affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Amna Saeed
Showing posts with label Amna Saeed. Show all posts
Showing posts with label Amna Saeed. Show all posts

Sunday, 5 September 2021

Shohdaye watan ke naam by Amna Saeed

شہدائے وطن کے نام

آ ج میں ایک بہت ہی چھوٹی سی کوشش کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں جس کے ذریعےمیں  اپنے وطن کے عظیم مجاہدوں کو جنہوں نے اپنے وطن کے لیے لڑتے لڑتے جامِ شہادت نوش فرمایا,اوراپنے خونِ دل سے اس چمن کو سرسبزوشاداب کیا انکو خراجِ عقیدت پیش کرنے لیے حاضر ہوئی ہوںیہ میرا سب سے پہلا کلام ہے جو میں نے دوبارہ شاعری کہنے کے آ غاز میں کہااور میں جانتی ہوں اس میں بہت سی غلطیاں ہوں گیاصلاح کی طلب گارہوں

 

اے شہدائے وطن تجھ کو ہے سلام میرا

تجھ پر ناز ہے مجھ کو بہتیرا

 

تجھ ہی سے ہے یہ وطن سرسبز میرا

تیرے خون سے روشن ہے چمن میرا

تو نڈر تھا اس لیے تو ہے مقام تیرا

 

اے شہدائے وطن تجھ کو ہے سلام میرا

تجھ پر ناز ہے مجھ کو بہتیرا

 

تو بے خوف تھا تب ہی تو تھا ہر اک کو خوف تیرا

تو عظیم ہے اس لیے تو ہے شہادت مقام تیرا

شہادت ہے رحمت خدا کی جس پر ہے نام تیرا

 

اے شہدائے وطن............

تجھ پر ناز......................

 

آ منہ سعید(امن)

Sunday, 8 August 2021

Mujh se raha nahi jata by Amna Saeed

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 

سب سے پہلے میرے اللہ کا بے حد شکر اور احسان ہے کہ اس نے مجھے سوچنے , سمجھنے اور لکھنے کی صلاحیت سےنوازا- بے شک دنیاکی ہرچیز اللہ کے کُن کی محتاج ہے- میرے گھر والوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی, خاص طور پر میری بڑی بہن اقراء سعید نے بہت ساتھ دیا- سب سے اہم کردار میری پنجاب کالج بوریوالہ کی پروفیسر "محترمہ غزالہ انجم صاحبہ" کا ہے,جو ایک باوقار اور عظیم ہستی ہیں جن کی وجہ سے مجھ میں اعتماد اور مزید شوق بیدرا ہوا اور ان سے مجھے مزید جذبہ اور حوصلہ افزائی ملی- اور میری دوستوں نے مجھے بارہا کہا کہ لکھا کرو اور میری حوصلہ افزائی کی- میری بہت سی دوستوں اور خاص طور پر میری چٹکی کا اس میں اہم کردار ہے کہ آ ج میں اس قابل ہوں اور مجھے ایسے  لکھنے کا موقع مل رہا ہے-

سب کا دل سے بے حد شکریہ-

 

غزل

 

اگر چاہوں تو مطلب پرست بن کر گزار سکتا ہوں زندگی

مگر بات ہے کہ مطلب پرست بن کر مجھ سے رہا نہیں جاتا

 

ٹوٹ جاتا ہوں اکثر زمانے کو دیکھ کر میں

مگر زمانے سا بن کر مجھ سے رہا نہیں جاتا

 

اگر چاہوں تو ویران کر دوں گا دنیا سب کی

مگر بات ہے کہ ویران دنیا میں مجھ سے رہا نہیں جاتا

 

دوست تو بہت ملتے ہیں زمانے میں,  وفا کا کوئی کمال نہیں

مگر کیا کروں, وفا کیے بنا مجھ سے رہا نہیں جاتا

 

زخم کھا کر, صبر کر کے چلنا پڑتا ہے اس جہاں میں

کیوں کہ ٹوٹے دل کے ساتھ,اس جہاں میں مجھ سے رہا نہیں جاتا

 

دوست اکثر ارمانوں کا خون کر کے دل چیر دیتے ہیں

مگر پیار اتنا ہے کہ انکے بغیر  مجھ سے رہا نہیں جاتا

 

غم کھا کر, افسردہ ہو کر سوچتا ہوں اکثر کہ دنیا چھوڑ دوں میں

مگر بات ہے کہ غموں کے بغیر بھی مجھ سے رہا نہیں جاتا

 

میرا حاصل تو بس اتنا ہے میرے دوست

کہ تیری وفا کے بغیر بھی مجھ سے رہا نہیں جاتا

(آمنہ سعید)

Tuesday, 13 April 2021

Batani maraz by Amna Saeed

ظاہری مرض اتنا تکلیف دہ نہیں ہوتا جتنا باطنی مرض تکلیف دہ ہوتا ہے. ظاہری مرض کا علاج کے لیے ہر طرح کی اینٹی بائیوٹک موجود ہے اور باطنی مرض کا کوئی اینٹی بائیوٹک نہیں ہوتا. 
باطنی مرض بے حد تکلیف دہ ہوتا ہے, جو دِکھتا نہیں ہے مگر دُکھتا بہت ہے. باطنی مرض بے قرار, بے چین اور بے سکون رکھتا ہے.........ہائے 
*تب ہی تو اللہ ملتا ہے...... 
کیونکہ باطنی مرض کا علاج محض اللہ کے ذکر میں ہے کسی اینٹی بائیوٹک میں نہیں... 
یہ انسان کو اللہ سے جوڑتا ہے.... 
بے حد قریب کر دیتا ہے... 
عشق کے مقام تک پہنچا دیتا ہے.. اور انسان کو خاک کر دیتا ہے. 
آ منہ سعید