affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Jazba Poetry
Showing posts with label Jazba Poetry. Show all posts
Showing posts with label Jazba Poetry. Show all posts

Friday, 25 March 2016

وفا......Wafa



میں سارے جذبے
تمام وعدے
دعائیں ساری
سبھی ارادے
ہر اک تمنا
ہر ایک خواہش
خواب اپنا
خمار سارے
محبتوں کے نصاب سارے
جو تم کو دے دوں
تو اتنا کیہ دو
وفا کرو گے

Tuesday, 19 January 2016

آنکھیں


وہ آنکھیں
جھیل سی آنکھیں
بہت گہری ہیں
ان میں تیرتے آنسو
کئی مفہوم رکھتے ہیں
وہ آنکھیں
ایک مدت سے
بدلتے موسموں
بنتے،بگڑتے منظروں کی زد میں ہیں
لیکن
انہیں کچھ خواب
اپنے مخملیں احساس سے مسحور رکھتے ہیں
وہ آنکھیں
منتظر ہیں،کب کوئی آئے
حسیں خوابوں کو اپنے سحر سے
تعبیر میں بدلے
بہت سی ان کہی باتوں کے در کھولے
بہت سے بے نشاں جذبوں کو
آحساس شراکت دے

وہ گہری جھیل سی آنکھیں
کئی قصے سنانے کے لیے بے چین پھرتی ہیں
وہ گہری جھیل سی آنکھیں
کئی مفہوم رکھتی ہیں
 

Sunday, 25 October 2015

مجھے تم سے محبت ہے

میں جب بھی اس سے کہتی ہوں
مجھے تم سے محبت ہے
وہ مجھ سے پوچھتا ہے کہ
بتاؤ نا! کہ کتنی ہے؟
میں بازو کھول کر کہتی ہوں کہ
زمیں سے آسماں تک ہے
فلک کی کہکشاں تک ہے
میرے دل سے تیرے دل تک
مکاں سے لا مکاں تک ہے
وہ کہتا ھے، کہ بس اتنی!!!
میں کہتی ھوں
یہ بہتی ھے
لہو کی تیز حدت میں
میرے جذبوں کی شدت میں
تیرے امکاں کی حسرت کی
میرے وجداں کی جدت میں
وہ کہتا ہے
نہیں کافی ابھی تک یہ
میں کہتی ہوں
ہوا کی سرسراہٹ ہے
تیرے قدموں کی آھٹ ہے
کسی شب کے کسی پل میں
مجسم کھنکھناہٹ ہے
وہ کہتا ہے
 یہ کیسے (محسوس) ہوتی ھے؟؟
میں کہتی ہوں
چمکتی دھوپ کی مانند
بلوریں سوت کی مانند
صبح کی شبنمی رت میں
لہکتی کوک کی مانند
وہ کہتا ھے
مجھے بہکاوے دیتی ہو؟
مجھے سچ سچ بتاؤ نا
مجے تم چاھتی بھی ہو
یا بس بہلاوے دیتی ہو؟
میں کہتی ہوں
مجھے تم سے محبت ہے
کہ جیسے پنچھی پر کھولے
ہوا کے دوش پر جھولے
کہ جیسے برف پگھلے اور
جیسے موتیا پھولے
وہ کہتا ھے
 مجھےالو بناتی ہو
مجھے اتنا کیوں چاہتی ھو؟
میں اس سے پوچھتی ہوں اب
تمھیں مجھ سے محبت ہے؟
بتاؤ نا کہ، کتنی ہے
وہ بازو کھول کے
مجھ سے لپٹ کے
جھوم جاتا ہے
میری آنکھوں کو کر کے بند
مجھ کو چوم جاتا ھے
دکھا کے مجھ کو وہ چٹکی
دھیرے سے مسکراتا ھے
میرے کانوں میں کہتا ھے
فقط اتنی...



Friday, 27 December 2013

ACHA NAHI LAGTA

"ACHA NAHI LAGTA"

Lafzun mein Aag lagana
Phool Khilana
Mein Janti Hun

Harfun sey Mehal bnana
Shehar sajana
Mujhey aata hay

Fiqrun sey Jazbay chalkaana
Raaz btana
Meri dastras mein hay

Jazbun ko hawa deney
AUR
Sulaa dene ka Hunar
mujhey aata hay

Mgr
Mujhay
Bin Hiddat kay Aag lagana
Bin Khushboo kay Phool Khilaana
Kachay Mehal Bnaa K Shehar Sjaana
Ksi Kay Jazbay
Pamaal krna
MUHABBATUN KAY RAAZ DAY K
mukar jana
ACHA NAHI LAGTA!!!!!!