affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Dukh Poetry
Showing posts with label Dukh Poetry. Show all posts
Showing posts with label Dukh Poetry. Show all posts

Monday, 28 March 2016

جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو

جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو
تو ایک شب بھی نا سو سکو گے
کے لاکھ چاہو نا ہنس سکو گے
ہزار چاہو نا رو سکو گے
کے خواب کیا ہیں عذاب ہیں یہ
میرے دکھوں کی کتاب ہیں یہ
رفاقتیں ان میں چھوٹی ہیں
محبتیں ان میں روٹھتی ہیں
اذیتیں ان میں پھوٹتی ہیں
انہی کے ڈر سے خزاں ہیں جذبے
انہی سے شاخیں سی ٹوٹتی ہیں
غموں کی بندش ہیں خواب میرے
دکھوں کی بارش ہیں خواب میرے
ابل رہا ہے دکھوں کا لاوا
رہیں آتَش ہیں خواب میرے
خیال سارے جھلس گئے ہیں
سلگتی خواہش ہیں خواب میرے
اکھڑتی سانسیں ہیں زندگی کی
لہو کی سازش ہیں خواب میرے
جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو
تو ایک شب بھی نا سو سکو گے

Sunday, 27 March 2016

تجھے خبر ہے تجھے سوچنے کی خاطر ہم



تجھے خبر ہے تجھے سوچنے کی خاطر ہم
بہت سے کام مقدر پہ ٹال رکھتے ہیں

کوئی بھی فیصلہ ہم سوچ کر نہیں کرتے
تمہارے نام کا سکہ اچھال رکھتے ہیں

تمہارے بعد یہ عادت سی ہو گئی اپنی
بکھرتے سوکھتے پتے سنبھال رکھتے ہیں

خوشی سی ملتی ہے خود کو اذیتیں دے کر
سو جان بوجھ کے دل کو نڈھال رکھتے ہیں

کبھی کبھی وہ مجھے ہنس کے دیکھ لیتے ہیں
کبھی کبھی مرا بے حد خیال رکھتے ہیں

تمہارے ہجر میں یہ حال ہو گیا اپنا
کسی کا خط ہو اسے بھی سنبھال رکھتے ہیں

خوشی ملے تو ترے بعد خوش نہیں ہوتے
ہم اپنی آنکھ میں ہر دم ملال رکھتے ہیں

زمانے بھر سے چھپا کر وہ اپنے آنچل میں
مرے وجود کے ٹکڑے سنبھال رکھتے ہیں

کچھ اس لئے بھی تو بے حال ہو گئے ہم لوگ
تمہاری یاد کا بے حد خیال رکھتے ہیں...

- وصی شاہ

Friday, 21 February 2014

Be-khuloos logo'n se Ijtinab karna hay

Be-khuloos logo'n se
Ijtinab karna hay

Mujhy apne rishto'n ka
Ehtisab karna hay

Usay bhool jana hay ya
Usay yaad rakhna hay

Dukh tou ek jesa hay bs
Intikhab krna hay

Sunday, 9 February 2014

Sukh Teri Meraas They, Tujh ko Miley سُکھ تیری میراث تھے ' تجھ کو ملے

سُکھ تیری میراث تھے ' تجھ کو ملے

دُکھ ھمارے تھے ' مقـــــــدر ھو گئے

Sukh Teri Meraas They, Tujh ko Miley

Dukh Hamarey They, Muqaddar Ho Gaey

Monday, 3 February 2014

Woh shakhs shehar kay logon mein dhalta jata hai وہ شخص شہر کے لوگوں میں ڈھلتا جاتا ہے

وہ شخص شہر کے لوگوں میں ڈھلتا جاتا ہے
کہ اسکی بات کا،،،،،،،، لہجہ بدلتا جاتا ہے

اسے بھی دکھ ہے تعلق کے ٹوٹ جانے کا
وہ جا رہا ہے،،، مگر،،، ہاتھ ملتا جاتا ہے

Woh shakhs shehar kay logon mein dhalta jata hai
Keh us ki bat ka,,,,Lehja badalta jata hai

Ussey bhi dukh hai tahaluq kay toot janey ka
Woh ja raha hai ,,,,Magr,,,Hath malta jata hai

Saturday, 11 January 2014

Kia andheron ke dukh

کیا اندهیروں کے دکھ کیا اجالوں کے دکھ
جب ہرا دیں مقدر کے چالوں کے دکھ
جن كى آنكھ نہیں وہ نہ روئیں کبهی
!!!! ___________جان جائیں اگر آنکھ والوں کے دکھ

Tuesday, 7 January 2014

Friday, 3 January 2014

Ab ke saal kuch aisa karna

ﺍﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﻝ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﺎ
ﺍﭘﻨﮯ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺑﺎﺭﮦ ﻣﺎﮦ ﮐﮯ
ﺩُﮐﮫ ﺳﮑﮫ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮐﺮﻧﺎ
ﺑﮑﮭﺮﯼ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﺗﺎﺯﮦ ﮐﺮﻧﺎ
ﺳﺎﺩﮦ ﺳﺎ ﺍﮎ ﮐﺎﻏﺬ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﺑﮭﻮﻟﮯ، ﺑﺴﺮﮮ ﭘﻞ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﻨﺎ
ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﮐﻞ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﻨﺎ
ﺳﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﺍﮐﭩﮭﮯ ﮐﺮﻧﺎ
ﺳﺎﺭﯼ ﺻﺒﺤﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮐﺮﻧﺎ
ﺳﺎﺭﯼ ﺷﺎﻣﯿﮟ ﭘﺎﺱ ﺑﻼﻧﺎ
ﺍﻭﺭ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﺳﺎﺭﮮ ﻣﻮﺳﻢ ﺩﮬﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﺍﮎ ﺍﮎ ﯾﺎﺩ ﮔﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﭘﮭﺮ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮐﺮﻧﺎ
ﮔﺮ ﺗﻮ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﭘﮭﺮ ﺗﻮ ﺗﻢ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ
ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﺎﻝ ﻣﺒﺎﺭﮎ
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻏﻢ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ
ﻣﺖ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﺗﮑﻠﻒ ﮐﺮﻧﺎ
ﺩﯾﮑﮭﻮ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﺎ
ﻣﯿﺮﯼ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﺗﻢ ﻟﮯ ﻟﯿﻨﺎ
ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻏﻢ ﺩﮮ ﺩﯾﻨﺎ
....

Thursday, 2 January 2014

Mujhey parhatey ho Q logo

مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو ؟

مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو
مجھے تم مت پڑھو کیوں کہ
اُداسی ہوں الم ہوں غم زدہ تحریر ہوں میں تو
جسے لکھا گیا رنجیدہ عالم میں
مجھے تم مت سنو لوگو کہ میں تو
کرب کے موسم کا نغمہ ہوں
دکھی بلبل کی آوازوں میں شامل ہوں
کسی ٹوٹے ہوئے دل سے نکلتی آہ ہوں میں تو
کئی روتی ہوئی آنکھوں کا آنسو ہوں
مجھے کیوں دیکھتے ہو تم
میں پتلی ہوں ، تماشا ہوں
میں لاشہ ہوں
غموں کو درد کو دل میں چھپائے جی رہا ہوں میں
مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو
کہ مجھ کو اُ س گھڑی لکھا گیا
جب کاتبِ تحریر کی آنکھوں سے اشکوں کی روانی تھی
وہ خود حیران تھا ، غمگین تھا اور دل گرفتہ تھا
مجھے پڑھتے ہوئے لوگو مجھے پڑھ کر
کہیں تم مبتلا غم میں نہ ہو جاؤ
!!!..مجھے تم مت پڑھو لوگو

Friday, 27 December 2013

Ek larki thi seedhi saadhi

یاد ہے تم کو

اک لڑکی تھی سیدھی سادی

اپنے آپ میں رہنے والی

عشق محبت اور جنوں کو

محض حماقت کہنے والی

ہر اک دکھ کو چپکے چپکے

اپنے دل پہ سہنے والی

یاد ہے تم کو

اس نے تم سے پیار کیا تھا

اپنی خوشیاں‘ دل اور جیون

سب کچھ تم پر وا ردیا تھا

اس کی آنکھوں میں کھو کر تم

اپناآپ بھلا بیٹھے تھے

چین سکون گنوابیٹھے تھے

یاد ہے تم کو اس لڑکی نے

ہنس کر ہر اک زخم سہا تھا

کبھی نہ تم سے گلہ کیا تھا

پھر بھی تم نے

لوگوں کی باتوں میں آکر

اس کے دل کو توڑ دیا تھا

عشق کی منزل پر لانے سے پہلے اس کو چھوڑ دیا تھا

یاد ہے تم کو بچھڑکے تم سے

وہ لڑکی پھر بکھر گئی تھی

دنیا والے ایک طرف وہ اپنے آپ سے بچھڑ گئی تھی

اب تم کووہ یاد آتی ہے

تنہائی میں تڑپاتی ہے

لیکن جاناں

اب پچھتانے سے کیا حاصل

اب وہ موسم گزر گیا ہے

دل کا گلشن اجڑ گیا ہے

اور چاہت کا دل کش موسم دستک دے کر

خالی ہاتھ گزر جائے تو دل بھی خالی رہ جاتے ہیں

سچے پیار کو کھونے والے

اکثر یوں ہی پچھتاتے ہیں

. . .خود بھی خالی رہ جاتے ہیں 

Tuesday, 24 December 2013

Woh log he qadmon se zameen cheen rahe hain

وہ لوگ ہی قدموں سے زمیں چھین رہے ہیں
جو لوگ میرے قد کے برابر نہیں آتے

اک تم کہ تمہارے لیے میں بھی میری جاں بھی
اک میں کہ مجھے تم بھی میسر نہیں آتے

جس شان سے لوٹے ہیں گنواکر دل و جاں ہم
اس طور سے تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے

کوئی تو خبر لے میرے دشمن جان کی
کئی روز سے مرے صحن میں پتھر نہیں آتے

دل بھی کوئی آسیب کی نگری ہے محسن
جو اس سے نکل جاتے ہیں مڑ کر نہیں آتے

Bikhar rahe hain meri zindagi kay tamam warq

بکھر رہے ہیں میری زندگی کے تمام ورق
نجانے کب کوئ آندھی اڑا کے لے جاۓ

میں کب تک دوسروں کے دکھ سنمبھال کر رکھوں
جس جس کے ہیں وہ نشانی بتا کے لے جاۓ