affiliate marketing Famous Urdu Poetry: sab se azeem tohfa (Maan) by Arzoo Khan

Tuesday, 19 June 2018

sab se azeem tohfa (Maan) by Arzoo Khan

سب سے عظیم تحفہ
سب سے عظیم تحفہ اس دنیا میں میری ماں ،
جو چھن جائے یہ سایہ یہ قیمتی سرپوش
تو         دھتکارتا         ہے ہر             انسان ،
یہ دنیا بڑی خودغرض ہے کوئی اپنا ہے نہ پرایا ھے
جس کے سر سائباں نہیں اسے ہر اک نے ستایا ھے ،
بڑی مشکل سے گزارتا ھے عمر وہ دکھی انساں
جس کو تنہا چھوڑ جاتی ہے اس کی ماں ،
پڑا رہتا ہے یونہی نہ دھوپ ہے نہ چھاوں
کتنا دکھی وہ ہوتا ہے میں لفظوں میں کیسے بتاؤں ،
ہوتی  نہیں فکر اسے نہ دھوپ کی نہ چھاوں کی
کون سنے گا آواز اس کی سسکیوں اور آہوں کی ،
اسے نہ ہنسنے کی ضرورت نہ مسکرانے کی چاہ
غم ھے اتنا کہ نہ کچھ کھانے کی فکر نہ پینے کی پرواہ،
رو رو کر اپنا بنا لیتا ہے آرزو  وہ       کیسا           حال
ماں  کے  بنا کوئی نہیں اس عالم میں جو رکھے خیال۔

No comments:

Post a Comment