سنو
جاناں.........!
ابھی
بے درد موسم ہے
ابھی
یادیں بھی تازہ ہیں
ابھی
پہلی محبت کا
سوگ
ہے ہم پر
ابھی
پہلی محبت کی
عدت فرض ہے ہم پر
ابھی
پہلی محبت کے
بہت
سے قرض ہیں ہم پر
سنو
جاناں.........!
ابھی
پہلی محبت سے ہی
بہت نڈھال سے ہیں ہم
ابھی
پہلی محبت کی
مسافت سے ہیں ہارے ہم
ابھی
ان خواب آنکھوں میں
لہو سا رنگ باقی ہے
ابھی
پہلی محبت سے
بہت
بے چین سے ہیں ہم
سنو
جاناں........!
ابھی
کچھ وقت گزرنے دو
ہمیں
زرا سا تو سنبھلنے دو
کبھی
سنبھلے تو سوچیں گے
تمہارے
ساتھ چلنا ہے
یا
اس پہلی محبت کی
یادوں
میں سلگنا ہے
سنو
جاناں........!
سنو
جاناں..........!
ام ہانی
*************
No comments:
Post a Comment