affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ik ajnabi aya by Yaghsheen Abid

Saturday, 9 November 2019

Ik ajnabi aya by Yaghsheen Abid


اندھیری رات تھی، اُمیدِ صبح نہ تھی
اِک اجنبی آیا، اُجالا چھایا اور چلا گیا

زندگی جھوم اٹھی، خوشیاں چہک گئیں
غموں کو میرے اُس نے سلایا اور چلا گیا

انوکھا سا لطف__ آنے لگا تھا زندگانی کا
ان چھوا مزا مُجھ کو چکھایا اور چلا گیا

صبحیں روشن ہو گئیں، اور چاندنی راتیں
جینے کا جذبہ مُجھ میں جگایا اور چلا گیا

سنواری____ یہ راہ زیست و چلن خستہ
بہتر میرا عکس مُجھ کو دکھایا اور چلا گیا

جانا ہی تھا____ مُجھ کو چھوڑ کر گر حیدر
کیوں زندگی میں وہ شخص آیا اور چلا گیا!
 

یغشین عابد

1 comment: