خوشبو دکھائی کب دیتی ہے
چپ سنائی کب دیتی ہے؟
سجن دل میں بسا ہو
سوچ رہائی کب دیتی ہے؟
اندر
ہی اندر کھا تی جائے
ہار دہائی کب دیتی ہے؟
جاوں کہاں در یار سے
محبت بینائی کب دیتی ہے؟
قاتل ادا کمال نشانہ پھر
نگاہ
مسیحائی کب دیتی ہے؟
ایک دن سمجھ جاؤ گے
دنیا ہمنوائی کب دیتی ہے؟
ہو جائیں گے پاگل جاناں
الفت دانائی کب دیتی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از قلم جاناں مبین
No comments:
Post a Comment