affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Iqra Muhammad Mushtaq
Showing posts with label Iqra Muhammad Mushtaq. Show all posts
Showing posts with label Iqra Muhammad Mushtaq. Show all posts

Saturday, 2 October 2021

Amad e Mustufa (PBUH) by Iqra Muhammad Mushtaq

آمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلّم

 

ہوائیں گیت گا رہی ہیں

فضائیں مہکا رہی ہیں

آمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلّم کی خوشی میں

ہرشے جگمگا رہی ہیں

  

باغوں میں گل کھل کھلا رہے ہیں

ہر طرف پرندے چہچا رہے ہیں

آمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلّم کی خوشی میں

ہر شے منا رہی ہیں

 

گھروں , گلیوں اور محلوں میں

ہر طرف سبز  ہریالی پرچم  لہرا رہے ہیں

بڑے  بچے اور جوان

آمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلّم کی خوشیاں منا رہے ہیں

اقراء  محمد مشتاق

***************

Friday, 1 October 2021

Safar sirat e mustaqeem ka by Iqra Muhammad Mushtaq

سفر صراطِ مستقیم کا

میں جو چل پڑی سفر دنیا پر

مجھے راستوں نے تھکا دیا

 

مجھے منزل کی چاہ ہوئی

تو اور آگے چلا دیا

 

ان راستوں کی کوئی منزل نہیں

ان راستوں نے مجھے بھٹکا دیا

 

ختم ہوا جو سفر دنیا

میری منزل ایک کھائی تھی

 

میں ڈر کے جو پیچھے مڑی

تو بہت دور چل آئی تھی

 

پھر جو دی میں نے رب کو صدا

اور کی اللہ سے التجاء

 

میں بھٹک گئی ہو دنیا میں اس طرح

جس سے نکلنے کا نہیں کوئی راستہ

 

اب تو ہی کرم کر مجھ پر اے خدا

نہیں چھوڑ مجھے اس طرح

 

میں کرتی ہو اطراف غلطیاں

میں گر  گئی ہو مجھے تھام  لیں

میرا کوئی نہیں تیرے سوا

 

میں بھٹک گئی ہو سفر دنیا پر

اب تو ہی مجھے راستہ دیکھا

 

 

میرے رب نے سن لی میری التجاء

مجھے آگے بڑھ کر تھام لیا

 

اب میرا واسطہ نہیں سفر دنیا سے

میرا راستہ  صراطِ مستقیم ہے۔۔۔

 

اقراء محمد مشتاق

**************