ساتھ چلتے ہیں
اے ایم راع
چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک
دنیا کی رسموں سے ذرا سا ہٹ کے چلتے ہیں
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کر کے چلتے ہیں
یہاں پر لوگ ہی سارے محبت کے دشمن ہیں
آؤ ایسے لوگوں سے ہم لڑکے چلتے ہیں
چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک
مشکل وقت جو آئے اکھٹے کاٹ لیں گے ہم
اندھیرے سارے میرے ہیں اجالے بانٹ لیں گے ہم
مجھے ہنستے ہوئے چہرے بالکل پھول لگتے ہیں
تو خوشیاں ساری تم رکھنا غموں کو بانٹ لیں گے ہم
چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک
مجھے ہے یقین تم پر مگر پھر بھی کرو وعدہ
اکیلا تو نہ چھوڑو گے منہ تو نہ موڑو گے
کبھی ایسا جو ہو جائے منزل جو قریب آئے
تو منزل کی چاه میں تم مجھے تو نہ چھوڑو گے
چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک
را ع
U r Kamal Raa 💖💖💖
ReplyDeleteExcellent ammra ..... best poetry ,keep it
ReplyDeleteAmmara 💖
DeleteExtraordinary 🥰
DeleteWah....wah ...wah ..🥰🤗😃
ReplyDeletegood and carry on👍👍
ReplyDeleteVery nice ammara shah keep it up 👍👍👍
ReplyDelete