affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Khasara poetry by Ayesha Yaseen

Saturday, 18 November 2023

Khasara poetry by Ayesha Yaseen

عنوان:

 خسارہ

عائشہ یٰسین

 

جو ہونے کا ڈر تھا ، وہ ہو گیا آخر

جو کھونے کا ڈر تھا ، وہ کھو گیا آخر

 

اس طرح سے رخصت کیا زندگی سے اسے

جاتے جاتے وہ بھی پھر ، رو گیا آخر

 

اک سکون جو فقط ماں کے آنچل میں ہے

قبر کے سرہانے پر پھر ، وہ سو گیا آخر

 

الجھاتے ہوئے مجھے خود الجھ گیا مجھ میں

اپنے ہی خیالوں میں ، پھر کھو گیا آخر

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

1 comment: