affiliate marketing Famous Urdu Poetry: سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے

Sunday, 25 October 2015

سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے

عشق 
سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے
 جدھر جاتے ہیں یہ بادل ادھر جاؤں تو بہتر ہے
 ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن 
مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے
 دلوں میں فرق آئیں گے تعلق ٹوٹ جائیں گے
 جو دیکھا جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے
 یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز
 میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے

No comments:

Post a Comment