affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mujhy mohabbat hai by Huma Malik

Monday, 30 October 2023

Mujhy mohabbat hai by Huma Malik

تم

جانتے ہو

مجھے محبت ہے

بارش کی اس بوند سے

جو تمہارے چہرے سے ہو کر تمہارے سینے کو بھگوئے

اس چنچل ہوا سے

جو تمہاری خوشبو ہر سو پھیلا دے

دھوپ کی اس کرن سے جو تمہارے چہرے کو منور کر دئے

اس یاد سے جو تمہاری جدائی کا میٹھا درد دے

ان الفاظ سے جو تمہاری ذات کو معتبر کر دے

ہاں مجھے محبت ہے تم سے

تمہاری ہر چیز سے

تمہاری ذات سے تمہاری بات سے

ہاں مجھے محبت ہے صرف تم سے

ہما ملک

*************

No comments:

Post a Comment