affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sab se ziyada ajeeb by Huma Malik

Sunday, 2 October 2022

Sab se ziyada ajeeb by Huma Malik

اس سے پوچھا جا رہا تھا اُسے سب سے زیادہ عجیب کیا لگتا ہے

وہ مسکرائی اور بولی:

گھر سے باہر نکلنا

سب نے حیران ہو کر دیکھا

پھر وہ بولنے لگی اور سب اسے سننے لگے

مجھے پتا ہے گھر سے باہر نکلنا کیوں عجیب لگتا ہے؟ جب کے میری عمر کی لڑکیاں تو انجوے کرتی ہے باہر جانا

کیوں کے

مجھے خوف آتا ہے

لوگوں سے

ماحول سے

دوسروں کی تکلیفوں سے

ان کی تنگدستی سے

ان کے تلخ روئیوں سے

ان کی زخمی روحوں سے

جانور نما انسانوں سے

اور

ہر اس چیز کو محسوس کرنے اور دیکھنے سے

جو عام لوگ نہیں محسوس کرتے نہ دیکھتے

از قلم ہما ملک

**************

No comments:

Post a Comment