affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tanha by ayosha mughal

Sunday, 10 December 2023

Tanha by ayosha mughal

اندر بہت اندر انسان بہت اکیلا ھوتا ھے 
اذیتوں میں ، دکھوں میں اور جنگوں میں
 وہ سب میں اکیلا  جنگجو ھے ،
،زنگ لگی تلوار اور دیمک زدہ زین کو پہنے ،
،،لہو زدہ پیروں والے گھوڑے کے ساتھ،،، 
انسان اکیلا ھوتا ھے۔
اپنوں کے عین سامنے
خواہشوں کی موت کے بعد تن تنہا
ڈٹ کے کھڑا 
شکست کو اپنے طرف آتے دیکھتا ھوا
انسان اکیلا کھڑا ھوتا ھے 
بالکل تنہا ،،صحرا زدہ درخت کی مانند
گرم جلستی ہوا  کے بیچ و بیچ ۔۔۔
یارو ہر درد مند تنہا ھوتا ھے

🪶 *آیوشہ مغل*

2 comments:

  1. زندگی کا میلہ ہے
    پھر بھی دل اکیلا ہے
    سب سے گہرا دکھ تھا جو
    وہ بھی ہم نے جھیلا ہے
    پھر بھی دل اکیلا ہے
    پھر بھی دل اکیلا ہے

    ReplyDelete
  2. Awesome your writing style is very amazing

    ReplyDelete