affiliate marketing Famous Urdu Poetry: شعلہ سا پیچ وتاب میں دیکھا

Saturday, 7 December 2013

شعلہ سا پیچ وتاب میں دیکھا

شعلہ سا پیچ وتاب میں دیکھا

جانے کیا اضطراب میں دیکھا


گل کدوں کے طلسم بھول گئے

وہ تماشا نقاب میں دیکھا


آج ہم نے تمام حسنِ بہار

ایک برگِ گلاب میں دیکھا


سر کھلے، پابرہنہ، کھوٹے پر

رات اُسے ماہتاب میں دیکھا


فرصتِ موسمِ نشاط نہ پوچھ

جیسے اک خواب، خواب میں دیکھا

No comments:

Post a Comment