affiliate marketing Famous Urdu Poetry: A.R Wafa
Showing posts with label A.R Wafa. Show all posts
Showing posts with label A.R Wafa. Show all posts

Saturday, 28 March 2020

Waba by A.R Wafa

کیا خبر کب جدا ہو جائیں، خون سفید ہو گئے ہیں، وبائیں پھوٹ پڑی ہیں
آو چند پل مل کے بیٹھے ،ان یاد گار لمحوں کو تصویر میں قید کر لیں
(وفا)

Dareecha by A.R. Wafa

بند ہے روزن کوئی دریچہ ہٹا دے
شاید کہ صبا میں کوئی سندیسہ ہو شفا کا
(وفا)

Wednesday, 27 November 2019

Barsat ka mousam by A.R Wafa





ہائے یہ برسات کا موسم
بکھرے ہوئے خیالات کا موسم
 آنکھوں سے برستا ساون کی طرح
  روح میں اترتا، جزبات کا موسم
بارش میں بھیگ کے وہ آنچل میں چھپ جانا تیرا 
 یادوں کے دریچے سے جھانکتے خیالات کا موسم
آنکھوں میں جو سجاے تھے سپنے
دل میں ہلچل مچاے رات کا موسم
 تجھے دیکھ کے یادآ گیا
 وہ چھپ چھپ کے ملاقات کا موسم
بھولا ہی میں کب تھا واللہ عالم
تجھ سے ملنے کی شروعات کا موسم
(وفا)

Monday, 18 November 2019

Aj ki larki by A R Wafa

آج کی لڑکی Dr
بن سنور کر نکل پڑتی ھے
آنکھوں میں کاجل کے ڈورے ڈالے
سڑک پر پرس جھولاتےھوےمصومیت سے مسکراتے ھوے
آج کی لڑکی
مڑ کر اگر کوئی دیکھ لے
ھلکا سا مسکرا دے
اگر کوئی پھول دے
تو پھر غصے سے ھوتی ھے لال پیلی
آج کی لڑکی
(وفا)

Tuesday, 12 November 2019

Rubaru by Wafa











Zinda Lash by Wafa










Waqt by wafa




Weshat by Wafa




شام کے آنے سے مجھے وحشت ہوتی ہے اکثر
اس پل تجھ سے بچھڑنے کالمحہ مجھے اداس کر دیتا ہے
(وفا)



Khamoshi by Wafa



خاموشی کی زبان کم ہی سمجھ پاتے ہیں جاناں!
تجھ سے کیا گلہ میرا انداز ہی الگ ہے

(وفا)

Dashat gardi by Wafa



دہشت گردی💔
اک بلبل تھی نغمہ سرا
خوشی سے جھوم رہے تھے پھول بھی
ہوا بھی سر مست تھی
بھرنے سے بہتا پانی سہج سہج کر چل رہا تھا
کلیاں بھی شرما رہیں تھیں
ہلکی ہلکی بوندا باندی
چاند بادل کی اوٹ سے جھانک رہا تھا
نہ جانے کس کی لگی نظر اک دم کہیں سے اٹھا دھواں
ہر شے راکھ کا ڈھیر ہوئی
شکاری تھا کون شکار کر گیا
خوشی کے پل کو آنسوں میں بدل گیا
(وفا)

Noha Muslman by Wafa



💘نوحہ مسلمان 💘
اے قلم خونِ جگر سے لکھ نوحہ مسلماں
کٹ رہے ہیں لختِ جگر  اُجڑ گیا آفغاں
کہیں جلا گلشن، کہیں جل رہے ہیں مسلماں
کشمیر جلا، فلسطین جلا، کسی کا جل گیا سارا جہاں
کچل رہے ہیں غنچے، مال رہیں ہیں کلیاں
کس راہ پر چل پڑے، اے وطن تیرے جواں!
شرم و حیا مر گئ، دل ہو گئے سیاہ
بنتِ حوّا ناچ رہی ہے دیکھ رہے ہیں مسلماں
وہ رہزن تھے جو لُوٹ گئے، اے وطن!
تیرا ورثہ، تیری آبرو، تیرے جواں
دولت کی ہوس نے ضمیر ہے سلا دیا تیرا
اب جاگ جا اے خوابیدہ مسلماں!
کون ہے وہ، کہاں ہے وہ، کون کرے گا رکھوالی
عافیہ جیسی بیٹیوں کے بیوپاری ہیں یہاں
اُ ٹھ جا کہ اس سے پہلے، لُٹ جائے تیراآشیاں
اپنا لےقرآن کو، اے غافل مسلماں
خلفائے راشدین کو پڑھ، اے میرے روشن ستارے
اب تُو  بھی بن جا اک اچھا انساں
اٹھا لے تلوار کچل دے سر کفر کا
ہر سو ہو کلمے کی پکار، ہر جگہ ہو آئین قرآں
حق و باطل کو پہچان، چپ نہ رہ اے جواں!
اسلام کا بول بالا کر، اےمسلماں
(وفا)

Insan koe nahi by Wafa








🎄انساں کوئی نہیں🎄
آدمی ہیں بہت، انساں کوئی نہیں
خار زار ہے یہ دنیا، گلستاں کوئی نہیں
ضمیر فروش ہیں یہاں، آبرو کے ہیں بیوپاری
یہ حکمراں ہیں؟ انساں کوئی نہیں
راہ حق پہ چلنے والوں کو سر راہ کچل دیتے ہیں
دو گز زمین بھی نہیں ملتی، آسماں کوئی نہیں
لیڈر ہیں ملک و قوم کے،
مانگتے ہیں ووٹ اُن سے
رہتے ہیں جو جھونپڑیوں میں، مکاں کوئی نہیں
سر عام ہو رہا ہے خون،
اس خوابیدہ قوم کا
حرس و ہوس کا دور ہے،
پشیماں کوئی نہیں
اہل قلم سے پوچھ، خاموش کیوں ہیں
قلم ٹوٹ گیا ہے، قلم داں کوئی نہیں
(وفا)

Anjan by Wafa



🌿انجان 🌿🥦
میں توتھا سنگ وخشت کا بنا
کلام اقبال نے موم کا بنا دیا
میں توتھا کم کوش زمانے بھر کا
آئین جواں مردی اُس نے سکھا دیا
پڑھ کے اقبال کو شوق ہوا پیدا
قلم اٹھایا، لکھنا سیکھا دیا
قلندر کے مفہوم سے نا آشنا تھا میں
قلندر تو کیا بنتا، تھوڑا مسلمان بنا دیا
دل تو تھا پر دردِ دل نہ تھا
اُس نے درد کا جام پلا دیا
بے معنی تھی میری زندگی
جینے کا مقصد بتا دیا
اک قطرہ عطا کیا بحرِ بیکراں سے
خاک تھا میں، کیا سے کیا بنا دیا
 انجان تھا میں اپنے آپ سے وفاٌ
آدابِ خود آگہی سکھا دیا
(وفا)

Ankh m terta pani by Wafa







نظم
آنکھوں میں تیرتا پانی
قطرہ قطرہ گرتا رہا
اور
خاموشی سے
تکیے کے سینے میں کسی  راز کی طرح چھپ گیا
میرے پیوستہ لبوں میں
سسکیاں دم توڑتی رہیں
ریت کی مانند میری مٹھی سے زندگی پھسلتی رہی
میں گزرے ہوئے وقت کی
دھول میں اک چہرہ تلاش کرتے کرتے
نیند کی آغوش میں چلی گئی
آنکھوں میں تیرتا پانی
قطرہ قطرہ گرتا رہا
(وفا)


Adhora Khawab by Wafa









ادھورا خواب
ہاتھوں میں میکینک کے اوزار لیے
کہیں ہوٹل میں برتنوں کے انبار لیے
کہیں چھوٹے کی ہے پکار
تو
کہیں گالیوں کی ہے بوچھاڑ
یہ اس وطن کے ہیں نوخیز گلاب
ان کی آنکھوں میں بھی ہیں ادھورے خواب
سکول جاتے بچوں کو دیکھ کے
ان کی آنکھوں میں ستارے جھلملاتے ہیں
خواہشوں کے دیپ جگمگاتے ہیں
تعلیم کو عام کرنا ہے
ہم نے مل کے اب یہ کام کرنا ہے
ذاتوں کا فرق تمام کرنا ہے
اے اس وطن کے نو خیز گلاب
پورے ہوں گے اب تیرے خواب
(وفا)

Muqdar by Wafa







گھاوں لگا کے پوچھتے ھیں حال کیسا ھے
ھجر مقدر ھے میرااور پوچھتے ھیں وصال کیسا ھے
(وفا)

Mard by Wafa







مرد
مرد ولی ھیں؛ پیغمبر بھی
اقبال جیسے رھبر بھی
مومن ھیں؛ منافق بھی
موم ھیں پتھر بھی
ظالم ھیں ظلوم بھی
تپتی دھوپ میں  سایہ دار شجر بھی
 حاکم ھیں محکوم بھی
کھٹوربھی ھیں؛ ھیں پیار کا پیکر بھی
(وفا)

Thursday, 7 November 2019

Rat by A.R Wafa




واہ واہ کی چاہ میں مئیں لکھتا رہا رات بھر
آنکھ کھلی تو ہر طرف لیکھا تھا واہ واہ
(وفا)


Zindagi by A.R wafa




اے اُمید! تجھہ سے وابستہ ھے میری زندگی کا قیام
ورنہ حالات نے مجھے عاشق کا گریباں بنا دیا ہوتا (وفا)




Inshan by A.R Wafa


مانا کہ انسان بے بال و پر ھے
مگر پہنچا وہاں کہ فرشتے بھی نہ پہنچ سکے
(وفا)