affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Gham Poetry
Showing posts with label Gham Poetry. Show all posts
Showing posts with label Gham Poetry. Show all posts

Sunday, 25 October 2015

سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے

عشق 
سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے
 جدھر جاتے ہیں یہ بادل ادھر جاؤں تو بہتر ہے
 ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن 
مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے
 دلوں میں فرق آئیں گے تعلق ٹوٹ جائیں گے
 جو دیکھا جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے
 یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز
 میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے

Monday, 24 February 2014

Mein Dekh Na Paya Teri Yadon Ke Kinarey میں دیکھ نہ پا یا تری یا دوں کے کنا رے

----میں دیکھ نہ پا یا تری یا دوں کے کنا رے
 --- جلتے رہے تا رے مری پلکوں کے کنا رے 
      سر شا ر تھا تن بھیگے ہوے پیڑ کے ما نند
 --- ہونتوں کی طرح خشک تھے پتوں کے کنا رے
    بیتھا رہا دن بھر میں پہن کر ترا سا یا
 --- بہتی رہی اک دھوپ بھی چھا ؤں کے کنا رے   
           ---    اک  موج تبسم بھی مچلتی رہی، لیکن
 ------- جلتی رہی اک با ت بھی ہونٹوں کے کنا رے 
تعبیر کی دلدل میں مجھے لے گیا کوئ
 ------- بیتھا رہا کوئ مرے خوابوں کے کنا رے
 --------------- جمشید وہ مہکا تو گیا ہے مرا آنگن
 -------- نم کر تو گیا ہے مری آنکھوں کے کنا رے 

Saturday, 8 February 2014

Jhooti Musarraton Ko Ye Haadsa Suna Do جھوٹی مسرتوں کو ...یہ حادثہ سنا دو

جھوٹی مسرتوں کو ...یہ حادثہ سنا دو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
!!!ہم غم کی تلخیوں پر ..ایمان لا چکے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 

Jhooti Musarraton Ko...Ye Haadsa Suna Do.....

Hum Gham Ki Talkhion Par..... Emaan Laa Chukey Hain......!!

Wednesday, 5 February 2014

Muskarahat udhaar dena zara ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﺩﯾﻨﺎ ﺫﺭﺍ

ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﺩﯾﻨﺎ ﺫﺭﺍ
ﮐﭽﮫ ﺳﺘﺎﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﺍﯾﮏ ﺁﻧﺴﻮ ﮐﺎ ﻣﻮﻝ ﮐﯿﺎ ﻟﻮ ﮔﮯ؟
ﺁﺝ ﺳﺎﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﺑﻮﻝ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﮯ ﺩﺍﻡ ﮐﺘﻨﮯ ﮨﯿﮟ؟
ﺭﻧﮓ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﺳﺮﺧﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﯿﭻ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﻏﻢ ﻭﮦ ﺳﺎﺭﮮﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺭ ﺑﮭﺎﭨﮯ ﺳﮯ
ﮐﭽﮫ ﺷﺮﺍﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﻣﯿﮟ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺧﺮﯾﺪ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﮞ
ﺍﺏ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺧﺮﺍﺝ ﮐﺘﻨﺎ ﮨﮯ
ﮔﻮﺷﻮﺍﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﻣﻌﺰﺭﺕ ﮐﮯ میم ﺟﯽ ﺍﺏ ﺗﻮ
ﺑﺲ ﺧﺴﺎﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ

ﮈﮔﻤﮕﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻋﺎﻃﻒ
ﮐﭽﮫ ﺳﮩﺎﺭﮮ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ؛؛...

Tuesday, 21 January 2014

بام پر آنے لگے وه سامنا ہونے لگاBam par aaney lage woh samna hone laga by Hasrat Mohani


بام پر آنے لگے وه سامنا ہونے لگا
اب تو اظہارِ محبت برملا ہونے لگا

عشق سے پهر خطره ترکِ وفا ہونے لگا
پهر فریبِ حسن سرگرمِ ادا ہونے لگا 

کیا کہا میں نے جو نا حق تم خفا ہونے لگے 
کچھ سنا بهی یا کہ یونہیں فیصلا ہونے لگا

اب غریبوں پر بهی ساقی کی نظر پڑنے لگی
باده پس خورده ہم کو بهی عطا ہونے لگا 

میری رسوائی سے شکوه ہے یہ ان کے حُسن کو 
اب جسے دیکهو وه مرا مُبتلا ہونے لگا

یاد پهر اس بے وفا کی ہر گهڑی رہنے لگی
پهر اس کا تزکره صبح و مسا ہونے لگا

کچھ نہ پوچهو حال کیا تها خاطرِ بیتاب کا
ان سے جب مجبور ہو کر میں جُدا ہونے لگا

شوق کی بیتابیاں حد سے گزر جانے لگیں
وصل کی شب وا جو وه بندِ قبا ہونے لگا

کثرتِ امید بهی عیش آفریں ہونے لگی
انتظارِ یار بهی راحت فزا ہونے لگا

غیر سے مل کر انہیں ناحق ہوا میرا خیال
مجھ سے کیا مطلب بهلا میں کیوں خفا ہونے لگا

قیدِ غم سے تیرے جاں آزاد کیوں ہونے لگی 
دامِ گیسو سے تیرے دل کیوں رہا ہونے لگا

کیا ہوا حسرت وه تیرا ادعاے ضبطِ غم!
دوہی دن میں رنج فرقت کا گلا ہونے لگا

Sunday, 12 January 2014

Tumhaari Wafa Wafa Jaana.. Hamari Mohabbat Kuch Bhi Nahi

Tumhaari Wafa Wafa Jaana.. Hamari Mohabbat Kuch Bhi Nahi....... ?

Tumhaara Dard Dard Thehra.. Hamaray Zakham Kuch Bhi Nahi....... ?

Tumhari Baat Pathar Ki Lakeer.. Hamari Iltija Kuch Bhi Nahi....... ?
...
Tumhaari Ana Samandar Jesi.. To Hamara Maan Kuch Bhi Nahi....... ?

Tumhaara Gham Gham Hua.. Kya Hamaray Aansoo Kuch bhi Nahi....... ?

Tumhaara Wajood Sab Kuch Jaana.. Kya Hamari Hasti Kuch Bhi Nahi.......?

Friday, 10 January 2014

Har shakhs pareshan sa hairan sa lage hai

ہرشخص پریشان سا حیراں سا لگے ہے
سائے کو بھی دیکھوں تو گریزاں سا لگے ہے
کیا آس تھی دل کو کہ ابھی تک نہیں ٹوٹی
جھونکا بھی ہوا کا ہمیں مہماں سا لگے ہے
خوشبو کا یہ انداز بہاروں میں نہیں تھا
پردے میں صبا کے کوئی ارماں سا لگے ہے
سونپی گئی ہر دولتِ بے دار اسی کو
یہ دل جو ہمیں آج بھی ناداں سا لگے ہے
آنچل کا جو تھا رنگ وہ پلکوں پہ رچا ہے
صحرا مری آنکھوں کو گلستاں سا لگے ہے
پندار نے ہر بار نیا دیپ جلایا
جو چوٹ بھی کھائی ہے وہ احساں سا لگے ہے
ہر عہد نے لکّھی ہے مرے غم کی کہانی
ہر شہر مرے خواب کا عنواں سا لگے ہے
تجھ کو بھی ادا جراؑتِ گفتار ملی ہے
تو بھی تو مجھے حرفِ پریشاں سا لگے ہے

Saturday, 4 January 2014

Sar e maqtal bhi sada di hum ne

سرِ مقتل بھی صدا دی ہم نے
دل کی آواز سنا دی ہم نے

پہلے اک روزنِ در توڑا تھا
اب کے بنیاد ہلا دی ہم نے

پھر سرِ صبح وہ قصہ چھیٹرا
دن کی قندیل بجھا دی ہم نے

آتشِ غم کے شرارے چن کر
آگ زنداں میں لگا دی ہم نے

رہ گئے دستِ صبا کملا کر
پھول کو آگ پلا دی ہم نے

آتشِ گل ہو کہ ہو شعلۂِ ساز
جلنے والوں کو ہوا دی ہم نے

کتنے ادوار کی گم گشتہ نوا
سینۂِ نَے میں چھپا دی ہم نے

دمِ مہتاب فشاں سے ناصر
آج تو رات جگا دی ہم نے

Friday, 3 January 2014

Ab ke saal kuch aisa karna

ﺍﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﻝ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﺎ
ﺍﭘﻨﮯ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺑﺎﺭﮦ ﻣﺎﮦ ﮐﮯ
ﺩُﮐﮫ ﺳﮑﮫ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮐﺮﻧﺎ
ﺑﮑﮭﺮﯼ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﺗﺎﺯﮦ ﮐﺮﻧﺎ
ﺳﺎﺩﮦ ﺳﺎ ﺍﮎ ﮐﺎﻏﺬ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﺑﮭﻮﻟﮯ، ﺑﺴﺮﮮ ﭘﻞ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﻨﺎ
ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﮐﻞ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﻨﺎ
ﺳﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﺍﮐﭩﮭﮯ ﮐﺮﻧﺎ
ﺳﺎﺭﯼ ﺻﺒﺤﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮐﺮﻧﺎ
ﺳﺎﺭﯼ ﺷﺎﻣﯿﮟ ﭘﺎﺱ ﺑﻼﻧﺎ
ﺍﻭﺭ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﺳﺎﺭﮮ ﻣﻮﺳﻢ ﺩﮬﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﺍﮎ ﺍﮎ ﯾﺎﺩ ﮔﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﭘﮭﺮ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮐﺮﻧﺎ
ﮔﺮ ﺗﻮ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﭘﮭﺮ ﺗﻮ ﺗﻢ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ
ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﺎﻝ ﻣﺒﺎﺭﮎ
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻏﻢ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ
ﻣﺖ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﺗﮑﻠﻒ ﮐﺮﻧﺎ
ﺩﯾﮑﮭﻮ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﺎ
ﻣﯿﺮﯼ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﺗﻢ ﻟﮯ ﻟﯿﻨﺎ
ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻏﻢ ﺩﮮ ﺩﯾﻨﺎ
....

Thursday, 2 January 2014

Mujhey parhatey ho Q logo

مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو ؟

مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو
مجھے تم مت پڑھو کیوں کہ
اُداسی ہوں الم ہوں غم زدہ تحریر ہوں میں تو
جسے لکھا گیا رنجیدہ عالم میں
مجھے تم مت سنو لوگو کہ میں تو
کرب کے موسم کا نغمہ ہوں
دکھی بلبل کی آوازوں میں شامل ہوں
کسی ٹوٹے ہوئے دل سے نکلتی آہ ہوں میں تو
کئی روتی ہوئی آنکھوں کا آنسو ہوں
مجھے کیوں دیکھتے ہو تم
میں پتلی ہوں ، تماشا ہوں
میں لاشہ ہوں
غموں کو درد کو دل میں چھپائے جی رہا ہوں میں
مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو
کہ مجھ کو اُ س گھڑی لکھا گیا
جب کاتبِ تحریر کی آنکھوں سے اشکوں کی روانی تھی
وہ خود حیران تھا ، غمگین تھا اور دل گرفتہ تھا
مجھے پڑھتے ہوئے لوگو مجھے پڑھ کر
کہیں تم مبتلا غم میں نہ ہو جاؤ
!!!..مجھے تم مت پڑھو لوگو

Sunday, 29 December 2013

Tuesday, 24 December 2013

Qahar hai mot hai qaza hai ishq

قہر ہے موت ہے قضا ہے عشق
سچ تو يہ ہے بری بلا ہے عشق

اثر غم ذرا بتا دينا
وہ بہت پوچھتے ہيں کيا ہے عشق

آفت جاں ہے کوئی پردہ نشيں
مرے دل ميں آ چھپا ہے عشق

کس ملاحت سرشت کو چاہا
تلخ کامی پہ با مزا ہے عشق

ہم کو ترجيح تم پہ ہے يعني
دل رہا حسن و جاں رہا عشق

ديکھ حالت مری کہيں کافر
نام دوزخ کا کيوں دھرا ہے عشق

ديکھیے کس جگہ ڈبو دے گا
ميری کشتی کا نا خدا ہے عشق

آپ مجھ سے نباہيں گے سچ ہے
با وفا حسن بے وفا ہے عشق

قيس و فرہاد وامق و مومن
مر گئے سب ہی کيا وبا ہے عشق

Jab kabhi khud ko yeh samjhaon ke tu mera nahi

جب کبھی خود کو یہ سمجھاؤں کہ تو میرا نہیں
مجھ میں کوئی چیخ اُٹھتا ہے ، نہیں ، ایسا نہیں
وارداتِ دل کا قصہ ہے ، غمِ دنیا نہیں
شعر تیری آرسی ہے ، میرا آئینہ نہیں
کب نکلتا ہے کوئی دل میں اُتر جانے کے بعد
اس گلی کے دوسری جانب کوئی رستا نہیں
تم سمجھتے ہو، بچھڑ جانے سے مٹ جاتا ہے عشق
تم کا اِس دریا کی گہرائی کا اندازہ نہیں
اُن سے مل کر بھی کہاں مٹتا ہے دل کا اضطراب
عشق کی دیوار کے دونوں طرف سایا نہیں
کب تری بوئے قبا سے بے وفائی دل نے کی
کب مجھے بادِ صبا نے خون رُلوایا نہیں
مت سمجھ میرے تبسم کو مسرت کی دلیل
جو مرے دل تک اترتا ہو یہ وہ زینہ نہیں
یوں تراشوں گا غزل میں تیرے پیکر کے نقوش
وہ بھی دیکھے گا تجھے جس نے تجھے دیکھا نہیں
ثبت ہیں اس بام و در پر تیری آوازوں کے نقش
میں ، خدا نا کر دہ، پتھر پوجنے والا نہیں
خامشی، کاغذ کے پیراہن میں لپٹی خامشی
عرضِ غم کا اس سے بہتر کوئی پیرایہ نہیں
کب تلک پتھر کی دیواروں پہ دستک دیجئے
تیرے سینے میں تو شاید کوئی دروازہ نہیں

Monday, 23 December 2013

Na tha kuch to Khuda tha, Kuch na hota to Khuda hota

گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتا
بحر گر بحر نہ ہوتا تو بیاباں ہوتا

نہ تها کچھ تو خدا تها کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

ہوا جب غم سے یوں بے حس تو کیا غم سر کے کٹنے کا
نہ ہوتا جدا تن سے تو زانو پر دهرا ہوتا

ہوئی مدت کے غالب مر گیا پر یاد آتا ہے
وه ہر ایک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا