affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ahsan Iftikhar
Showing posts with label Ahsan Iftikhar. Show all posts
Showing posts with label Ahsan Iftikhar. Show all posts

Monday, 14 October 2019

Tujhy pata hay by Ahsan Iftikhar

تجھے پتا ہے تیری کتنی جستجو ہے؟
میرے خیال میں تو میری آخری آرزو ہے

اس نے کہا کہ وفا نہیں کر سکتے تم
اسے بتاؤ میرے جسم میں کس کا لہو ہے

سانس ، ہاتھ ، پاؤں جسم ہوا ہے ساکن
آج صدیوں بعد وہ میرے روبرو ہے

بندہ گھائل کرنے میں جو مدد دیتے ہیں خوب
ان میں شامل تیری آنکھیں اور گفتگو ہے

تجھے پتا ہے اس نے خط میں کیا لکھا تھا
"احسن میری محبت فقط تو ہے تو ہے تو ہے"

ازقلم : احسن افتخار

Teri baton se koi bat nikali jaey by Ahsan Iftikhar

تیری باتوں سے کوئی بات نکالی جائے
تیرے لہجے کی اذیت چھپالی جائے

تیرے در پہ بیٹھا تھا رویا تھا
یہ اچھا نہیں کہ منہ پھیر کے سوالی جائے

ہوجائے سچ اسکے منہ سے  نکلی ہر بات
میرے تو خوابوں کی تعبیر بھی خالی جائے

اس نے خواہش کی ہے ستاروں کی مجھ سے
سو میرے خیال سے آسماں پر کمند ڈالی جائے

محبت تو جلا دی تھی کب کی میں نے
تیری یاد کی گٹھری تو سنبھالی جائے

احسن لگتا ہے یہاں رہنے نہیں دیں گے لوگ
اپنے حصے کی مٹی اب اٹھالی جائے

ازقلم : احسن افتخار

Hum pe musalsal imtehan hoty hen by Ahsan Iftikhar

ہم پہ مسلسل امتحاں  ہوتے ہیں
اگلے لمحے نئے جہاں  ہوتے ہیں

میری سانس یونہی ساکن ہوجاتی ہے
آپ ہر وقت میرے سامنے کہاں ہوتے ہیں

جب ہوتا ہے سرکار کو غربت کا اندیشہ
سب سے پہلے ہم جیسے لامکاں ہوتے ہیں

اسے بھی تو مجھ سے محبت ہے
کم سنی میں ایسے گماں ہوتے ہیں

احسن انسانوں کی اصلیت ہے فقط اتنی
ابھی یہاں ، ابھی داستاں ہوتے ہیں

ازقلم : احسن افتخار