affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Adhora Khawab by Wafa

Tuesday, 12 November 2019

Adhora Khawab by Wafa









ادھورا خواب
ہاتھوں میں میکینک کے اوزار لیے
کہیں ہوٹل میں برتنوں کے انبار لیے
کہیں چھوٹے کی ہے پکار
تو
کہیں گالیوں کی ہے بوچھاڑ
یہ اس وطن کے ہیں نوخیز گلاب
ان کی آنکھوں میں بھی ہیں ادھورے خواب
سکول جاتے بچوں کو دیکھ کے
ان کی آنکھوں میں ستارے جھلملاتے ہیں
خواہشوں کے دیپ جگمگاتے ہیں
تعلیم کو عام کرنا ہے
ہم نے مل کے اب یہ کام کرنا ہے
ذاتوں کا فرق تمام کرنا ہے
اے اس وطن کے نو خیز گلاب
پورے ہوں گے اب تیرے خواب
(وفا)

No comments:

Post a Comment