affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Zard phool by Ayesha Yaseen

Thursday, 25 January 2024

Zard phool by Ayesha Yaseen

عنوان:

زرد پھول

ازقلم عائشہ یٰسین

کیوں کہتے ہو؟

زرد پھول اداسی کی علامت ہیں!

کیوں پھولوں کو اداسی دے کر،

مختلف علامتیں دے رکھی ہیں؟

زرا بتاؤ مجھے؟

کیا تم نے کبھی

زرد سورج مُکھی کے،

پھول دیکھے ہیں؟

جو محبت میں اتنے پکے ہیں ،

جس جانب سورج ہو گا ،

وہیں اپنا رخ موڑ لیں گے،

جب رات سیاہ چھائے گی ،

تو یہ کیسے ادب سے

جھک سے جاتے ہیں؟

اور کسی اور کی جانب دیکھنے کا

سوچتے تک نہیں۔

کبھی سرسوں کے کھیت میں لگے

زرد پھول دیکھے ہیں؟

نہیں دیکھے تو آج دیکھ لو!

تم سب سمجھ جاؤ گے،

اپنی ہی زمین میں اُگا،

ہر پھول خوشی ہے،

ہر پھول بہار ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

No comments:

Post a Comment