affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Jise dkhny ki khatir by M Naaes Razzaq

Monday, 17 August 2020

Jise dkhny ki khatir by M Naaes Razzaq

               

جیسے دیکھنے کی خاطر یہ جو ہم تڑپ رہے تھے
اُسے جان ہی  نہ پائے ،  نہ کبھی اُسے  ملے تھے


یہ زمانے والے ہم سے تو یوں ہی اُلجھ پڑے تھے
بھلا کون سا گنہ تھا جو کہ ہم ہی کر چکے تھے

یہ  جو ہجر  کا  تھا صحرا   ، مجھے دے  گیا اذیت
میں نےجس طرف بھی دیکھا وہاں سنگ برس رہے تھے

یہ زمانے   کی  عداوت   ہمیں   راس ہی  نہ ائی
وہ جو اپنے تھے   ہمارے  ، وہ پرائے  بن  چلے  تھے

وہ بھی راستے تھے کیا کیا ، جہاں سے گزر گئے ہم
جو  قضا  ہمیں نہ آتی  تو غموں  سے بھر گئے تھے

وہ بھی  خوب  تھا نظارہ ، وہ جو  مسکرا  رہے تھے
چمک اُن کی آنکھ میں تھی، مری لاش دیکھتے تھے

مری  الفتوں  کی ساری یہ   انیس   ہے کہانی
کسی کو خبر نہیں تھی سرِ راہ گزر پڑے تھے

                      محمد انیس رزاق

No comments:

Post a Comment