جگنو کی چمک
تاروں کی دھمک
کلیوں کی لالی
ہر ادا نرالی
ٹھنڈی سی ہوا
اس کی ردا
چشموں کا پانی
زندگی سہانی
چلنا سیکھا یا
بولنا سیکھا یا
چاند
کا چلمن
سورج کا جوبن
نور دل کا
سرور دل کا
ممتا کی چھاوں
کیسے بھلاوں
دعا ہی دعا ہے
رب کی رضا ہے
شفیق سی صورت
الفت کی مورت
آنکھوں میں نمی ہے
نہ اس میں کوئی کمی ہے
رکھنا سدا اسے سنبھال کے
آرزو رب نے کر دیا مکمل
ماں کو اپنی محبت ڈال کے
*****
No comments:
Post a Comment