affiliate marketing Famous Urdu Poetry: کون یاد آتا ہے ؟؟

Monday, 2 December 2013

کون یاد آتا ہے ؟؟

-- کون یاد آتا ہے ؟--

جب تیری کلائی میں
چوڑیاں کھنکتی ہیں
جب شریر پلکوں کی
پائلیں چھنکتی ہیں
جب فضا کا سناٹا
خود سے گنگناتا ہے
کون یاد آتا ہے ؟؟
جب تیری نگاہوں میں
دونوں وقت ملتے ہیں
جب طلب کی راھوں میں
کھل کے پھول کھلتے ہیں
جب خیال کا پنچھی
راہ بھول جاتا ہے
کون یاد آتا ہے ؟؟

اجنبی سی آہٹ پر
جب بھی دل دھڑک جائے
جب بھی گفتگو خود سے
حلق میں اٹک جائے
دل میں چور سا کوئی
جب بھی مسکراتا ہے
کون یاد آتا ہے ؟؟
جب بھی گھپ اندھیرے میں
بجلیاں چمکتی ہیں
جب سجے کواڑوں پر
آندھیاں لپکتی ہیں
جب رگوں میں انجانا
خوف سرسراتا ہے
کون یاد آتا ہے ؟؟

خواہشوں کی بستی میں
واہموں کے میلے میں
بے کراں اداسی میں
ہم سبھی اکیلے ہیں
خود سے دل دھڑکتا ہے
خود سے ڈوب جاتا ہے

کون یاد آتا ہے ؟؟
کون یاد آتا ہے ؟؟

No comments:

Post a Comment