اے
میری آنکھوں کی ٹھنڈک مجھے بتانے دو کہ آپ کیا ہو میرے لیے
اک
سورج دنیا والوں کے پاس ہے جو دنیا روشن کرتا ہے اک سورج میرے پاس ہے جو میری بے نور
ذات کو روشن کرتا ہے
اک
چاند ہے لوگوں کہ پاس جو ٹھنڈک دیتا ہے اک میرا چاند ہے جس کا فقط نام ہی میری روح
کو سکون بخشنے کے لیے کافی ہے
اک
سمندر لوگوں کہ پاس ہے اور اک سمندر میرے حبیب اللّٰہ کی آنکھوں میں قید ہے
میٹھے
جیسی نعمتیں لوگوں کے پاس ہیں اور میرے پاس آپ کا نام ہے جو اتنا میٹھا ہے کہ روح تک
کو لذت بخشتا ہے
اک
لغت کی کتاب لوگوں کہ پاس ہے جو تعریف بیان کرنے کے لیے الفاظ دیتی ہے
اور
یہاں جاناں میں ہار جاتی ہوں دنیا سے لوگوں سے کیونکہ لوگوں نے کوئی زبان ایسی بنائی
ہی نہیں جس کے تمام الفاظ مل کر بھی آپ کے شایان شان ہوں
انسانوں
کی بنائی گئی تمام زبانوں کے تمام الفاظ بھی ادھورے ہیں بے رونق پر جب ذکر آپ کا کریں
تو یہ الفاظ بھی آپ کی ذات کے لیے استعمال ہونے پر اپنے آپ پر فخر کرتے ہیں کہ ان بے
رونق کم اہمیت الفاظ کو آپ کے ذکر سے عزت بخشی
ہما
ملک
**********************
No comments:
Post a Comment