affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Wafa Poetry
Showing posts with label Wafa Poetry. Show all posts
Showing posts with label Wafa Poetry. Show all posts

Wednesday, 13 April 2016

اجاڑ راہوں میں جو ملیں گے وہ خار سارے سنبھال رکھنا

 
اجاڑ راہوں میں جو ملیں گے وہ خار سارے سنبھال رکھنا
جو میری یادوں کا مرحلہ ہو، تو میرے دامن میں ڈال رکھنا

نہ چھو سکو گے بلندیوں کو، یوں خواہشوں کو نہ طُول دینا
نصیب تم کو دغا ہی دے گا، محبتوں میں زوال رکھنا

وفا کی دنیا میں ہم رہیں گے، دغا کی دنیا میں تم اگر ہو
ہر ایک دل کی یہ آرزو ہے، کہ منفرد سا کمال رکھنا

ہوائیں بھی اب زہر رساں ہیں، جو روز ہم پہ تماشبیں ہیں
ازل سے دل کا یہ مشغلہ ہے، ملن کی خواہش کو پال رکھنا

نہ ان کے آنے کی آس رکھنا، نہ دل کو اپنے اداس رکھنا
کہیں یہ سپنے جھلس نہ جائیں، نہ اب کسی سے وصال رکھنا

زمانہ بدلا ہے، تم بھی بدلو، وفا شعاری کا ذوق چھوڑو
سنبھل اے محسن یوں بے سبب ہی نہ زندگی کو نڈھال رکھنا

محسن نقوی

Monday, 28 March 2016

وہ جگنو ہے ستارا کیوں کریں ہم

وہ جگنو ہے ستارا کیوں کریں ہم
نہیں ہے وہ ہمارا، کیوں کریں ہم

کسی کے ساتھ گھل مِل سے گئے ہو
بھلا اِس کو گوارا کیوں کریں ہم

جن آنکھوں میں سمندر ڈُوبتا ہے
اُن آنکھوں سے کنارہ کیوں کریں ہم

بہت سے کام ہیں کرنے کے صاحب
محبت پر گزارہ کیوں کریں ہم

جہاں سارا وفا نا آشنا ہے
فقط شکوہ تمہارا کیوں کریں ہم

اَنا نے باندھ رکھا ہے ہمیں بھی
تمہیں ہر پَل پکارا کیوں کریں ہم

بچھڑنے کی تمنّا ہے تو جاؤ
بچھڑنے کا اشارہ کیوں کریں ہم

مقابل آئینہ ہے، تم نہیں ہو
تو پھر لَٹ کو سنوارا کیوں کریں ہم

محبت ہو گئی، بس کہہ دیا ناں
خطا اب یہ دوبارہ کیوں کریں ہم

یہ دل کچھ رکھ لیا ہے پاس،تم پہ
فدا سارے کا سارا کیوں کریں ہم

فاخرہ بتولؔ

Friday, 25 March 2016

وفا......Wafa



میں سارے جذبے
تمام وعدے
دعائیں ساری
سبھی ارادے
ہر اک تمنا
ہر ایک خواہش
خواب اپنا
خمار سارے
محبتوں کے نصاب سارے
جو تم کو دے دوں
تو اتنا کیہ دو
وفا کرو گے

Monday, 26 October 2015

دستخط



چلو تحریر کرتے ہیں
وفا کیسے نبھانی ہے
کریں پھر دستخط
اُس پر
پھرے جو قول سے اپنے
سزا اُس کو ملے رب سے
اُسے پھر سے محبت ہو
....

Sunday, 25 October 2015

اسے کہنا



اسے کہنا
 محبت ایک صحرا ہے
اور صحرا میں کبھی بارش نہیں ہوتی
اور اگر باالفرض ہو بھی تو
فقط اک پل کو ہوتی ہے
اور اس کے بعد صدیاں خشک سالی میں گزرتی ہیں
اسے کہنا
محبت ایک صحرا ہے
اور اس میں وصل کی بارش کو صدیاں بیت جاتی ہیں
مگر پھر بھی نہیں ہوتی
اور اگر باالفرض ہو بھی تو
پھر اس کے بعد صدیوں کی جدائی مار دیتی ہے
اسے کہنا
محبت ایک صحرا ہے
اور صحرا کے سرابوں میں بھٹک جانے کا خدشہ سب کو رہتا ہے
کبھی پیاسے مسافر جب سرابوں میں بھٹک جائیں
انھیں رستہ نہیں ملتا
اسے کہنا
محبت ایک صحرا ہے
وفاؤں کے سرابوں سے اٹا صحرا
محبت کے مسافر گر
وفا کے ان سرابوں میں بھٹک جائیں
تو پھر وہ زندگی بھر ان سرابوں میں ہی رہتے ہیں
کبھی واپس نہیں آتے
..

Saturday, 10 October 2015

وصال ُرت

وصال ُرت کی یہ پہلی دستک ہی سرزنش تھی
کہ ہجر موسم نے رستے رستے سفر کا آغاز کیا
تمہارے ہاتھوں کالمس جب میری وفا کی ہتھیلوں پر حنا بنے گا
تو سوچ لو گی
رفاقتوں کا سنہرا سورج غروب کے امتحان میں
ہمارے باغوں سے سے گر کبھی تتلیوں کی خوشبو نہ گزر پائے تو یہ نہ کہنا کہ تتلیوں نے گلاب رستے بدل لیے ہیں
اگر کوئی شام یوں بھی آئے کے ہم تم لگے پرائے
تو جان لینا
کے شام بے بس تھی شب کی تاریکیوں کے ہاتھوں
تمہاری خوہش کی مٹھیاں بے دھانیوں میں کبھی کھلیں تو یقین کرنا
کہ میری چاہت کے جگنوؤں نے
تمھارے ہاتھوں کے لمس تازہ کی خوہشوں میں
بڑے گھنیرے اندھیرے کاٹے
مگر یہ خدشے ، یہ وسوسے تو تکلفاََ ہیں
ہم اپنے جذبوں کو منجمدرائیگانیوں کے سپرد کر کے
یہ سوچ لے گے
کہ ہجر موسم تو وصل کی پہلی شام سے ہی
سفر کا آغاز کر چکا تھا

ﻭﻓﺎ ﮐﮯ ﻗﯿﺪ ﺧﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ



ﻭﻓﺎ ﮐﮯ ﻗﯿﺪ ﺧﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺰﺍﺋﯿﮟ
ﮐﺐ ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺑﺪﻟﺘﺎ ﺩﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﮐﺐ
ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﻟﺒﺎﺩﮦ ﺍﻭﮌﮪ ﮐﮯ ﻏﻢ ﮐﺎ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺗﮯ
ﮨﯿﮟ ﺻﺤﺮﺍ ﮐﻮ
ﺟﻮﺍﺏ ﺁﺋﮯ ﮐﮧ ﻧﮧ ﺁﺋﮯ، ﺻﺪﺍﺋﯿﮟ
ﮐﺐ ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺩﮬﻮﭖ ﮨﮯ ﻏﻢ ﮐﯽ
ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻭﺧﺸﺘﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ،
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺻﮩﺮﺍ ﮐﯽ
ﻓﻀﺎﺋﯿﮟ ﮐﺐ ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ،
ﻣﯿﺮﯼ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮨﯽ
ﻣﻨﺴﻮﺏ ﮨﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﻣﺤﺒﺖ ﮨﻮ ﺍﮔﺮ ﺳﭽﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﮐﺐ
ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺎ ﮐﺮ ﻧﺒﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﮐﻮﺋﯽ
ﮐﮭﻮ ﮐﺮ ﻧﺒﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﻧﺌﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﻓﺎﺋﯿﮟ ﮐﺐ
ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ

Saturday, 3 October 2015

ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﮯﺳﺒﺐ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ

ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﮯﺳﺒﺐ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ
ﺧﻔﺎ ﮬﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮬﮯ
ﻳﻪ ﺁﻏﺎﺯ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﮬﮯ ؟
ﮐﻪ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﺤﺒﺖ ﮬﮯ ؟
ﻭﻓﺎ ﮐﮯ ﺭﻧﮓ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﺟﻔﺎ ﺍﭼﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻫﻮﺗﻰ
ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ
ﺍﻧﺎ ﺍﭼﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻫﻮﺗﻰ
ﭼﻠﻮ ﺍﺏ ﻣﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺅ
ﺑﻬﺖ ﺳﯽ ﻫﻮ ﭼﮑﯽ ﺭﻧﺠﺶ
ﮐﺴﯽ ﺩﻥ ﺍﻭﺭ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ
ﻳﻪ ﭘﻮﺭﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻢ ﺧﻮﺍﮨﺶ
ﻓﻘﻂ ﻛﻬﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮬﯿﮟ
ﻧﺒﮭﺎﺗﺎ ﮐﻮﻥ ﮬﮯ ﮐﺲ ﮐﻮ ...... ؟؟
ﭼﻠﻮ ﺍﺏ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺘﮯ ﮬﯿﮟ
ﻣﻨﺎﺗﺎ ﮐﻮﻥ ﮬﮯ ﮐﺲ ﮐﻮ ........ ؟

Friday, 14 August 2015

Isay kahna muhabbat aik sehara hay




اسے کہنا
محبت ایک صحرا ہے
اور صحرا میں کبھی بارش نہیں ہوتی
اور اگر باالفرض ہو بھی تو
فقط اک پل کو ہوتی ہے
اور اس کے بعد صدیاں خشک سالی میں گزرتی ہیں
اسے کہنا
محبت ایک صحرا ہے
اور اس میں وصل کی بارش کو صدیاں بیت جاتی ہیں
مگر پھر بھی نہیں ہوتی
اور اگر باالفرض ہو بھی تو
پھر اس کے بعد صدیوں کی جدائی مار دیتی ہے
اسے کہنا
محبت ایک صحرا ہے
اور صحرا کے سرابوں میں بھٹک جانے کا خدشہ سب کو رہتا ہے
کبھی پیاسے مسافر جب سرابوں میں بھٹک جائیں
انھیں رستہ نہیں ملتا
اسے کہنا
محبت ایک صحرا ہے
وفاؤں کے سرابوں سے اٹا صحرا
محبت کے مسافر گر
وفا کے ان سرابوں میں بھٹک جائیں
تو پھر وہ زندگی بھر ان سرابوں میں ہی رہتے ہیں
کبھی واپس نہیں آتے

Friday, 21 February 2014

Ab Tujhse Bicharr Janey K Imkaan Bohat Hein اب تجھ سے بچھڑ جانے کے امکان بہت ہیں

جن راہوں پے اک عمر تیرا ساتھ رہا تھا
کچھ روز سے وہ راستے سنسان بہت ہیں

اک ترک وفا پہ میں کیسے بھلا دوں
مجھ پر بھی اس شخص کے احسان بہت ہیں

معلوم نہیں ان کو علاج غم جاناں
ورنہ تو اس شہر میں لقمان بہت ہیں

بھر آئیں نہ آنکھیں تو اک بات بتاؤں
..اب تجھ سے بچھڑ جانے کے امکان بہت ہیں 


Jin Rahon Pe Ik Umar Teray Sath Raha Tha
Kuch Roz Se Woh Rastey Sunsaan Bohat Hein

Ik Tark-E-Wafa Pe Mein Kaisey Bhula Doon
Mujh Par Bhi Us Shakhs K Ehsaan Bohat Hein

Maloom Nahi Unko Elaj-e-Gham-e-Janaa’n
Warna Tou Is Shehar Mein Luqmaan Bohat Hein

Bhar Aaein Na Aankhein Tou Ik Baat Bataon
Ab Tujhse Bicharr Janey K Imkaan Bohat Hein..

Sunday, 12 January 2014

Tumhaari Wafa Wafa Jaana.. Hamari Mohabbat Kuch Bhi Nahi

Tumhaari Wafa Wafa Jaana.. Hamari Mohabbat Kuch Bhi Nahi....... ?

Tumhaara Dard Dard Thehra.. Hamaray Zakham Kuch Bhi Nahi....... ?

Tumhari Baat Pathar Ki Lakeer.. Hamari Iltija Kuch Bhi Nahi....... ?
...
Tumhaari Ana Samandar Jesi.. To Hamara Maan Kuch Bhi Nahi....... ?

Tumhaara Gham Gham Hua.. Kya Hamaray Aansoo Kuch bhi Nahi....... ?

Tumhaara Wajood Sab Kuch Jaana.. Kya Hamari Hasti Kuch Bhi Nahi.......?

Friday, 10 January 2014

Kab udaasi payam hoti hai

ﮐﺐ ﺍُﺩﺍﺳﯽ ﭘﯿﺎﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ۔۔۔۔ ؟
!!!ﺟﺐ ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻤﺎﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ 

ﮐﺲ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﺻﺒﺢ ﺟﺎﮔﮯ ﮨﮯ ۔۔۔۔ ؟
!!!ﺟﺲ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ 

ﻋﺸﻖ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﺲ ﮔﮭﮍﯼ ﺻّﯿﺎﺩ ۔۔۔۔۔ ؟؟
!!!ﺟﺐ ﻭﻓﺎ ﺯِﯾﺮ ﺩﺍﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ 

ﭨﯿﺲ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ ﺁﮔﮩﯽ ﮐﯿﺴﮯ ۔۔۔۔۔ ؟
!!!ﺧُﻮﺩ ﺳﮯ ﺟﺐ ﮨﻢ ﮐﻼﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ 

ﮐﯿﺎ ﮐﻤﯽ ﮨﮯ ﻃﻠﺐ ﮐﯽ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔۔؟
!!!ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻧﺎ ﺗﻤﺎﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ 

!!ﺩﻝ ﮐﻮ ﺑﮭﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﺐ ﺻﺒﺎ۔۔۔۔۔؟ ﺑﻮﻟﻮ 
!!!ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ 

ﯾﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ ﺑﺘﺎﺅ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟
!!! —ﺧﺎﺹ ﺷﮯ ﮨﮯ ﺟﻮ، ﻋﺎﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ 

Itni bari dunia mein youn akely nahi rehty

راہِ عشق میں واپسی کے راستے نہیں رہتے
جو اس راہ میں بھٹک جائیں وہ کہیں کے نہیں رہتے
محبتوں میں دوریاں کوئی معنی نہیں رکھتیں
دل جو دل کے قریب ہوں تو فاصلے نہیں رہتے
محبت خود ہی سکھا دیتی ہے راضی با رضا ہونا
جب عشق کامل ہو جائے تو پھر گلے نہیں رہتے
محبتوں میں وفاؤں کا تسلسل بھی ضروری ہے
ربط ٹوٹ جائے تو وہ سلسلے نہیں رہتے
آؤ اس کی یادوں کو ہمسفر کر لیں 
اتنی بڑی دنیا میں یوں اکیلے نہیں رہتے

Keh Raha hai WAFA Kerga Zroor

Keh Raha hai WAFA Kerga Zroor

Uss ke HaQ Main DUAA Zroori Hai..!!

Wednesday, 8 January 2014

Gunhegaar ki tarha

ھم ھیں متاعِ کوچہ و بازار کی طرح

اُٹھتی ھے ھر نگاہ خریدار کی طرح

وہ تو کہیں ھیں اور مگر دل کے آس پاس

پھرتی ھے کوئی شے نگۂ یار کی طرح

مجروح لکھ رھے ھیں وہ اہلِ وفا کا نام

!ھم بھی کھڑے ھوۓ ھیں گنہگار کی طرح 

Saturday, 4 January 2014

Bhool kar bhi wafa kay jungle mein na jana

 ،،بھول کر بھی وفا کے جنگل میں نا جانا

وہاں سانپ نہیں انسان ڈسا کرتے ہیں

Friday, 3 January 2014

Zabt kehta hai

ضبط کہتا ہے .. ٹوٹ بکھر جایں
!صبر کہتا ہے اور آزما دیکھیں

ہجر کہتا ہے جاں سے گزر جایں
وصل کہتا ہے آس لگا دیکھیں

شوق کہتا ہے لمحے ٹھہر جایں
سفر کہتا ہے لگن بڑھا دیکھیں

زمانہ کہتا ہے اب بس کر جایں
امتحاں کہتا ہے اور ستا دیکھیں

رستہ کہتا ہے کس در جایں
وقت کہتا ہے تیری خطا دیکھیں

صنم کہتا ہے زخم بھر جایں
ستم کہتا ہے مرہم لگا دیکھیں

ایماں کہتا ہے جان دھر جایں
عشق کہتا ہے جو ہو کر گذر جایں

لامکاں کہتا ہے کس گھر جایں
مکیں کہتا ہے گھر بھلا دیکھیں

بھرم کہتا ہے کر جبر جایں
اشک کہتا ہے اور بہا دیکھیں

سمندر کہتا ہے ڈوب مر جایں
دل کہتا ہے آ تیری وفا دیکھیں

کرم کہتا ہے کر درگذر جایں؟
پروانہ کہتا ہے آپ جلا دیکھیں

جذبہ کہتا ہے سوزش کر جایں؟
عشق کہتا ہے تیری انتہا دیکھیں

Dekhna yeh hai ke arbab e wafa hain kitney

اس سے پہلے کہ جفاؤں پہ کريں ہم تنقید

!!...دیکھنا یہ ہے کہ اربابِ_وفا ہیں کتنے

Thursday, 2 January 2014