محبت
کے رنگ
میرے
آنگن کے پودوں میں سرسراتی دھوپ
اور
اس دھوپ میں
تمہاری
یاد کے گہرے سائے
اور
ان سایوں میں بھٹکتی
میری
خاموش مسکراہٹ
اور
میرے
بستر پر بکھری کتابیں
کچھ
پرانے رسالے، کچھ ادھورے خواب
تمہاری
یاد میں جل تھل میری آنکھیں
ان
آنکھوں میں ٹوٹے خوابوں
کی
کرچیاں
سب
مجھ پر ہنس رہے ہیں
سنو
جاناں
لوٹ
آو
پرانے
سارے وعدے ایفا کر دو
میری
خاموش آنکھوں کو
اپنے
وصل کی راحت سے
پرنور
کر دو،
میری
سب بے رنگ شاعری
میں
اپنی
محبت کے رنگ بھر دو
شاعرہ
صباء معراج
No comments:
Post a Comment