affiliate marketing Famous Urdu Poetry: November by Sehar Chaudhary

Thursday, 22 November 2018

November by Sehar Chaudhary


پہلی نومبر کی پہلی رم جھم برس رہی ہے
چلو اس سے لطف اٹھاتے ہیں۔
کچھ وقت ساتھ بتاتے ہیں۔
آؤ اوڑھے کندھے پہ شال
لیے ہاتھ میں چاۓ کی پیالی
کچھ وقت بتائیں ایک دوجے کے ساتھ
موسم کی روانی ہے، چلو اظہار الفت کرتے ہیں۔
چھوڑ کے سب مصروفیات ایک دوسرے کی بات کرتے ہیں!!
دھیرے دھیرے سے کچھ تم کہنا، کچھ سرگوشی ہم کرتے ہیں۔
کچھ لمحے بیچ خاموشی کے چلو وہ بھی ہم سنتے ہیں۔
کچھ وقت خود کو دیتے ہیں، کچھ وقت موسم سے لیتے ہیں۔
تھوڑی بات اپنی کرتے ہیں، تھوڑا موسم کو سراہتے ہیں۔
جو کہنا ہے ہمیں کہو، ہم دل سے تمہاری سنتے ہیں۔
پہلی نومبر کی پہلی رم جھم چلو یادگار اسے بناتے ہیں۔
اپنی یادوں کی ڈائری میں ایک نیا نومبر سجاتے ہیں۔
کچھ وعدے اس کو دیتے ہیں، کچھ لمحے اس سے لیتے ہیں۔
نومبر تم یوہی آتے جاتے رہنا ، ہم یاد تجھے رکھتے ہیں۔
اپنی شام ترے نام کرتے ہیں۔۔۔۔
تجھے خاص خوش آمدید ہیں کہتے !!!

No comments:

Post a Comment