affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ek khoobsurat... ho tum by Hafiza Tehreem Shahzadi

Friday 24 May 2024

Ek khoobsurat... ho tum by Hafiza Tehreem Shahzadi

میرے چند الفاظ میری رونق حیات (میری ماں) کے نام 💓

 

ایک خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔ہوتم

 

*میں سوچوں تو ایک خوبصورت خیال ہو تم

*میں پوچھوں تو ایک خوبصورت سوال ہو تم

*میں دوں تو ایک خوبصورت جواب ہو تم

*میں محسوس کروں تو ایک خوبصورت احساس ہو تم

*میں لکھوں تو ایک خوبصورت کتاب ہو تم

*میں بیان کروں تو ایک خوبصورت انداز ہو تم

*میں بیمار ہوں تو ایک خوبصورت دوا ہو تم

*میں پریشان ہوں تو ایک خوبصورت دعا ہو تم

*میں دھوپ میں ہوں تو ایک خوبصورت چھاؤں ہو تم

*میں اندھیرے میں ہوں تو ایک خوبصورت روشن چراغ ہوتم

*میں مسافر ہوں کسی راہ کا تو ایک خوبصورت منزل ہو تم

*میں بے سکون ہوں تو ایک خوبصورت تسکین کی گھڑی ہو تم

*میں حالات سے گرنے لگوں تو ایک خوبصورت سہارا ہو تم

*میں شاعری لکھوں تو اس کے خوبصورت اشعار ہو تم

*میں صحرا میں ہوں تو ایک خوبصورت شاداب ہو تم

*میری زندگی کے چمن میں ایک خوبصورت گلاب ہو تم

*اور مجھے میری سانسوں سے بھی زیادہ نایاب ہو تم

*مختصراً یہ کے میری زندگی میں ایک خوبصورت کردار ہو تم

 

حافظہ تحریم شہزادی

***********

No comments:

Post a Comment