affiliate marketing Famous Urdu Poetry: June 2023

Tuesday, 27 June 2023

Meri ankhon ki junbash by urooj fatima

میری آنکھوں کی جنبش تم پہ وحشت طاری کر سکتی ہے
یہ تمہارا فقط گماں ہے تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
 Aroojy 🌚🦋🥀

******

آ میرے مدمقابل گفتگو کر جنون پہ
چھوڑ محبت کا چکر گفتگو کر عشق پہ

*******

تیری آنکھوں کی نمی بتا رہی ہے میاں
قبرستان بسا ہے تیری آنکھوں میں

******

جنون،عشق،ہجر نہ کرو یہ ذکر
سکون,دیدار یار دل میں  اس کا نام
میں نے کر لی آنکھیں صاف
ارے یار
اب کرو اس کی قیامت ذلفوں کا ذکر
Aroojy

*****

ہر شے کو ٹھکرا کے آئ ہو
اپنی جوانی برباد کر کے آئ ہو 
اگر آپ آۓ ہے میری ذات پہ تبصرہ کرنے
  جناب فاصلہ رکھے میں ا بھی دل میں ایک لاش دفنا کے آئ ہو
Aroojy

Sunday, 18 June 2023

Zingai badalny ka ithkhyar by Samia Nasar

اپنی زندگی بدلنے کا اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے صرف ظاہرََ نہیں باطن بھی بدلیے کیونکہ رب تعالی کو اندر اجلا چاہیے نیت کھری چاہیےرب تعالی کی بتائی گئ کسی ایک چیز پر قائم ہو کر دیکھیے پھر وہ آپ کو کیسی کیسی نمعتوں سے نوازتا ہے۔صرف اس واحدلاشریک کے ہو جایئں اور کامیاب بنا لیں خود کو

صرف واٹساپ اسٹیس نہیں خود کو بھی بدلیے👍

پازیٹو سوچیں پازیٹو بولیں🌺

👈از قلم سمیعہ نثار

Tuesday, 13 June 2023

Agar tum ksi se mohabbat by mazgan aqeel

سنو
اگر تم کسی سے محبت کرنے لگے ہو
 تو اسکو پتا نہ چلنے دینا کہ وہ تمھارے لیے کتنا خاص بن چکا ہے
سنو
اگر تم محسوس کرنے لگے ہو کہ اس کی دوری تم برداشت نہ کر پاؤ گے
تو اسکو پتا نا چلنے دینا کہ وہ تمھاری زندگی بن چکا ہے
سنو
اگر تم اسکا ساتھ چاہتے ہو
اپنا رشتہ یونہی برقرار رکھنا چاہتے ہو
تو اسکو پتا نہ چلنے دینا کہ تم تو اب اس سے عشق کر بیٹھے ہو
مگر کیوں ؟
اسکا بھی تو حق ہے جاننے کا (میرا جینا مرنا اب اس سے ہے)
                              ( نہ پگلی نہ)
اخر کیوں ؟
سن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ایسے بات کرے گا کہ جیسے وہ کوئی احسان کرے گا 
اسے بھنک بھی پڑ گئی نا کہ تو اس کی دوری برداشت نہیں کر پائے گی تو وہ تجھے چھوڑ کر کہیں دور جا بسے گا
اسے خبر مل گئی کہ تیرا جینا مرنا اس سے ہے وہ واقعی تجھے جیتے جی مار ڈالے گا۔
وہ ایسا کیوں کرے گا ؟
کیوں کہ یہی رواج عشق ہے ، یہی دستور محبت ہے۔
تم اس سے محبت کرو گی وہ کسی اور سے محبت کرے گا
اور پھر وہ تیسری شخصیت کسی اور کو ہی اپنا محبوب منتخب کیے بیٹھی ہوگی
تو کیا اب میں اپنی محبت اپنے تک ہی رکھوں ؟
دل کی بات دل میں ہی رہے تو دل کو ملیں لاکھوں روگ
دل کھولیں تو مشکل کردیں جینا ہمارا لوگ
کر دعا رب کائنات سے تو بھی 
میری چاہتوں کو انکا صلہ ملے
ہے جو ہم کو جہاں سے پیارا
وہ ہم کو ہم پر فنا ملے
 
                    مژگان عقیل

Saturday, 3 June 2023

Mujh se fasla na kare by anum tariq




کہنا ہے میرا کہ مجھ سے فاصلہ نہ کرے
 کچھ بھی کرے مجھے خود سے جدا نہ کرے
ملیں گے مجھ سے بہتر کہنا ہے اس کا 
اگر ایسا ہے تو وہ شخص میرے سامنے نہ کرے
مجھے معلوم ہے اپنے بارے کیا ہوں کیا نہیں 
کوئی بھی انجان شخص قائم رائے نہ کرے 
ہوتے ہیں کچھ اصول محبت کے بھی مختص
کوئی شخص اس سے اختلاف کا اظہار نہ کرے 
اور نہیں ملا وہ مجھے تو کر لوں گی صبر انعم 
مگر گزارش ہے کہ مجھے یوں یاد آیا نہ کرے

******


دکھ ہے ہمیں اک محبوب ہمارا بھی ہوا کرتا تھا
جس کے ہر عکس میں اک عجب سرور ہوا کرتا تھا
سیاہ بھنووں کے تلک شرمگیں سرمئی آنکھیں
جنھیں دیکھ کر ہر بے نور پرنور ہوا کرتا تھا
گلابی گال پر جھلکتی معصومیت اس کی
عجب سا جن پر اک سحر محسوس ہوا کرتا تھا 
ہلتے تھے جب شنگرفی لب اس کے 
اس کی باتوں میں اک فسوں ہوا کرتا تھا 
ٹھوڑی پر موجود تل اس کا جاں فزا 
اس تل پر مجھے اپنا دل محسوس ہوا کرتا تھا
بے وجہ ہی چھوڑ گیا وہ شخص اک دن مجھے انعم 
وہ شخص جو میری زندگی ہوا کرتا تھا

Slam poetry by Ammara Majeed

سلام

اے ایم راع

 

کبھی کسی کو کچھ جو لکھنا

تو سب سے پہلے سلام لکھنا

چھپانا غم کو آنسوؤں کو

مسکرا کر سلام لکھنا

 

 

کبھی جو لکھو حال اپنا

تو یہ نہ لکھنا بکھر گیا ہوں

پہلے تو کرنا شکر خدا کا

اور پھر اس کو سلام لکھنا

 

کوئی اپنا ہو یا پرایا ہو

یا ہو دشمن جان کا بھی

ہم تو عاشق ہیں مصطفى صلى اله علیه والہ وسلم کے

سو سب کو پہلے سلام لکھنا

 

راع

********************

Main bhi parhna chahti hoon poetry by Noor Shayara



میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں!

(نظم)

*میں لڑکی ہُوں اُڑھنا چاہتی ہُوں

نا میں کسی سے ڈرنا چاہتی ہُوں

خود کے لئے کُچھ کرنا چاہتی ہُوں

حق کی بات میں کرنا چاہتی ہُوں

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*گھر کے ہمیشہ کام کروں

سُسرال میں اپنا نام کروں

اور ظلم ہمیشہ سہتی رہوں

ہر ظلم سہ کے چُپ ہی رہوں

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*باپ کہتا ہے میں کیوں پڑھاؤں

شوہر کہتا ہے گھر کے کام کراؤں

کوئ نہیں کہتا لڑکی کو پڑھاؤ

اسے جینے کے ڈھنگ سکھاؤ

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*میں کبھی بیٹی ہُوں' کبھی بہن ہوں!

میں کبھی بی وی ہُوں' کبھی ماں ہُوں!

اور میں ہر رشتے کو ہی نبھاؤں

سب سے ہی اپنا درد چُھپاؤں

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*ہاں تھی مُجھے بھی کسی سے چاہت!

پر نہیں کی میں نے کوئ بغاوت

وہ تو خود ہی تھا چاہت میں رُکاوٹ!

یہاں تو ہے ہر رشتے میں ایک نئ بناوٹ...

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*کیوں کہتے ہو لڑکی باغی ہو جائے گی!

پڑھایا تو پھر بڑے گُل کھلائے گی

بدنام کروا کے گھر سے بھاگ جائے گی!

دُنیا کے سامنے کھڑی ہو جائے گی

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*شریعت کی بات کرے تو وہ بُری ہوجاتی ہے!

ماں باپ رشتے داروں کے سامنے بدتمیز کہلاتی ہے!

لوگ کہتے کے ہمیشہ باپ کے لئے تھوڑی کماتی ہے!

پہلے جاکے حدیثِ نبوی پڑھو پھر تُمھے کُچھ سمجھ آتی ہے!

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

تحریر :"نُور شاعرہ

**************

Syedanoorulain4444@gmail.com

https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial709

Thursday, 1 June 2023

Poetry by Fareeha Saleem

کوئی اس کو بتاۓ یہ ہجر کی راتیں میں نے کیسے کاٹی ہیں 🌛

اپنی ہرچلتی سانس پر اس کو پانے کی دعا مانگی ہے 🤲

دل کی بستی اس کے بنا ویران لگتی ہے 💔

اس کے بنا زندہ تو ہوں 🥀

لیکن بس سانس چلتی ہے 😔💔

 

از قلم ℱ𝒶𝓇𝒾𝒽𝒶 𝓈𝒶𝓁ℯℯ𝓂 

***********

دل کی راحت کا کچھ سامان کر دو ۔۔۔🫶🫀

کبھی تو ملنے کا انتظام کر دو 🫶🫣🫣🫣

 

از قلم ℱ𝒶𝓇𝒾𝒽𝒶 𝓈𝒶𝓁ℯℯ𝓂 

*************

دل نے تجھے پانے کی رٹ لگا رکھی ہے🫀

بس ایک یہی دعا ہم نے اپنے رب سے مانگ رکھی ہے🤲

تو جو ہو جائے میسر ہمیں زندگی بھر کے لئے🌛

ہم نے سو رکعت نفل پڑھنے کی دعا مانگ رکھی ہے 🫣🫶🙈🌹

 

از قلم ℱ𝒶𝓇𝒾𝒽𝒶 𝓈𝒶𝓁ℯℯ𝓂 

*************

یہ ہجر کی راتیں کاٹنا  آسان نہیں ہوتا🌛 خود کو سمیٹنا آسان نہیں ہوتا💔

محبّت رولا کر رکھ دیتی ہے انسان کو😔

محبّت کرنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں ہوتا🫶🫀

 

از قلم ℱ𝒶𝓇𝒾𝒽𝒶 𝓈𝒶𝓁ℯℯ𝓂 

*************

سنو اے عزیز من 

 

محبّت میں انا کسی

 

آپ کہیں تو آپ کے🫵 قدموں میں بیٹھ جاؤں🫣🙈🌛

 

از قلم ℱ𝒶𝓇𝒾𝒽𝒶 𝓈𝒶𝓁ℯℯ𝓂 

************

مجھے اس کا ساتھ اچھا لگتا ہے۔۔

 

 

جس کے ساتھ مجھے سب اچھا لگتا ہے ۔۔۔

 

از قلم ℱ𝒶𝓇𝒾𝒽𝒶 𝓈𝒶𝓁ℯℯ𝓂 

**********

Woh june kab ka mar chuka by Talha Ahmed

مجھے تیرے انتظار میں بیٹھے بیٹھے

اب اتنا وقت بیت چکا ہے

کہ جن ملکوں میں کبھی جنگیں تھیں ۔

ان میں بھی آج بغیر معاہدوں کے صلح ہے

 

اور مجھے محبت کی اشد ضرورت ہے۔

کہ میرا دامن اب نفرتوں سے بھر چکا ہے۔

مجھ سے محبت کرنی ہے

تو کچھ قوانین بہت لازم ہیں

پہلا یہ کہ تم میرے سوإ

کسی اور سے کوٸی بات نا کرو

میرے دیس میں جتنے محبت کرنے والے کامیاب ہوۓ

سب منافق ٹھہرے

میرے دیس میں جو محبت میں مومن تھا۔

وہ جون کب کا مر چکا۔

طلحہ احمد )

*******************

Poetry by Ammara Majeed


محبت اس کو کہتے ہیں 

اے ایم راع

 

اذيت میں مزا بھی ہو محبت اس کو کہتے ہیں

قربت ہو حیا بھی ہو محبت اس کو کہتے ہیں

 

دعا میں ہاتھ جب اٹھیں تمنا کا سوال آئے

لبوں پر نام ہو میرا محبت اس کو کہتے ہیں

 

ادھر میں رات بھر جاگوں لگے نہ آنکھ اس کی بھی

پکارے وه مجھے اٹھ کر محبت اس کو کہتے ہیں

 

خطائیں بھی میری ہوں غصہ بھی کروں میں ہی

منائے آ کر وہ مجھ کو محبت اس کو کہتے ہیں

 

کوئی جب دوسرا دیکھے تو نظروں کو جھکائیں وہ

میری جھکی نگاہوں کو مگر آ کر اٹھائیں وہ

محبت اس کو کہتے ہیں

 

سر محفل مجھے وہ دیکھ کر منہ موڑ لیں لیکن

خلوت میں مگر آ کرمجھے رو رو منائیں وہ

محبت اس کو کہتے ہیں

 

کوئی جب پوچھ لے ان سے کہ بستا کون ہے دل میں

تو تصور میں  مجھے لا کر مسکرائیں وہ

محبت اس کو کہتے ہیں

 

کبھی جو پوچھوں میں ان سے بتاؤ ہے محبت کیا

تو بولے وہ جو میں تم سے کرتا ہوں

محبت اس کو کہتےہیں

 

راع

*********