affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Duao'n Mein Basy Logo
Showing posts with label Duao'n Mein Basy Logo. Show all posts
Showing posts with label Duao'n Mein Basy Logo. Show all posts

Tuesday, 5 May 2015

دعاوں میں بسے لوگو



دعاوں میں بسے لوگو
سنو
یہ رابطوں کی دنیا ہے
رابطوں سے رشتے ہیں
چاہتوں کے یہ سنگم
خوشیوں کے یہ آنگن
دوستی کے یہ بندھن
ہم کو یا د آئیں گے

آنے والے سالوں میں

کس کے سنگ ہنسنا ہے
کس سے مل کر رونا ہے
کب یہ اپنے بس میں ہے
مگر آسمان کی جانب
پھیلے ہاتھ کہتے ہیں
دل سے دل کا ہر تعلق
معتبر دعا سے ہے

دعاوں میں بسے لوگو
جہاں بھی رہو
سدا خوش رہو