ہم دونوں کا رابطہ نہیں ہوا

وہ غائب ہو گئی

 

ایک مہینے بعد اس کی

شادی کی خبر آئی

شادی کے بعد وہ

لنڈن شفٹ ہو گئی

اس نے مجھے مڑ کر بھی

نہیں دیکھا

اسے اپنے دل سے

ذہن سے نکال دیا

 

آج ایک بار پھر

تاج محل کے سامنے

عشق کی قبروں کے پاس

اپنے مردہ دل کو لئے

میں روتا رہا

میں مرد تھا

پھر میں نے قدم کیوں نہیں اٹھایا

میں بزدل کیوں کہلایا

 

کہتے ہیں محبت ہے باک کر دیتی ہے

مگر کچھ لوگ

اتنے بزدل ہوتے ہیں کہ

ان پر محبت کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا

 

محبت کرنا ان لوگوں کے لیے

بہت آسان ہوتا ہے

مگر جب باری اسے حاصل کرنے کی ہوتی ہے

تو انہیں اپنی بزدلی یاد آتی ہے

 

میں نے محبت ضرور کی

مگر دلیر نہ بن پایا

میں نے اسے چاہا حد سے زیادہ

مگر اسے پا نہ سکا

 

میری محبت میری ہی طرح

ناکام اور گمنام رہی

تاج محل کی دیواروں نے

مجھے چیخ چیخ کر

بزدل کہا

 

میں اسے اور

اپنی ناکام محبت کو

کبھی نہیں بھلا پایا

وہ آگے بڑھ گئی

کیونکہ

یہ اس کا واحد راستہ تھا

اس نے مجھے چنا تھا

وہ میں تھا

جس نے اس کا ہاتھ چھوڑا

وہ لڑنے کے لیے تیار تھی

وہ میں تھا

جو میدان جنگ سے بھاگ آیا

 

تمام عمر یہ یاد آئے گی

میری ناکام محبت کی داستان

 

*************