مجھے
اب نیند کی تلاش نہیں
اب
راتوں کو جاگنا اچھا لگتا ہے
مجھے
نہیں معلوم کہ وہ میرا ہے یا نہیں
مگر
خدا سے اسے مانگنا اچھا لگتا ہے
جانے
مجھے حق ہے یا نہیں
پر
اس کی پرواہ کرنا اچھا لگتا ہے
اسے
پیار کرنا سہی ہے یا نہیں
پر
اس احساس میں جینا اچھا لگتا ہے
کبھی
ہم ساتھ ہونگے یا نہیں
پر
یہ خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے
وہ
میرا ہے یا نہیں
پر
اسے اپنا کہنا اچھا لگتا ہے
دل
کو سمجھایا بہت، پر مانتا ہی نہیں
شاید
اسے بھی اس کے لیے دھڑکنا اچھا لگتا ہے
************
No comments:
Post a Comment